" ماہی.....! "
گہرے گہرے سانس بھرتے، دھیمی آواز میں اُس کا نام پکارتے وه اپنے خواب سے بیدار ہوا۔
" یہ خواب تھا...... "
آنکھیں کھول کر حقیقت میں لوٹتے ہی اُس نے جیسے سکون کا سانس لیا۔کمرے میں سورج کی مدہم روشنی موجود تھی، جو پردوں کو چیر اندر داخل ہونے کو بیتاب تھی۔
صاد کھڑکی سے پردے ہٹا رہا تھا جب نازش کمرے میں داخل ہوئیں۔
" ارے واہ آج تو تم خود ہی اٹھ گئے۔ میں تمہیں جگانے ہی آئی تھی چلو اچھا ہے۔ فریش ہوکر نیچے ناشتے پر آ جاؤ پھر ہمیں بارات پر بھی جانا ہے یاد ہے نا! "
کہنے کے ساتھ ساتھ وہ اس کا بیڈ بھی ٹھیک کرنے لگ گئیں۔
بارات کا نام سن کچھ لمحوں کے لئے اس کا کھڑی کا پرده ہٹاتا ہاتھ تھم سا گیا
پھر سر جھٹک جیسے اُس نے اپنی منفی سوچوں کو بھی جھٹکا."جی! "
ہلکی سی مسکراہٹ بکھیرے وہ واش روم میں چلا ہوگیا۔
**********
"ماہی.....!"
یہ دوسری بار تھی جب عقیلہ اسے جگانے آئیں تھی۔"بے شرم لڑکی صبح کے نو بج رہے ہیں اور تم ابھی تک سو رہی ہو۔"
غصہ کرتے اُنہوں نے پردے ہٹائے، ماہی نے جیسے اِن کی بات نظر انداز کرتے اپنے منہ پر چادر اوڑہ لی،
" سن رہی ہو؟ کچھ ہی گھنٹوں میں تمہاری دوست کی رخصتی ہے۔ جلدی سے اٹھ کر ناشتے پر آؤ، میں دوبارہ خالی ہاتھ نہیں آؤں گی! "
کہہ کر وہ کمرے سے باہر چلیں گئ۔
ماہی نے آہ بھرتے ہوئے چہرے سے چادر ہٹائی تو سورج کی تیز روشنی سے اِس کی آنکھیں چندھیا گئیں۔
چہرے کو سورج کی چبھتی روشنی سے بچانے کی خاطر اس نے اپنے ہاتھوں سے چہرے پر سایہ کیا تو اس کی نظر
اپنے ہاتھوں پر لگی مہندی کے نقوش دیکھ کر اسے مہندی کی رات کا منظر یاد آیا۔مہندی کی رات؛
حماد اسے گاڑی کی سیٹ پر بیٹھا کر اب اس کا دروازے سے باہر آتا لہنگا اندر کر رہا تھا جبکہ ماہی کے لیے اس پر سے نظریں ہٹانا جیسے مشکل ہو رہا تھا.
" یوں مت گھورو مجھے...... "
حماد کے بولتے ہی ماہی نے بوکھلاتے ہوئے اس کے چہرے سے نظریں ہٹا لیں۔حماد جو اب دروازہ بند کر کے وہاں سے جا رہا تھا، ماہی نے ِس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکا۔
" شکریہ......."
وہ شاید بس اس کا ہاتھ تھامنا چاہتی تھی۔" میں چلتا ہوں۔ "
وہ ماہی کو جیسے ہاتھ چھوڑنے کو کہہ رہا تھا۔"ہاں۔"
اس بات سے بےخبر کے وہ کب سے اِس کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھی۔
YOU ARE READING
💕BHAROSA by Haya Fatima & Maira Hammayun
Romanceدو دوستوں کی کہانی.... کہنے کو تو وہ گہری دوستیں ہیں مگر ایک دوسرے سے متضاد شخصیات کی مالک..❤️❤️ محبت....رشتوں....اور بھروسے کی کہانی...❤️❤️ ماہی اور حیا کی زندگی کا سفر حماد اور مرتضٰی کے سنگ.. ❤️❤️