آفت!

4.1K 158 119
                                    

قسط نمبر:4
"گھر میں آج کافی گہما گہمی تھی شام کو ہماری حور کو دیکھنے لڑکے والے آ رہے ہیں نا"
گڈمارننگ!
حور نے کچن میں آتے ہوئے کہا۔۔۔۔
اٹھ گئی "آفت"
جی آسیہ بہن۔۔آج تو صبح صبح کچن میں رونق لگی ہے۔خیر ہے نا؟؟
ہاں تو شام کو مہمان آ رہے ہیں نا۔ہماری بیٹی کو دیکھنے۔تائی امی نے حور کو ساتھ لگاتے ہوئے کہا۔۔۔
ارے تائی جان کیسا لڑکا ہے لڑکیاں پسند کرتا ہے۔چھوڑوں گی نہیں میں اس کو "کمینہ"
چپ نالائق اگر تم نے کوئی بدتمیزی کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔۔۔۔۔آسیہ بیگم نے حور کو دھمکی دیتے ہوئے کہا۔۔۔
ہونہہ کالج جا رہی ہوں میں۔۔۔آ کے دیکھ لوں گی لڑکا۔۔۔۔بائے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے مصباح چل کینٹین پہ چلتے ہیں۔۔
ارے حور خیر ہے نا؟یہ ڈائیلاگ تو عنبرین کا ہوتا ہے؟ہر ٹائم ٹھونسنا تو اس کا کام ہے۔۔۔ہاہاہاہا
آرام سے رہو کمینیوں میں کچھ کھا کہ نہیں آئی آج۔۔عنبرین نے منہ بناتے ہوئے کہا۔۔۔
ہاں ہمیں پتہ تو بس 'دو روٹیاں،دو کپ چائے،دو چاولوں کی پلیٹس'اس کہ علاوہ کچھ نہیں کھایا ہو گا ہماری دوست نے۔۔"حور نے عنبرین کو منہ چراتے ہوئے کہا"
ہاں تو کھاتے پیتے گھر سے ہوں میں تم دونوں جلتی رہو۔۔۔
ہاں ہو تو کھاتے پیتے گھر سے مگر حرام ہے جو تجھے کبھی کچھ کھایا پیا لگا ہو۔۔۔۔حور کونسا چپ رہنے والی تھی۔۔۔
دفعہ ہو مجھ سے نا بات کرنا اب دونوں۔۔۔عنبرین جل کر بولی۔۔۔
اچھا چلوں نا کچھ کھاتے ہیں بہت بھوک لگ رہی۔۔۔میں آج ناشتہ بھی نہیں کر کہ آئی۔۔۔
کیوں خیر ہے؟
نہیں آج میرا رشتہ دیکھنے لڑکے والے آ رہے ہیں..
کیا؟؟؟؟؟دونوں نے ایک ساتھ پوچھا۔۔۔
ہاں اب منہ بند کروں میں نے اس لڑکے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔۔حور نے دونوں کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
کیا علاج ہے بتا؟؟
چلوں کینٹین تک جاتے جاتے بتاتی ہوں۔۔۔
یار حور پلین تو اچھا کیا کام بھی کرے گا کہ نہیں؟؟مصباح نے پوچھا۔۔
دیکھو کیا ہوتا۔۔جو بھی ہو میں اس سے شادی نہیں کروں گی یار۔۔۔۔
اوئے ٹائم چیک کر ہم کلاس کیلیئے 'پندرہ 'منٹ لیٹ ہو گئے۔۔۔
اففففف اکیس توپوں کی لعنت ہے تجھ پہ عنبرین اب بتا رہی کہ لیٹ ہو گئے ہیں۔۔۔پہلے فوت ہوئی تھی۔۔۔؟؟؟"حور نے عنبرین کو گھورتے ہوئے پوچھا۔۔۔
یار کھاتے ہوئے پتہ نہیں لگا۔
اب کیا کریں گے۔کلاس بھی مس سعدیہ کی ہے۔۔ان کو تو ہماری شکلیں ایسے یاد ہیں۔جیسے ماں کو اپنے بچوں کی شکلیں یاد ہوتی۔اور ایسا ذلیل کرتی ہیں ہمیں کہ دل کرتا ہے کہ "ذلیل ہونے کا بیسٹ ایوارڈ" ہم تینوں کو ملے۔۔ہاہاہاہا
حور کی بات پر 'مصباح،عنبرہن ہنسنے لگی تھی۔۔۔
چلو چلتے پیں۔۔۔۔
اوئے اپنی اپنی کمینی شکلوں پہ شرافت کا پردہ ڈال لو۔۔۔'حور نے مصباح،عنبرین کو منہ چراتے ہوئے کہا۔۔۔۔
اسلام و علیکم میم!
وعلیکم سلام
کلاس شروع ہوئے بیس منٹ ہو گئے ہیں اور آپ مہارانیاں اب آئی ہیں۔۔۔
وہ میم یہ عنبرین بیہوش ہو گئی تھی اس کا "بی پی"لو ہو گیا تھا۔۔۔
""حور کی بات پر عنبرین نے پوری آنکھیں کھول کر اسے دیکھا جو بڑی معصومیت سے جھوٹ بول رہی تھی""اور مصباح بڑی مشکل سے اپنی ہنسی کنٹرول کر رہی تھی۔۔۔۔
جی تو عنبرین کیا ہوا تھا آپ کو؟میم نے عنبرین سے پوچھا""
وہ میم وہ آپ حور سے پوچھ لے مجھے کچھ یاد نہیں۔۔۔
اوو تو بیہوش آپ ہوئی اور پوچھو میں اس حور سے۔۔۔
