"سب اس وقت مونل میں موجود تھے موسم کافی سرد تھا مگر زینب اور ماریہ کی ضد پر وہ لوگ سب سے اوپری فلور پر بیٹھے تھے ۔۔۔"
"سب آرڈر دے کر باتوں میں مشغول ہوگئے تھے ۔۔۔جب بات کرتے کرتے حسن کا ہاتھ ماریہ کے ہاتھ سے مس ہوا جو برف کی طرح سرد ہورہا تھا۔۔۔"
"یا اللہ تم تو برف ہورہی ہو یہی حال رہا تو کچھ دیر میں تم یہاں جمی ہوئ ہوگی ۔۔۔کیوں نہیں پہنا سویٹر یا شال ۔۔۔حسن نے لہجے میں فکرمندی لیے پوچھا ۔۔۔"
"وہ میرے سوٹ کا فیشن خراب ہوجاتا ۔۔۔ماریہ نے معصومیت سے کہا۔۔۔"
"مطلب حد ہی ہوگئ بیمار ہونے سے ذیادہ فیشن کی فکر ہے ۔۔۔حسن نے خفگی سے کہا ۔۔۔"
"اس سارے عرصے میں حیدر اور زینب دونوں کی گفتگو خاموشی سے سُن رہے تھے۔۔۔"
"حسن کھڑا ہوا اور اُسنے اپنی لیدر کی جیکٹ اتار کی ماریہ کے کندھوں پر ڈالی ۔۔۔"
"یہ منظر دیکھ کر کئ لوگوں نے ہوٹنگ کی تھی جبکہ حیدر اور زینب بھی مسکرا رہے تھے ۔۔۔"
"ماریہ اس قدر ہوٹنگ پر شرم سے سر جھکا گئ تھی ۔۔۔"
"وہ اکثر حسن سے کہتی تھی کہ وہ اُسکی عادتیں بگاڑ رہا ہے ۔۔۔جس پر ہمیشہ حسن کہتا تھا ۔۔۔"
"تم بے فکر ہو کر بگڑو میں ہوں نہ تمہیں سمبھالنے والا۔۔۔اُف کتنا مان ہوتا تھا ان لفظوں میں ماریہ ہمیشہ سرشار ہوجاتی تھی ۔۔۔"
"ابھی وہ اُسے جیکٹ اُڑھائے بیٹھ چکا تھا جب دو لڑکیاں اُن کی ٹیبل پر آئیں ۔۔۔"
"آپ کتنے رومینٹیک کئیرینگ پزیزیو اور ہینڈسم ہیں کیا اپکا کوئ جڑواں بھائ نہیں ہے اُس لڑکی نے آس سے پوچھا ۔۔۔۔حسن سمیت تینوں نے مسکراہٹ دبائ جبکہ ماریہ کا تو دل جل کر رہ گیا تھا ۔۔۔"
"سسٹر جڑواں تو ہے مگر ایک مسئلہ ہے۔۔۔حسن نے بھرپور سنجیدگی سے کہا جبکہ اُسکے سسٹر کہنے پر دونوں نے ایک خفا نگاہ اس پر ڈال کر حیدر کو دیکھا دونوں کی آ نکھوں میں پھر سے چمک در آئ تھی ۔۔۔جو زینب نے باخوبی نوٹ کی تھی ۔۔۔"
"یہ ہیں آپکے جڑواں ۔۔۔؟؟؟ دونوں نے بھرپور نگاہیں حیدر پر رکھتے ہوئے کہا۔۔۔"
"نہیں جی یہ میرے شوہر ہیں اور میں ہوں سامنے موجود بندے کی جڑواں بہن اور برابر میں اسکی بیوی موجود ہے بس یا اور کچھ ۔۔۔زینب نے چبا چبا کر کہا۔۔۔"
"زینب کی بات پر دونوں کی رنگت اُڑی تھی جبھی انہوں نے بھاگنے کی کری تھی ۔۔۔"
"اوہ!!! بہت اچھا لگا آپ لوگوں سے مل کر بہت پیارے کپلز ہیں آپ لوگ اب ہم چلتے ہیں اللہ حافظ۔۔۔"
"دونوں گھدے کے سر سے سینگ کی طرح وہاں سے غائب ہوئی تھیں۔۔۔"
"سہی کیا زینی تم نے کیسے ڈورے ڈال رہی تھی دونوں ہمارے شوہروں پر ۔۔۔ماریہ کو تو سہی آگ لگی ہوئ تھی ۔۔۔"
YOU ARE READING
کچھ کھٹی سی کچھ میٹھی سی محبت ہماری 💕
Paranormal" یہ محبت و وفا کی ایک خوبصورت داستان ہے ۔۔۔ یہ دکھ سکھ میں ساتھ دینے والے لوگوں کی کہانی ہے ۔۔۔زندگی کی طرح کبھی کھٹے کبھے میٹھے لمحات سے بھرپور یہ کہانی محب وطن کی محبت کا بھی قصہ ہے ۔۔۔۔ تو پڑھئیے اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجیئے ۔۔۔"