don_not_copy_paste _without _my permission
عائزا تمہاری آنی کی کال آئی تھی آج صبح.....
وہ تو روز ہی آتی ہے پر آپ پریشان کیوں لگ رہی ہیں وہاں سب ٹھیک ہے ناں ؟ کچھ ہوا ہے کیا ؟؟
ہاں پریشان تو ہوں. اصل بات ہی پریشانی والی ہے بیٹا- تمہارے انکل کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور ان کی کنڈیشن کافی سیریس ہے. تمہاری آنی اور مونا بالکل اکیلے ہیں وہاں - اوہ میرے اللہ جی - امی انکل کیسے ہیں اب ؟ آنی اور مونا تو بہت پریشان ہوں گی - یہی تو مجھے پریشانی ہے. لیکن تمہارے بابا نے فراز سے کہا ہے کہ کہہ کہ ارجنٹ سییٹس کا پتہ کر کے کروا کے کنفرم کروا دے-
تو کون کون جائے گا؟
میں تمہارے بابا اور فراز ہی جائیں گے کیوں کہ تمہاری یونی ابھی ابھی شروع ہوئی اور میں نہیں چاہتی کہ تمہاری سٹڈیز کا کوئی ہرج ہو اور بلال تمہارے ساتھ ہی ہوگا
پر امی میں کیسے رہوں گی آپ کے بغیر ؟ میں تو کبھی آپ کے بغیر رہی بھی نہیں.عائزا ایک دم روہانسی ہوئی -
بیٹا ایسے نہیں کرتے آپ کی آنی کو اس وقت میری بہت ضرورت ہے ورنہ میں کبھی بھی اپنی بیٹی کو اکیلا ناں چھوڑ کے جاتی اور میری بیٹی تو ویسے بھی بہت سمجھ دار ہے - جی امی آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں آنی پریشان ہیں اس وقت اور انہیں آپ کی ضرورت ہے پر ایک وعدہ کریں آپ روز مجھ سے فون پہ بات کریں گی نہیں بلکہ وڈیو کال پہ بات کریں گی ورنہ میں بہت سخت ناراض ہوجاؤں گی.
اوکے میری جان میں روز ویڈیو کال پہ بات کروں گی پر آپ بھی پرامس کرو کہ اپنا اور بھائی کا خیال رکھو.
اوکے پکا پرامس-
****************
عرفان احمد, شائستہ بیگم اور فراز صبح کی فلائٹ سے کراچی پہنچ گئے تھے
مشتاق صاحب جو کے شبانہ کے خاوند اور مونا کے والد تھے اب خطرے سے باہر تھے پر ابھی بھی انہیں ہوش نہیں آیا تھا - فرحان صاحب کی فیملی کی وجہ سے شبانہ اور مونا کو کافی ڈھارس ملی تھی .فرحان صاحب اور فراز نے ڈاکٹر سے ان کئ کنڈیشن کے بارے میں تفصیل سے پوچھا تھا اور اب زیادہ پریشانی والی بات نہیں تھی بس زخم بھرنے میں وقت درکار تھا.
********************
ارے واہ آج سورج کہاں سے طلوع ہوا جو مسٹر بلال احمد بذات خود مجھےپک کرنے آئے ہیں.
عائزا نے فرنٹ سیٹ پہ بیٹھتے ہوئےکہا-. تمیز سے لڑکی بڑا ہوں تم سے زیادہ رعب جھاڑنے کی ضرورت نہیں ہے -
جی جی میں مانتی ہوں کہ آپ مجھ سے بڑے اور وہ بھی پورے دو منٹ اسی لیے آپ کہہ کے آپ کو مخاطب کیا عائزا نے اپنی ہنسی چھپاتے ہوئے کہا.
