"ہاں تو لیڈیز ناشتہ میں کیا لوگی تم لوگ ۔۔۔حیدر نے پوچھا۔۔۔"
"انڈہ پراٹھہ اور ایک کپ چائے ۔۔۔زینب نے کہتے ساتھ ہی ماریہ کے کندھے پر سر ٹکادیا تھا ۔۔۔"
"ماریہ تم بھی یہی لوگی کیونکہ میں اور حسن بھی یہی کھانے والے ہیں ۔۔۔حیدر نے ماریہ سے پوچھا۔۔۔جو انڈہ پراٹھے کے نام پر عجیب منہ بنارہی تھی ۔۔۔"
"نہیں بھائ مجھے تم بس چائے اور بسکٹ منگوادو اتنا ہیوی کھانے کا سوچ کر ہی میری حالت عجیب ہورہی ہے پتہ نہیں تم لوگ کیسے کھالیتے ہو نہ بھئ نہ ہم سے نہ ہوپائے گا ۔۔۔ماریہ نے دونوں ہاتھ کے اشارہ سے کہا تھا۔۔۔"
"ریا جان تھوڑے ہلکے بول لو میرے سر میں درد ہورہا ہے پلیز زینب جو ماریہ کے کندھے پر سر ٹکائے آنکھیں موندے تھی ہلکی آواز میں بولی ۔۔۔زینب کو اب شدید نیند آرہی تھی ۔۔۔"
"اف سوری جانا۔۔۔۔ماریہ نے معزرت کرنے کے ساتھ ساتھ اُسکا سر بھی سہلانے لگی تھی۔۔۔"
"ہمیں تم لوگ لوو برڈز کہتی ہو اپنے لوگوں بارے میں کیا خیال ہے لڑکی ۔۔۔حیدر نے ماریہ کو چھیڑا۔۔۔"
"یہ تو میری جان ہے میرے دل ہے میری دھڑکن ہے ۔۔۔۔اور۔۔۔۔ماریہ کی بات ابھی مکمل نہیں ہوئ تھی حیدر بولا "
"اور اتفاق سے میری بیوی ہے کچھ میرے لیے بھی چھوڑ دو ۔۔۔حیدر نے ماریہ کی بات بیج میں سے اُچک لی تھی ۔۔۔"
"ارے!!! تم ہماری دوستی سے جل رہے ہو ۔۔۔۔ دیکھو دھوان یہاں تک اڑ کر آرہا ہے ماریہ نے بھی حیدر کو چڑایا ۔۔۔"
"وہ پراٹھوں کا دھواں ہے آنکھوں کا علاج کراؤ بہنہ۔۔۔حیدر نے بھی حساب برابر کیا ۔۔۔"
"کیا ہورہا ہے بھئ ۔۔۔حسن گاڑی پارک کرکے آیا تھا۔۔۔"
"یہ ہورہا ہے کہ تمھاری بیوی میری بیوی پر قبضہ کرکے بیٹھی ہوئ ہے ۔۔۔حیدر کا انداز شکایتی تھا ۔۔۔"
"ہاہاہاہا۔ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔ حیدر یہ تم ہو ؟؟؟ قسم سے یقین نہیں ہورہا ۔۔۔۔ چلو میری صحبت کا اثر آخر آ ہی گیا تم میں لیکن پھر بھی تم ان دونوں کو کبھی الگ نہیں کرسکتے انکی بونڈنگ صمد بونڈ سے بھی مظبوط ہے اور وہ دیکھ کتنے مزہ سے میری بہن میری بیوی کے پاس سورہی ہے ہائے فریندشپ گولز تو سہی یہ پورے کرتی ہیں ۔۔۔۔حسن یہ کہتا حیدر کی پیٹھ تھپتھپاتا بیٹھ گیا تھا۔۔۔"
"اللہ ہماری دوستی سلامت رکھے اور اسے حاسدین سے محفوظ رکھے آمین ۔۔۔ماریہ نے حیدر کو دیکھ تپانے والی مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔۔۔"
"زیادہ بولو گی نہ تو ابھی دیسی گھی میں بھرے ہوئے چار پراٹھے منگوادوں گا پھر تمہیں کھلانے کا کام تو تمھارا شوہر خود ہی کردے گا ۔۔۔حیدر نے پھر زبردست جوابی وار کیا تھا۔۔۔"
"توبہ کرو بھائ یہیں مرجاؤں گی میں چار!!! پراٹھے۔۔۔ماریہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔۔۔"
"ہاں ظاہر ہے جب سارا راستہ کھاتی ہوئ آو گی تو یہی ہوگا نہ ۔۔۔حسن نے اسکو یاد کرایا ۔۔۔"
JE LEEST
کچھ کھٹی سی کچھ میٹھی سی محبت ہماری 💕
Paranormaal" یہ محبت و وفا کی ایک خوبصورت داستان ہے ۔۔۔ یہ دکھ سکھ میں ساتھ دینے والے لوگوں کی کہانی ہے ۔۔۔زندگی کی طرح کبھی کھٹے کبھے میٹھے لمحات سے بھرپور یہ کہانی محب وطن کی محبت کا بھی قصہ ہے ۔۔۔۔ تو پڑھئیے اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجیئے ۔۔۔"