ساتویں قسط:-
ہونہہ آیا بڑا میں حور سے شادی نہیں کروں گا۔تو حور کونسا مر رہی ہے تم سے شادی کرنے کیلئے حور تو تم جیسے لنگور کو پوچھے بھی نا۔سمجھتا کیا ہے خود کو اتنی بے عزتی ہوئی ہے پھر بھی اس کی عقل ٹھکانے نہیں آئی لگتا اب کچھ اور سوچنا پڑے گا اس کا"سڑاکریلا" ہری مرچ" ہونہہ۔۔۔اففف حور کنٹرول کر کیوں اتنا غصہ آرہا ہے مجھے چل حور مٹی ڈال اور چل آسیہ بہن سے جوتیاں بھی کھانی ہیں ابھی۔۔۔
ہیلو میری ہاٹ سی دادی!
توبہ ہے لڑکی شرم کر اب اس عمر میں ایسا بولے گی دادی کو"دادی جان نے شرماتے ہوئے کہا"
اففففف دادی جان جب شرماتی ہے تو میرے دل میں کچھ کچھ ہوتا"حور نے آنکھ دباتے ہوئے کہا"
ارے شریر کیوں میری بیوی کو تنگ کر رہی ہے'دادا جان نے حور کا کان پکڑتے ہوئے کہا""آ۔۔۔۔۔داداجان کان تو چھوڑ دیں آپ آسیہ بہن کیوں بن رہےہیں؟
"تیری حرکتیں ہی ایسی ہے کہ سب کو آسیہ بہن بننا ہی پڑتا ہے"
"اچھا جی پھر تب کیا ہوا تھا جب میں سارا دن گھر نہیں آئی تھی سب کا دل بند ہونے والا ہو گیا تھا.ہاہاہاہاہا"ہٹ نالائق آج کہ بعد ایسی حرکت نا کرنا نہیں تو میں نے بھی تیری ٹانگیں توڑ دینی ہے۔۔۔۔
اوکے باس آج کہ بعد ایسا کچھ نہیں ہو گا۔۔۔ماسی ماسی۔۔
جی حور بٹیاں!
"ماسی آپ جا کر سب کو بلا کر لائیں مجھے کچھ کام ہے سب سے۔۔۔
"اچھا بٹیاں۔۔۔"حور سب کو کیوں بلا رہی ہے کیا پھر کوئی کارنامہ انجام دیا ہے۔۔۔۔دادی جان نے حور سے پوچھا۔۔۔۔
"ارے نہیں دادی جان کچھ نہیں کیا ابھی تک تو میں نے حور نے آنکھ دباتے ہوئے کہا""ارے کیا بات ہے ہماری گڑیا کو کیوں بلا رہی تھی ہم سب کو۔ نزاکت صاحب نے سب کہ ساتھ لاؤنج میں آتے ہوئے پوچھا۔۔۔
"بابا جان آپ کی بیٹی آپ سب کیلئے گفٹ لے کر آئی ہے بس وہی دینا تھا""
"گفٹ ہم سب کیلئے حور مجھے بتا دے اب کونسا ڈرامہ کر رہی ہے نہیں تو میں اس بار سچ میں تجھے چھوڑنا نہیں۔۔۔
"ارے آسیہ بہن کچھ نہیں کیا آپ یہ دیکھے یہ والا ڈریس آپ کیلئے تائی جان یہ آپ کیلئے اور یہ والا میری دادی جان کیلئے۔۔۔۔اور یہ والے تین بلیک سوٹ آپ کیلئے "حور نے دادا جان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔"یہ تینوں سوٹ میرے لئیے!۔۔۔دادا جان نے حور سے پوچھا...
"ارے نہیں ایک بابا جان کا اور ایک بڑے بابا اور ایک آپ کا۔۔۔۔۔"
"حور یہ مہربانی کیوں کی جا رہی ہے ہم پہ یہ بھی بتا دو ذرا۔۔۔۔اففففف آسیہ بہن اتنے پیار سے لائی ہوں آپ کو بسس شک رہتا مجھ پہ""حور نے منہ بناتے ہوئے جواب دیا۔۔۔۔
"ارے ارے حور بیٹا بہت بہت شکریہ بہت پیارا گفٹ ہے ہمیشہ خوش رہو۔۔سمیرا بیگم نے حور کو گلے لگاتے ہوئے کہا۔۔۔
""اففف تھینک یو تائی جان"'اے حور میرے لئیے کیا لے کر آئی ہے؟؟گلریز نے حور کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔
"ہاں ہاں آپ تینوں کیلئے بھی کچھ لائی ہوں چلے روم میں جا کر دیکھاتی ہوں
چلوں چلوں جلدی روم میں آؤ۔۔۔گلریز نے روم کی طرف جاتے ہوئے کہا۔۔۔۔
VOUS LISEZ
آفت!
Roman pour Adolescentsیہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو زندگی اپنی مرضی سے جینا چاہتی ہے۔۔اس میں آپ کو پیار،مستی،شرارت سب ملے گا😋اس میں پیار بھی ہے غصہ بھی ہے۔کہیں شدید محبت ہے تو کہیں شدید نفرت بھی ہے۔۔۔اس میں کٹھی میٹھی شرارتیں بھی ہے۔۔۔اس میں سب سے اچھی بات جو مجھے لگتی ہے...