من محرم سیاں قسط نمبر 6

213 16 23
                                    

Do not copy paste without my permission...

اسلام و علیکم بوا بلال بھائی کہاں !!! ابھی بات اسکے منہ میں ہی تھی کہ میرحسن کو ڈائیننگ ٹیبل پر بیٹھے ناشتہ کرتے چپ ہو گئی.

بیٹا وہ تو جلدی چلے گئے تھے صبح .

لیکن میں یونی کیسے جاؤں گی؟ وہ بڑبڑائی!

میرے ساتھ !جواب میر حسن کی طرف سے آیا تھا جو اب بھی بڑے سکون سے ناشتہ کرنے میں مصروف تھا ایسے جیسے یہ آخری کھانا .

لیکن میں آپکے ساتھ کیسے جاسکتی ہوں ؟

گاڑی میں بیٹھ کے کمال اطمینان سے جواب دیا گیا تھا.

نہیں میں بھائی کے ساتھ جاتی ہوں آپکے ساتھ کیسے جا سکتی ہوں؟

کیوں میرے کیا سینگ ہیں یا پھر میں پاگل ہوں جو آپ کو کاٹ لوں گا؟

مجھے بلال نے کہا تھا آپکو ڈراپ کردوں اسکی ضروری میٹنگ تھی اور مجھے بھی اسی یونی جانا تھا!

خیر میں تین منٹ تک ویٹ کروں گا گاڑی میں آپکا اگر آپ نے جانا ہو تو آجائیے گا.

یہ کہتا ہوا ڈائننگ سے اٹھ گیا اور عائزا کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا مطلب ناشتہ بھی نہیں کرنے دیا کھڑوس انسان پتہ نہیں بھائی کا کیسے دوست ہے یہ..

یہی سوچتے باہر کو چل دی کیونکہ ناشتہ کرنے کا ٹائم نہیں تھا
*************

اگر پریزینٹیشن نہ ہوتی تو کبھی بھی اس کھڑوس کے ساتھ نہ جاتی میں. وہ ابھی دل میں یہی سوچ رہی تھی کہ گاڑی ایک جھٹکے سے رکی .اور وہ ایک دم ہوش میں آئی.

اور جب دیکھا تو یونی کی پارکنگ میں تھی.

اوہ شکر ہے اس کھڑوس سے جان چھوٹی ! خود سے بڑبڑائی

مجھ سے کچھ کہا؟
میر کو اسکی بڑبڑاہٹ کا اندازا ہوچکا تھا

ن نننہیں تو وہ ایک دم ہڑبڑائی

اچھا واقعی پر مجھے تو لگا جیسے آپ نے تھینک یو کہا ہو میر نے اپنی مسکراہٹ چھپاتے ہوۓکہا !

میں تو نہیں کہا تھا کہ مجھے ڈراپ کریں بھائی نے کہا تھا وہی تھینکس بھی کریں گے میں کیوں کروں.یہ کہتے ہی وہ گاڑی سے نکل گئی اور اب کی بار میر کا منہ کھلا چھوڑ گئی تھی

ہیلو! ایشل نے دور سے ہی اسے دیکھ کے کہا تھا

اسلام و علیکم ! ایشل چلو کینٹین چلتے ہیں

صبح ہی صبح یا ر ابھی تو کچھ خاص بنا بھی نہیں ہوگا کینٹین میں اتنی جلدی!

ہاں یہ بھی ہے لیکن کوئی بات  نہیں کچھ اور نہیں چاۓ تو مل جاتی ہے ساتھ بسکٹس لے لیں گے.

تم نے ناشتہ نہیں کیا ؟ ایشل نے حیرت سے پوچھا کیونکہ عائزا کینٹین کی چیزیں کم ہی کھاتی تھی .

من محرم سیاں Where stories live. Discover now