ماہی سینے پر ہاتھ باندھے کھڑکی کے سامنے کھڑی تھی،
سورج کی کرنیں اُس کے چہرے کو چھو رہی تھیں،
بیڈ پر لال رنگ کا لہنگا پڑا ہوا تھا جس پر گولڈن رنگ سے كڑهائی ہوئی ہوئی تھی، ساتھ میچنگ جیولری بھی تھی اور زمین پر ریڈ ویلوٹ کی ہیلز رکھیں تھیں.
اس نے حماد کے نکاح میں جانے کے لیے پوری تیاری کرلی تھی،
"ضروری نہیں کہ جس سے ہم محبت کریں، وہ بھی ہم سے محبت کرتا ہو یا جسے ہم چاہیں وہ ہمیں مل جائے،
جو ہمیں مل جائے وہ اُس رب کا کرم، نہ ملے تو بھی اُس رب کا کرم.
وہ ہمیں وہی دیتا ہے جو ہمارے حق میں بہتر ہوتا ہے."
دروازہ کُھلا اور حمید اندر آیا،
"ماہی !"
حمید کی آواز پر ماہی مُڑی،"کیا کر رہی ہو؟" قدم بڑھاتا حمید ماہی کے سامنے آکر کھڑا ہوا،
"کچھ نہیں،"
"اچھا سنو ! مجھے بہت بھوک لگ رہی ہے، مجھے اچھے سے پکوڑے بنا دو."
"ابھی؟ بھائی کچھ اور کھا لیں نا میرا ابھی موڈ نہیں ہو رہا کچھ بنانے کا."
ماہی کہتے ہوئے بیڈ پر بیٹھ گئی
حمید کی مسکراہٹ سمٹی"ٹھیک ہے! مت بناؤ ، میں تم سے بات نہیں کروں گا."
وہ قدم بڑھاتا دروازے کی طرف چل دیا
"اچھا... اچھا.. رُکیں میں بنا دیتی ہوں."
ماہی کو ایموشنل بلیک میل کرنا بہت آسان ہے، اور یہ بات وہ جانتی تھی
حمید رُکا،"جلدی بنانا اور ہاں چائے بھی بنانا!"
"اچھا پھر آپ کو میری ہیلپ کرنی ہوگی، آپ کو پیاز کاٹنے ہونگے!"
"کیا؟؟ نہیں، تم مجھے روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہو؟"
حمید کی بات پر ماہی مسکرائی،"ہاں نا !"
ماہی قدم بڑھاتی حمید تک آئی،
"بھائی دونوں مل کر بناتے ہیں نا
مزا آئے گا، کتنا ٹائم ہو گیا ہم دونوں نے ایک ساتھ کوکنگ نہیں کی.""ہمممم ! اچھا ٹھیک ہے."
حمید نے کچھ لمحے سوچا اور پھر مسکراتے ہوئے کہا
جواباً ماہی بھی مسکرا دی اور دونوں کمرے سے باہر نکل گئے
********
تارکول سے بنی کشادہ اور صاف ستھری سڑک پر گاڑی رواں دواں تھی. گاڑی کے اندر گلوکار کی آواز گونج رہی تھی.
کبھی ہمسفر لگیں منزلیں
کبھی راستوں کی خبر نہیں
کبھی بےسبب لگے زندگی
کہیں چاہتوں کا ثمر نہیں
نہ ہے راستہ، نہ ہیں منزلیں
کیسے زندگی کو سمبھال لوں
میری چاہتیں کیوں بنی سزا
کیوں ہوئی غموں کی یہ بارشیں
نہیں بےوفا یہ محبتیں
نہیں بےوفا یہ دل
اسی ہارے یار مقدراں توں
ساڈا ہال نہ پُچھ ساڈا رب وارث
میری بےبسی کا خدا گواہ
وہی جانے درد کی شدّتیں
ملا درد جو وہ مٹا نہیں
میری خواہشیں بنی حسرتیں
یہ ستم ہے یا عنایتیں
کیسے ٹوٹے دل کو میں جوڑ لوں....
YOU ARE READING
💕BHAROSA by Haya Fatima & Maira Hammayun
Romanceدو دوستوں کی کہانی.... کہنے کو تو وہ گہری دوستیں ہیں مگر ایک دوسرے سے متضاد شخصیات کی مالک..❤️❤️ محبت....رشتوں....اور بھروسے کی کہانی...❤️❤️ ماہی اور حیا کی زندگی کا سفر حماد اور مرتضٰی کے سنگ.. ❤️❤️