"Mission Successful With your Great Efforts Congratulations ❤️"
"زینب کو حیدر کی طرف سے میسج موصول ہوا۔۔۔"
"Thanks & Congratulations ❤️ Also cause without your help I can't do this "
"زینب نے حیدر کو جواب دیا اور پھر بہن کو مبارک باد دے کر کچن کی طرف چلی گئی ۔۔۔"°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
"ٹن ٹن ٹن خواتینوں و حضرات متوجہ ہوں ۔۔۔ اس خوشی کے موقع پر سب آئسکریم سے منہ میٹھا کیجئے اور نمکین میں سموسوں کے مزے لیجیئے ۔۔۔زینب کے ایسے کہنے پر سب ہنسنے لگے ""حسن , عائز اور فاریہ کو زینب کا اتنی چیزیں منگوانے کا مقصد اب سمجھ آگیا تھا ۔۔۔"
"واہ بھئ میری بیٹی تو ماشاءاللہ بہت سمجھدار ہوگئ ہے ارمان شاہ نے زینب کی تعریف کی جو انکے پاس ہی آکر بیٹھ گئ تھی۔۔۔"
" شکریہ بابا ۔۔۔ زینب یہ کہ کر سموسوں سے انصاف کرنے لگی ۔۔۔"
"سب زینب کی حرکت پر مسکرانے لگے ۔۔۔"
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
"نکاح کی تیاریاں ،زور و شور سے جاری تھیں۔۔۔ وقت کم تھا اور مقابلہ سخت تھا ۔۔۔ہزاروں کام تھے جو باقی تھے ۔۔۔""بھئ زینی ہم ٹوئنگ کریں گے یہ بات فائنل ہے ۔۔۔"
"ماریہ نے زینب کو تیسری بار سمجھایا جو ضد پر آڑی تھی کہ نہیں ہم شادی میں ٹوئنگ کریں گے ۔۔۔نکاح میں سب الگ الگ ڈریسنگ کرتے ہیں ۔۔۔ "
"زینب اور ماریہ کی ماموں زاد بہنیں بھی آئیں ہوئیں۔۔۔
تھیں. آدھے گھنٹے سے اسی موضوع پر سب کی بحث ہورہی تھی ۔۔۔""زینی زرا کم نخرے کرو اور مان جاؤ بسس ۔۔۔!!! عائزہ جو ابھی ابھی آئ تھی اُس نے بھی گفتگو میں اپنا حصہ ڈالا ۔۔۔"
"محترمہ آپ اتنی جلدی آگئیں ۔۔۔ زرا اور آرام سے رات تک آجاتیں۔۔۔ زینب نے عائزہ کے گلے لگ کر ناراضگی سے کہا ۔۔۔ "
"نہ جانی!!! اس سے زیادہ آپ کی جدائ یہ دل سہ نہیں پاتا ۔۔۔ عائزہ نے ماریہ کے گلے لگتے ہوئے زینب کو جواب دیا اور باقی اُن کی کزنز سے ہاتھ ملاکر زینب لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئ ۔۔۔"
"کوئ سستی فلم دیکھ کر آئ ہو عائزہ بیگم پتہ چل رہا ہے ۔۔۔ کہا بھی ہے سٹینڈرڈ بڑھاؤ مگر نہیں سستےلوگ زینب نے عائزہ کی تپائ جس کا جواب پیٹھ پر زور دار تھپڑ کی صورت میں زینب کو ملا تھا۔۔۔"
"آئ ۔۔۔ امّاں !!! کیسا مردانہ ہاتھ ہے میری تو پیٹھ ہی سینک ڈالی ۔۔۔ چڑیل ۔۔۔ زینب نے دہائ دی ۔۔۔"
"سستے لوگ ہیں نہ ہم کیا کریں۔۔۔ عائزہ نے زینب کو جواب دیا جو اسے کھاجانے والی نظروں سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔"
" عائزہ کی آمد کے بعد وہ اس میں لگ گئیں تھیں اور اپنی ننہیالی کزن کی موجودگی کو فراموش کرگئ تھیں ۔۔۔ "
ESTÁS LEYENDO
کچھ کھٹی سی کچھ میٹھی سی محبت ہماری 💕
Paranormal" یہ محبت و وفا کی ایک خوبصورت داستان ہے ۔۔۔ یہ دکھ سکھ میں ساتھ دینے والے لوگوں کی کہانی ہے ۔۔۔زندگی کی طرح کبھی کھٹے کبھے میٹھے لمحات سے بھرپور یہ کہانی محب وطن کی محبت کا بھی قصہ ہے ۔۔۔۔ تو پڑھئیے اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجیئے ۔۔۔"