قسط13

132 11 6
                                    

"رات کے سوا آٹھ ہورہے تھے ہسپتال کی راہداری میں مکمل سناٹا تھا ۔۔۔"

"زینب ابھی اپنے روم سے نکلی تھی کہ عجلت میں ریسیپشن کی طرف جاتے اُسامہ اور اسکی بیوی پر اسکی نظر پڑی ۔۔۔"

"اُسامہ بھائ ۔۔۔ادھر ۔۔۔۔زینب نے آواز لگا کر اشارہ کیا ۔۔۔"

"اُسامہ اسی پھرتی سے منیزہ کو لیے  زینب کی طرف بڑھا تھا ۔۔۔"

"ارے ارے !!! میرے بھائ ہوا کے گھوڑے پر کیوں سوار ہیں ؟؟؟ آرام سے بےچاری بھابھی کو بھی بھگا رہے ہیں اپنے ساتھ ۔۔۔زینب نے اسکی تیزی دیکھ کر اُسے ٹوکا ۔۔۔"

"زینی ۔۔۔۔حیدر کیسا ہے کہاں ہے وہ کیسے ہوا یہ سب ؟؟؟ ایک ہی سانس میں اُسامہ نے ڈھیروں سوال کیے تھے ۔۔۔"

"حیدر ٹھیک ہیں  روم  میں ہیں یہ  ایک حادثہ تھا  ۔۔۔زینب نے بھی اسے اسی کے انداز میں جواب دیا۔۔"

"اُسامہ کی بیوی منیزہ زینب کے انداز پر ہنسے لگی تھی ۔۔۔"

"ارے!!! لڑکی شرم کرو بھائ کی نقل اتارہی ہو ۔۔۔اُسامہ نے مصنوعی خفگی سے کہا ۔۔۔"

"نہیں تو  بھائ میں نے کب اتاری آپکی نقل ۔۔۔۔زینب نے آنکھیں پٹٹا کر معصومیت سے کہا ۔۔۔"

"بسس بسسس مصعومیت کی اس اداکاری پر اسکار جیتو گی تم ۔۔۔"

"بہت شکریہ تعریف کا زینب نے سر کو خم دے کر کہا ۔۔۔"

"اچھا نہ یہ بتاؤ حیدر کونسے روم میں ہے۔۔۔اُسامہ نے پھر بےچینی سے پوچھا ؟؟؟ "

"پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ خالی ہاتھ کیوں آئے ہیں ۔۔۔؟؟؟ زینب نے سنجیدہ انداز میں پوچھا ۔۔۔"

"اب اُسامہ کو اپنی سنگین غلطی کا احساس ہوا تھا کہ وہ تو زینب کے لیے چاکلیٹ باکس لانا ہی بھول گیا ۔۔۔حیدر کے لیے تو اسنے بکے اور پھل لیے تھے۔۔۔مگر پریشانی میں وہ زینب کا چاکلیٹ باکس بھول گیا تھا۔۔۔"

"میری پیاری بہنہ یہ پھل میں تمھارے لیے ہی تو لایا ہوں ۔۔۔یہ لو اُسامہ نے اسے بہلانا چاہا جو ابھی سنجیدہ نظروں سے اسے گھور رہی تھی ۔۔۔"

"بھابھی آجائیں سامنے میرا روم ہے ہم وہاں چلتے ہیں ۔۔۔اور بھائ  یہاں گیٹ سے نکل کر سیدھے ہاتھ پر کافی زیادہ سیدھا چل کر جانا پڑے گا پھر  او پی ڈی  آئے گا اُسکے سامنے جو ٹریک جارہا ہے نہ اُس پر سیدھا جاکر الٹے ہاتھ کے  پہلے کٹ پر شاپ ہے وہاں چاکلیٹس مل جاتی ہیں جب لے آئیں تو یہ سامنے میرا روم ہے آجائیے گا میں حیدر کا روم نمبر بتادوں گی ۔۔۔۔زینب سکون سے کہتی منیزہ کا ہاتھ تھامے جاچکی تھی ۔۔۔"

"جبکہ اُسامہ نے اپنی غلطی پر خود کو کوسہ اور برے برے منہ بناتا باہر کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔"

°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
"زینی میری ایک خواہش ہے ۔۔۔کیا تم پوری کرو گی ؟؟؟ منیزہ نے پوچھا۔۔۔"

کچھ کھٹی سی کچھ میٹھی سی محبت ہماری 💕Where stories live. Discover now