وہ میم عنبرین بیہوش تھی تو اسے کچھ یاد نہیں نا۔۔۔وہ یہ کچھ کھا کہ نہیں آئی تھی تو چکر آ گئے اور بیہوش ہو گئی۔۔۔
یہ تم تینوں کا روز کا کام ہے۔پہلی کلاس ہوتی اور اس میں بھی لیٹ آتی نالائقیں"نمونوں کی جوڑی"چلے آپ تینوں 'پرنسپل کہ آفس آج وہی بات ہو گی۔۔۔
اوکے میم۔۔۔
"حور نے جھٹ سے اوکے بولا اور عنبرین،مصباح اسے گھور کہ رہ گئی""
اوئےعنبرین،مصباح میم نے تم دونوں کو 'نمونوں کی جوڑی' بولا کیونکہ جوڑی میں دو لوگ ہوتے اور "حور دی گریٹ"نمونہ نہیں ہے۔۔
تجھے تو ہم آ کر بتاتے ہیں۔اگر پرنسپل نے کالج سے نکال دیا تو کمینی کیوں اوکے بولا تھا""مصباح نے حور کو گھورتے ہوئے پوچھا"
ارے میم سعدیہ کی ڈانٹ کھانے سے اچھا بندہ پرنسپل سے ذلیل ہو لے۔۔ اچھا چل آفس آ گیا۔۔۔
اسلام و علیکم سر!
وعلیکم سلام!
جی مس سعدیہ خیریت اور یہ بچیاں؟
سر یہ تینوں کلاس میں روز لیٹ آتی ہے میں تنگ آ گئی ہوں ان سے آپ خود بات کر لیں پلیز۔۔
اوکے آپ کلاس میں جائیں میں بات کرتا ہوں۔۔۔
جی تو کیا مسئلہ ہے؟؟
سر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے.مصباح اور عنبرین نے فوراً جواب دیا۔۔۔
سر میں بتاتی ہوں آپ کو۔۔
جی۔
سر ہم تینوں گاؤں سے آتی ہیں۔جو کالج سے بہت دور ہے۔ہم آتے آتے لیٹ ہو جاتے ہیں۔اور سر کیا بتاؤں حور نے آنکھوں میں آنسوں لاتے ہوئے کہا۔۔۔
ارے بیٹا آپ روئے نہیں بتائے۔
سر صبح پانچ بجے اٹھ جاتی ہے پھر ناشتہ بنا کہ صفائی کر کہ پھر کالج آتے اور آتے میم سعدیہ ڈانٹ دیتی۔۔۔پلیز سر آپ بات کریں۔۔۔
اوکے میں بات کرتا ہوں آپ لوگ جا سکتی ہے اور بیٹا پریشان نہیں ہونا۔۔۔
جی سر..
اگر میں غلط نہیں ہوں تو آپ شاید وہی بچی ہے۔جو سارے کالج والوں کی ناک میں دم کر کہ رکھتی ہے۔۔۔؟
"لے بھئی عنبرین حور تو گئی کام سے.مصباح نے عنبرین کہ کان میں گھستے ہوئے کہا"
ارے نہیں سر میں وہ نہیں ہوں وہ میری جڑواں بہن ہے جو تنگ کرتی اس کی شرارتوں سے تنگ آکر اس کی شادی کر رہےہیں۔۔۔ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا ہے شرارتیں وہ کرتی اور ڈانٹ مجھے پڑتی حور کی آنکھیں پھر پانی سے بھر گئی تھی"اگر عشاء حور کی باتیں سن لیتی تو بیہوش ہو چکی ہوتی""
اچھا اچھا آپ تینوں جا سکتی ہیں۔۔
اوکے سر۔۔۔
باہر آتے تینوں نے "ویکٹری"کا نشان بناتے ہوئے سیلفی لے کر 'فیس بک'پر پوسٹ کی تھی۔۔۔
ارے حور توں اتنا ڈرامہ کیسے کرتی ہے آج بتا ہی دے۔۔۔
نہیں یہ حور کا 'اسٹائل' ہے۔یہ نہیں بتا سکتی اور ویسے بھی تم دونوں ابھی بچیاں ہو۔ہاہاہاہا
رک حور تجھے ابھی بتاتی ہوں۔۔۔"وہ تینوں کالج میں آگے پیچھے دوڑ رہی تھی اور یہ تو ان کا روز کا کام ہے آپ لوگ تو جانتے ہی ہیں"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے حور آ گئی۔۔۔اتنا لیٹ کیوں آئی ہو ہاں۔۔۔
ارے آسیہ بہن میں کرکٹ کھیلنے چلی گئی تھی اسلئیے لیٹ ہو گئی ۔۔۔
تم کب سدھروں گی تمھیں پتہ ہے نا آج مہمانوں نے آنا پھر بھی دیر کر دی۔۔جاؤ اب  تمھارے لئیے کپڑے نکالیں ہیں۔جا کر نہا کہ تیار ہو جاؤ۔
اچھا آسیہ بہن۔
ہیلو عشاء کیسی ہو؟
میں ٹھیک ہوں آفت تم اتنا لیٹ واپس کیوں آئی ہو؟
میں آسیہ بہن کو بتا آئی ہوں تم میری امی جی مت بنو۔۔
اچھا یہ کپڑے پہن کر ریڈی ہو جاؤ گیسٹ آنے والے۔۔
"کپڑے دیکھ کر حور کی چیخ نکل گئی تھی""
یہ کیا ہے؟میں نہیں پہنوں گی یہ سب یہ ڈوپٹہ میں نہیں لے سکتی۔۔۔
امی کا آرڈر ہے کہ تم یہی پہنوں گی۔۔۔
ایسے کیسے مجھے نہیں پہننے۔۔۔۔

آفت!Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang