part:11

3.5K 218 154
                                    

قسط نمبر:11

"حور یہ یہ کیا ہو گیا میری بچی شاداب میری بچی آنکھیں کیوں نہیں کھول رہی؟؟؟

"آسیہ بیگم پاگلوں کی طرح رو رہی تھی اپنی شرارتی بلی کو ایسے خون میں لت پت دیکھ کر ان کی جان پہ بن گئ تھی۔۔۔۔

"شرافت خان میں اتنی ہمت بھی نہیں تھی کہ کچھ بول سکتے وہ۔۔

"گلزار،گلریز حور کو گاڑی میں ہاسپٹل لے کر جارہے تھے۔۔۔۔

"حامد اسی جگہ کو گھور رہا تھا جہاں حور کا خون گرا تھا۔۔۔۔اس کو دنیا اندھیر لگ رہی تھی ۔۔۔

"یا اللہ حور کو کچھ نا کرنا میں مر جاؤں گا نہیں رہ سکتا میں اس کہ بنا یااللہ مجھے ساری تکلیفیں دے دینا حور کو ٹھیک کر دے اور کچھ نہیں مانگوں گا میں تجھ سے۔۔۔۔"حامد اللہ کہ سامنے اپنی محبت کیلئے گڑگڑا رہا تھا۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

حور اندر ڈاکٹرز کہ ساتھ تھی اور گھر والے باہر تھے سب کی جان پہ بنی تھی۔۔۔

"صداقت صاحب دیواروں کو گھور رہے تھے۔۔۔۔۔

"گلزار دادا جان اور دادی کو سنبھال رہا تھا۔۔۔

"آج تو حور کہ کرائم پارٹنر کی بھی زبان خاموش تھی۔۔۔۔۔۔

"حامد بلکل خاموش تھا۔۔۔

"ڈاکٹر کہ باہر آنے پہ سب ڈاکٹر کی طرف بھاگ گئے تھے۔۔۔۔

"ڈاکٹر حور کیسی ہے ٹھیک ہے نا وہ۔وہ کب باہر آئے گی۔۔۔"گلریز نے ڈاکٹر پہ سوالوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔۔۔۔

"دیکھے پیشنٹ کی حالت بہت خراب ہے خون بہت بہہ چکا ہے۔ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔پیشنٹ کہ سر پہ بہت گہری چوٹ لگی ہے۔ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ان کو ہوش آئے گا یا نہیں۔۔اگر ہوش آ بھی گیا تو %90 چانسز ہے کہ اسے کچھ یاد نہیں ہو گا۔وہ اپنی یادداشت کھو دے گی۔۔۔۔آپ سب دعا کریں۔۔۔۔

"ڈاکٹر تو اپنی ڈیوٹی پوری کر کہ چلا گیا تھا اور پیچھے رہ جانے والے بولنے کہ قابل بھی نہیں رہے تھے۔۔۔

"میری بچی یااللہ اسے کچھ نا کرنا۔۔۔آسیہ بیگم رو کر اپنے اللہ سے دعا کر رہی تھی اور کچھ نہیں کر سکتی تھی۔۔۔۔

"پھوپو روئے نہیں حور کو کچھ نہیں ہو گا۔وہ ہم سے دور نہیں جا سکتی کبھی بھی۔۔۔""حامد پھوپو سے زیادہ اپنے دل کو تسلی دے رہا تھا۔۔۔۔

"حور کہاں ہے کیا ہوا میری بچی کو'"نزاکت صاحب ابھی ہاسپٹل پہنچے تھے۔۔۔

"نزاکت ہماری حور اللہ کو بولیں میری بچی کو کچھ نا کرے۔۔۔

"کچھ نہیں ہو گا میری بچی کو وہ نیک کام کر رہی تھی اللہ پاک ایسا نہیں کر سکتے۔۔۔

"نزاکت یہ سب ہمارے باپ کی ضد میں ہوا ہے۔۔ان کو اپنی عزت بہت پیاری ہے نا اپنی عزت کیلئے انہوں نے ہم سب کو اس حال میں پہنچا دیا میری بچی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے صرف ان کی وجہ سے۔۔اگر یہ اس کی بات مان لیتے تو ایسا کچھ نا ہوتا۔۔۔میرا بچہ ارسلان پوری زندگی تڑپتا رہا صرف ان کی وجہ سے۔۔میری بیوی خاموش رہی روتی رہی صرف ان کی وجہ سے۔۔میں نے اپنے بچے کی محبت دل میں چھپا کہ رکھی صرف ان کی قسم کی وجہ سے انہوں نے اپنی عزت کیلئے کتنے لوگوں کو برباد کر دیا۔۔کیا مل گیا آپ کو اباجی؟؟کیا وہ رشتے دار جن سے ڈر کر آپ نے ہم سب کو دور کیا آج آپ کہ ساتھ کھڑے ہیں؟؟کیا ان کا کوئی تعلق ہے ہمارے دکھ درد سے؟؟کبھی انہوں نے آ کر پوچھا ہمیں کہ ہم زندہ ہے یا مر گئے؟؟حور ٹھیک کہتی تھی آپ کہ سینے میں پتھر ہے دل نہیں ہے۔۔لیکن اگر آج حور کو کچھ ہو گیا تو آپ میری شکل دیکھنے کیلئے بھی ترس جائیں گے۔۔۔

آفت!Unde poveștirile trăiesc. Descoperă acum