جبکہ بلال نے اسے گھوری سے نوازا- اچھا ناں ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں اگر آ ہی گئے ہیں تو آئس کریم ہی کھلا دیں - تمہیں لگتا ہے کہ میں تم جیسی بدذوق لڑکی کو آئس کریم کھلاؤں گا -بہت ہی بڑی خوش فہمی میں مبتلا ہیں آپ محترمہ عائزا احمد صاحبہ. بلال نے اسے چڑاتے ہوئے کہا. جبکہ عائزا نے اب کھڑکی کی طرف رخ کر لیا تھا. اور بلال یہی سمجھا کہ وہ خفا ہوگئی ہے - کونسا فلیور عازو ہمیشہ کی طرح چاکلیٹ ہی یا کچھ نیا ٹرائی کرنا چاہتی ہو؟. جبکہ عائزانے پھر بھی جواب نہیں دیا اور جب بلال نے ایک دم جھٹکے اسے موڑا تو اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی- عازو کیا ہوا رو کیوں رہی ہو جبکہ یہ سنتے ہی اس کے رونے میں اور تیزی آگئی عازو بچے میں پریشان ہو رہا پلیز ایسے مت کرو- ریلیکس یہ لو پانی پیو بلال نے اسے پانی کی بوتل جسے دو گھونٹ لینے کے بعد اس نے واپس پکڑا دیا - کیسا فیل کر رہی ہو اب ؟ میں ٹھیک ہوں آپ پریشان مت ہوں - میں تھپڑ لگانا ہے الٹے ہاتھ کا سچ بتاؤ روئی کیوں ہو ؟ اور جھوٹ بالکل نہیں چلے گا کیوں کے اتنا تو میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ آئس کریم کے لیے نہیں روئی تم - چلو شاباش بتاؤ کیا ہوا ہے -بلال پلیز مجھے امی اور بابا کے پاس لے جاؤ میں انہیں بہت مس کر رہی ہوں یہ کہتے ہی اس نےایک بار پھر رونا شروع کر دیا اور بلال اپنا سر پکڑ کے رہ گیا. لڑکی پاگل لڑکی کیا بنے گا ابھی صرف ایک دن ہوا ہے انہیں گئے ہوئے اور تمہارا یہ حال ہے تو شادی کے بعد کیا بنے گا تمہارا .بلال میں نے تمہارا سر پھاڑ دینا ہے اب اگر بکواس کی تو وہ ایک دم غصے سے بولی تو بلال قہقہہ لگا کے ہنس پڑا اچھا چلو آج تمہیں لنچ کرواتا ہوں پھر آئس کریم بھی کھلاؤں گا-لیکن اس سے پہلے اپنا موڈ ٹھیک کرو چڑیل لگ رہی ہو لوگ ڈر جائیں گے - نہیں کرنا مجھے آپ کے ساتھ لنچ گھر چلیں - ارے بابا اتنا غصہ ! اس سے پہلے کہ وہ گاڑی سے اترتی بلال نے گاڑی سٹارٹ کر لی- اور اس کے فیورٹ ریسٹورنٹ کے سامنے جا کے روکی#####################
ایکسیوزمی! کیا آپ مجھے بتا سکتی ہیں کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کہاں ہے دراصل میرا فرسٹ سمیسٹر ہے اور آج میرا پہلا دن ہے اس لیے وہ لڑکی شائستگی سے بولی
عائزا نے ایک دم سر اٹھا کے دیکھا تو ایک پیاری سی لڑکی اس سے مخا طب تھی.
جی یہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہی ہے اور یہ سامنے سیڑھیوں کے ساتھ والی کلاس ہے فرسٹ سمیسٹر کی عائزا نے اپنے مخصوص دھیمے لہجے میں کہا - تھینک یو پیاری لڑکی اور عائزا ایک دم چھینپ گئی اور لڑکی جاتے جاتے ایک دم رکی تھی ویسے تمہارا نام کیا ہے پیاری لڑکی ؟ عائزا احمد - نائیس نیم بالکل تمہاری طرح اور عائزا اس کی بات پہ سر جھکا گئی
اور تھوڑی دیر بعد عائزا جیسے ہی کلاس میں گئی وہ لڑکی اسے دوسری لائن میں بیٹھی نظر آئی . عائزا تیسری رو کی خالی سیٹ پربیٹھ گئی اور وہ لڑکی بھی اس کے ساتھ ہی آکر بیٹھ گئی.
ہاۓ عائزا آئی ایم عیشل - اس نے اپنا ہاتھ عائزا کی طرف بڑھایا جسے عائزا نے ہیلو کہتے ہوۓ تھام لیا- فرینڈز ؟ ایشل نے اس کا ہاتھ پکڑتے ہی پوچھا جبکہ عائزا صرف مسکرا سکی کیوں کے وہ اتنی جلدی کسی سے بھی فرینک نہیں ہوتی تھی لیکن ایشل کے لیے تو جیسے اس کی سمائل ہی کافی تھی-
ایشل کلاسز شروع ہونے کے کچھ دن بعد یونی آئی تھی اور اب اس سے سبجیکٹ کا ڈسکس کر نے لگ گئی...
جاری ہے.....
YOU ARE READING
من محرم سیاں
Randomیہ داستان ہے اپنوں کو کھو کے ان کے بغیر جینےکی یہ داستان ہے بہن بھائی کے پیار بھرے رشتے کی یہ داستان ہے اپنی روایات کی پاسداری کی. نفرت سے شروع ہوکر محبت پر ختم ہونے والی داستاں.. کبھی کبھی انسان پر ایسی آزمائش آتی ہے جب اسے دل کہ اور خون کے رشتوں...