قسط نمبر:10
"حور کیا سوچ رہی ہے کیا چل رہا ہے تیرے شیطانی دماغ میں کس غریب کی شامت آئی ہے اب بتا دے مجھے۔۔۔۔"عمبرین نے حور کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔
"کچھ نہیں بہن سوچ رہی ہوں جس غریب کی تجھ سے شادی ہو گی کتنی بری قسمت ہو گی نا اس کی۔۔۔۔
"ہاہاہاہاہاہا مصباح اور مرفا نے دانت نکالتے ہوئے حور کی بات کی تصدیق کی تھی ۔۔
"دانت نہیں نکالوں بہت خوش نصیب ہو گا وہ جس کو عمبرین ملے گی۔۔۔
"ہاں ہاں بھوکی رانی اس بیچارے کہ گھر کا راشن مہینے کی بجائے ایک ہفتے میں ہی ختم ہو جانا ہے اس نے خوش نصیب نہیں کھنگلا ضرور ہو جانا ہے۔۔۔ہاہاہاہاہاہا
"اتنا بھی نہیں کھاتی میں۔۔۔عمبرین نے منہ بناتے ہوئے کہا۔۔۔
"ہاں ہاں سب جانتے ہیں جتنا کھاتی ہے توں اب منہ نہیں کھلوا میرا۔۔۔
"یہ دیکھ حور ہاتھ جوڑتی ہو تیرے آگے اپنا منہ نا کھولی۔۔جب بھی منہ کھولتی ہے میری عزت ہی کرتی ہے کمینی دوست ہے توں۔۔۔۔۔
"ہاہاہاہاہاہا شکریہ بھوکی رانی
"اوئے حور بتا اب کیا کرنا ارسلان بھائی کا۔۔۔مصباح نے حور سے پوچھا۔۔
"ارسلان بھائی کو گھر لا کہ رہو گی میں میرا بھائی ہے وہ دادا جان کو بھائی کو قبول کرنا پڑے گا۔۔۔
"کیا دادا جان مان جائیں گے۔۔۔
"ان کی پوتی ہوں میں ان کا ہی خون ہے مجھ میں وہ ضدی ہے تو میں بھی ضد کی پکی ہوں جو بولا ہے کر کہ رہو گی چاہے کچھ بھی کرنا پڑے۔۔۔
"دیکھ حور کوئی ایسی ویسی حرکت نا کرنا جس سے سب پریشان ہو پہلے توں نے دو ماہ بہت پریشان کیا ہے سب کو۔۔۔
"یار مرفا میں نے خوشی سے نہیں کیا تھا وہ سب نہیں کرتا تھا میرا دل بولنے کو لیکن اب حور بلکل ٹھیک ہے اب دیکھنا کیسے چھکے چھڑواتی ہوں سب کہ۔۔۔
"ہاہاہاہاہاہا دیکھ کہ کہیں آسیہ بہن تیرے ہی چھکے نا چھڑوا دے۔۔۔۔
"آسیہ بہن کو سنبھالنے کیلئے نزاکت بھائی کے نا۔۔۔۔
"توبہ لڑکی توں کبھی نہیں سدھر سکتی۔۔۔
"شکریہ چلو اٹھو گھر چلیں تم لوگوں کہ گھر والے تو شکر کرتے ہیں جب تم تینوں گھر نا ہو لیکن میرے گھر والے پریشان ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔حور کہتے ہی اٹھ کہ بھاگ گئ تھی اور وہ تینوں حور کو مارنے کیلئے پیچھے بھاگی تھی لیکن حور کیا پکڑی جانی تھی اپنی بائیک پہ بیٹھ کہ فرار ہو گئ تھی۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حور حامد کے کمرے میں داخل ہوئی تو حامد اور ارسلان بیڈ پہ لیٹے مووی دیکھنے میں مصروف تھے"اور ہماری حور کو موویز سے سخت چڑ ہے تو آئیے دیکھتے ہیں حور ان کا کیا علاج کرتی ہے۔۔۔
YOU ARE READING
آفت!
Teen Fictionیہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو زندگی اپنی مرضی سے جینا چاہتی ہے۔۔اس میں آپ کو پیار،مستی،شرارت سب ملے گا😋اس میں پیار بھی ہے غصہ بھی ہے۔کہیں شدید محبت ہے تو کہیں شدید نفرت بھی ہے۔۔۔اس میں کٹھی میٹھی شرارتیں بھی ہے۔۔۔اس میں سب سے اچھی بات جو مجھے لگتی ہے...