من محرم سیاں قسط نمبر 9

187 11 6
                                    

#do not copy paste with out my permission
رات کا کھانا کھانے کے بعد ایشل اور میر دونوں چلے گئے تھے اور وہ بوا کے ساتھ کچن میں برتن سمیٹ رہی تھی جب بلال کچن میں آیا.
عازو؟
یار ایک کپ چاۓ تو بنا کے لے آؤ میرے روم میں
جی بھائی آپ چلیں میں لاتی ہوں..
بوا آپ کے لیے بناؤں چاۓ ؟ چاۓ کا پانی چولہے پر رکھتے ہوۓ اس نے بوا سے پوچھا..
نہیں بیٹا ابھی چاۓ پی لی تو نیند نہیں آۓ گی پوری رات..
اچھا ٹھیک ہے آپ جاکر سوجائیں میں یہ سب کام کر لوں گی تھوڑا سا ہی تو ہے. ٹھیک لیکن تم بھی جلدی سوجانا صبح نماز کے لیے پھر اٹھنے میں مشکل ہوگی.
اوکے بوا میں بھائی کو چاۓ دے کر سوجاؤں گی.
گڈ نائٹ ..
شب بخیر بیٹا....
*********
وہ لیپ ٹاپ گود میں رکھے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگاۓ کام کر رہا تھا جب دروازے پہ دستک دیتے ہوئی عائزا اندر داخل ہوئی تھی ہمیشہ کی طرح بلال کی طرف سے اجازت ملنے سے پہلے ہی وہ دستک دیتے ہی اندر داخل ہوئی تھی ....
بھائی چاۓ..
واہ یہ اچھا کیا جو دو کپ لے آئی ہو مجھے ٹھنڈ کافی لگ رہی تھی دو کپ پیوں گا تو بھاگ جاۓ گی. بلال نے مسکراہٹ چھپاتے ہوۓ کہا کیونکہ وہ جانتا تھا دوسرا کپ عائزا اپنے لیے لائی تھی..
جی نہیں دوسرا کپ میں اپنے لیے لائی ہوں سوچا آپ کے ساتھ آج پیتی ہوں کیا یاد کریں گے آپ بھی. وہ اسکے کے کمبل میں گھستے ہوۓ بولی...
اور ساتھ ہی بلال کا لیپ ٹاپ بھی شٹ ڈاؤن کر دیا..
ارے ارے یہ کیا کیا تم نے ..
ابھی کے لیے نو مور ورک اب ہم ڈھیر ساری باتیں کریں گے...
ہاہاہا اوکے بابا اس نے لیپ ٹاپ سائیڈ پر رکھتے ہوۓ کہا...
ویسے عائزا تم نے آگے کیا سوچا ہے مطلب اپنے فیوچر کو لے کر. بلال نے چاۓ کا سپ لیتے ہوۓ پوچھا لیکن نظریں اسکی اپنی بہن پر ہی تھی..
کیا سوچنا ہے بھائی آپکو پتا تو ہے آفٹر سٹڈی آپ کا آفس جوائن کروں گی.. جب امی بابا تھے تب سوچتی تھی کہ آگے ہائیر سٹڈیز کے لیے ابراڈ جاؤں گی لیکن اب دل نہیں کرتا..
اب دل کیوں نہیں کرتا میری بہن کا؟؟؟ بلال نے دلچسپی سے پوچھا...
کیوں کہ مجھے آپ کے پاس رہنا ہے.. ایک ہی تو رشتہ بچا ہے میرے پاس اب اس سے دور نہیں جانا چاہتی..
بلال کے دل کو کچھ ہوا تھا لیکن اس نے ظاہر نہیں ہونے دیا تھا..
اور شادی کے بارے میں نہیں سوچا ؟؟؟
ش ش شادی ؟؟؟
ہاں شادی..
نہیں میں نے کبھی سوچا ہی نہیں اور مجھے کرنی بھی نہیں..
کیوں ؟؟؟
آپ کو چھوڑ کے نہیں جانا مجھے کہیں بھی عائزا نے منہ بناتے ہوۓ کہا تو میر کی ہنسی چھوٹ گئی...
بھھھھھھائی میں بات نہیں کروں گی آپ سے..
اچھا سوری سوری اب نہیں ہنسوں گا.
لیکن یہ تو سب کو ہی کرنی ہی پڑتی ہے ایک نہ ایک دن. اور رہی بات مجھ سے دور جانے کی تو اسکا حل بھی ہے میرے پاس.
وہ کیا؟؟؟
وہ یہ کہ تمہاری شادی کسی ایسے شخص سے کروائیں گے جس کا میرے بغیر گزارا نہیں ہوتا..
ایسا نہیں ہوتا بھائی اور ویسے بھی مجھے نہیں کرنی شادی .
بی سیریس عازو اور میری بات سنو..
جی بولیں. سن رہی ہوں.
داجی نے مجھ سے بات کی تھی اور صحیح بتاؤں تو اس سے زیادہ اچھا انسان نہیں ملے گا تمہیں. وہ نان سیریس ہے اور تھوڑا جذباتی بھی لیکن اس کا دل بہت پیارا ہے..
ویٹ ویٹ بھائی..
یہ کس کے بارے میں آپ بات کر رہے ہیں ؟؟؟
یار میر اور کون ہوگا بھلا.
نو وے بھائی کبھی نہیں ایسا کبھی نہیں ہوگا میں اس غنڈے سے شادی نہیں کرنے والی آپکا دوست اس لیے آپکو اچھا لگتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ آپکے دوست سے میں شادی ہی کر لوں ...عائزا کو سنتے ہی صدمے سے غش پڑ نا شروع ہوگئے اور اسے اندازا ہی نہیں ہوا کہ وہ غصے اور روانی میں کتنا کچھ غلط بول گئی تھی اس کے بارے میں ..
اور اس کی بات سنتے بلال کی چہرے کہ زاویے بگڑے تھے
عائزا گو...
واٹ؟ وہ ایک دم حیران ہوئی
آئی سیڈ گو! بلال نے ضبط کرتے ہوۓ کہا.
مگر بھا....
گیٹ آؤٹ فرام ہیئر عائزا ورنہ... بلال نے عائزا کو بولنے سے پہلے ہی چپ کروا دیا تھا اور
عائزا نے سسکی روکنے کو ہاتھ اپنے منہ پہ رکھ لیا اور الٹے قدموں بلال کے روم سے نکل گئی..
**********

من محرم سیاں Where stories live. Discover now