"بارڈر پر حالات کافی بگڑ گئے تھے ۔۔۔تینوں کو ڈیوٹی کے لیے کال آچکی تھی اور اب وہ اپنے جانے کا پلین ترتیب دے رہے تھے ۔۔۔۔پھر گھر والوں کو بھی اطلاع کرنی تھی ۔۔۔"
"ینگ مینز اور ڈاکٹر خبر تو پہنچ چکی ہوگی تم لوگوں تک ۔۔۔عالیان نے سنجیدگی سے پوچھا ؟؟؟"
"یس سر احترام سے کہا گیا ۔۔۔۔تینوں کے چہروں پر اس وقت کچھ اس طرح کے تاثر تھے ایک محب وطن کی محبت کا تاثر ہر مشکل سے لڑجانے کا جنون شہادت پانے کا شوق ۔۔۔"
"گڈ بیسٹ آف لک اللہ تم لوگوں کو کامیاب کرے آمین ۔۔۔عالیان نے مسکرا کر تینوں کو دعا دی ۔۔۔"
"آمین تینوں نے بیک وقت کہا ۔۔۔"
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
"عزو ۔۔۔۔یہ زینی حسن اور حیدر کہاں ہیں تینوں نظر نہیں آرہے ۔۔۔ماریہ نے پریشانی سے پوچھا دل میں مسلسل ایک ہی خیال آرہا تھا ۔۔۔جسے وہ جھٹکنے کی کوشش کرہی تھی مگر تینوں کی بیک وقت غیر موجودگی اُسے خطرے کی گھنٹی محسوس ہورہی تھی ۔۔۔""یار پتہ نہیں میں خود دیکھ رہی ہوں ۔۔۔مامی کہ رہی تھیں بلواؤ حسن کو مگر دلہا صاحب پتہ نہیں کہاں غائب ہیں ۔۔۔"
"میں میسج کرتی ہوں زینی کو ۔۔۔ماریہ نے ابھی کہا ہی تھا جب سامنے سے تینوں آتے دیکھائ دیے چہروں پر اس وقت مکمل سنجیدگی موجود تھی۔ ماریہ کو اپنے خدشات درست ہوتے نظر آئے ۔۔۔"
"نہیں نہیں!!! میں غلط سوچ رہی ہوں یہ لوگ کوئ نہ کوئ پرینک کرنےوالے ہونگے پچپن کی طرح ماریہ نے خود کو تسلی دی ۔۔۔"
"مگر وہ یہ بھول رہی تھی کہ بچپن تو کب کا گذر چکا اب وہ لوگ زندگی کے اس حصہ میں تھے جہاں سب حقیقت ہوتا ہے اور ہم ان حقیقتوں سے منہ نہیں موڑ سکتے ۔۔۔"
"تینوں کا رخ بڑوں کی جانب تھا ۔۔۔جبکہ ماریہ کی بےچینی میں مزید اضافہ ہوچکا تھا۔۔۔"
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
"دادو!!! پیاری دادو یہ غصہ کا نہیں فیصلہ کا وقت ہے ۔۔۔حسن نے پیار سے کہا ۔۔۔""نہیں یہ کوئ حرکت ہے اگلے ہفتہ رخصتی ہے اور یہاں دلہا دلہن جنگ پر جانے کی تیاری کرہے ہیں خاندان والوں کو کیا بولوں گی میں کہاں ہے ماریہ کا شوہر اور حیدر اور زینب ۔۔۔۔؟؟؟ سائقہ بیگم نے غصے سے کہا ۔۔۔"
"امی پلیز یہ لیجئیے پانی پئیں اور غصہ تو مت کریں اپکا بی پی بڑھ جائیگا ۔۔۔مسسز ارمان نے کہا ۔۔۔"
"انکی حرکتیں بھی تو دیکھو شادی چھوڑ کر سرحد پر جارہے ہیں ۔۔۔۔صرف یہی لوگ رہ گئےہیں کیا ۔۔۔؟؟ بغیر رخصتی کہ کوئ کہیں نہیں جائے گا ۔۔۔جو جائیگا اسے پھر میرے مرنے پر بھی آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔سائقہ بیگم نے پہلے تینوں کو گھور کر دیکھا پھر ایموشنلی بلیک میل کیا ۔۔۔"
YOU ARE READING
کچھ کھٹی سی کچھ میٹھی سی محبت ہماری 💕
Paranormal" یہ محبت و وفا کی ایک خوبصورت داستان ہے ۔۔۔ یہ دکھ سکھ میں ساتھ دینے والے لوگوں کی کہانی ہے ۔۔۔زندگی کی طرح کبھی کھٹے کبھے میٹھے لمحات سے بھرپور یہ کہانی محب وطن کی محبت کا بھی قصہ ہے ۔۔۔۔ تو پڑھئیے اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجیئے ۔۔۔"