قسط نمبر 12

175 22 3
                                    

ہادی اور احد آج گھر جا رہے تھے۔ گھر میں کسی کو اس بات کی خبر نہیں تھی سب کے لیے سرپرائز تھا۔ ہادی احد بیٹھے بس کا ویٹ کر رہے تھے کہ اچانک ایک لڑکی وہاں آئی

"ہادی میری جان تم کہاں چلے گئے تھے میں نے تمہیں کتنا یاد کیا ہے کوئی اندازہ ہے تمہیں" یہ اس گمنام لڑکی کے الفاظ تھے۔

ہادی تو بس صدمے میں اس کی شکل دیکھ رہا تھا

"ہادی کون ہے یہ لڑکی اور یہ کیا بول رہی ہے" احد نے ہادی کو گھوڑی سے نوازتے ہوئے پوچھا

"یارررر میں نہیں جانتا اس کو " ہادی نے احد سے کہا
" باجی آپ کون ہے دیکھیں آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی آپ کسی اور ہادی کو ڈھونڈ رہی ہوں گی" ہادی کے تو صحیح معنی میں ہوش اڑے تھے

"باجی ۔۔۔ ہادی جان تھی میں تمہاری اور اب سیدھا باجی۔۔۔ سب وعدے قسمیں بھول گئے ہو" لڑکی نے روہانسی آواز میں کہا

"باجی میری صرف ایک ہی جان ہے احد۔۔۔ آپ کو ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے میں تو آپ کو آج پہلی بار دیکھ رہا ہوں" ہادی تو لڑکی کو روتا دیکھ کر پریشان ہی ہو گیا

"احد یاررررر۔۔۔۔سمجھاو اس کو میں نہیں جانتا اس کو" ہادی نے احد سے التجا کی

"وہ کیا سمجھائے گا۔۔۔۔ سمجھاوں گی تو میں آپ کو۔۔۔غضب خدا کا ابھی مہینہ پہلے محبتیں ہی نہیں ختم ہو رہی تھیں اور آج میں کون ہوں ۔۔۔بس یہ ہی دن دیکھنا رہ گیا تھا" لڑکی کے ڈرامے عروج پر تھے

"ارے بی بی میں واقع میں نہیں جانتا آپ کون ہیں آپ سمجھ کیوں نہیں رہی ہیں۔۔۔حد ہے یار" ہادی کو اب غصہ چڑھنے لگ گیا تھا

"حد تو تو نے کی ہے ہادی اتنی بڑی بات۔۔۔اور تو نے مجھ سے چھپائی" احد نے بھی اپنا حصہ ڈالا

"احد جانی میں اس کو جانتا ہی نہیں ہوں تو تمہیں کیا بتاتا۔۔۔۔اور سب چھوڑ تو تو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے نا دیکھا ہے کبھی فون پر کسی لڑکی سے بات کرتے ہوئے مجھے" ہادی نے احد سے کہا

"ہادی جان تم رات کو کرتے تھے نا بات تب احد بھائی نہیں ہوتے تھے تمہارے ساتھ" لڑکی نے شرماتے کوئے کہا

"جان ن ن ۔۔۔۔ میں کوئی جان وان نہیں ہوں آپ کی محترمہ ۔۔۔۔ مجھے تو آپ کا نام بھی نہیں پتا" ہادی نے جھنجھلا کر کہا

"ارے نام میں کیا رکھا ہے۔۔۔۔۔" ابھی وہ کچھ اور کہتی اس سے پہلے احد نے اس کی بات کاٹی

"ہادی بے شرم انسان نام بھی نہیں پتا اس کا۔۔۔۔کیسا انسان ہے تو ۔۔۔۔ گپیں ہانک لی تھی نام پوچھنا گوارا نہیں کیا" احد نے ہادی کو ڈپٹا

"کیا مصیبت بیٹھے بٹھائے گلے پر گئی ہے۔۔۔۔ کون ہے یہ عورت۔۔۔۔۔ میں تو نہیں جانتا اس کو۔۔۔۔۔ پتا نہیں وہ کون سا گدھا ہادی ہے جس کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے یہ آفت میرے گلے پر گئی ہے" ہادی ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ اس کو احد اور اس لڑکی کی ہنسنے کی آواز آئی

کہاں ایسا یارانہ (مکمل)Where stories live. Discover now