کمرے میں گھپ اندھیرا تھا.
وہ بیڈ کی پائٹی سے ٹیک لگائے، گٹھنوں میں منہ چھپائے زمین پر بیٹھی تھی.
ماہی کو ڈراپ کرنے کے بعد وہ سیدھا گھر آئی تھی اور اس وقت سے کمرے میں بند تھی.
دوپہر سے شام ہونے کو آئی تھی لیکن آنکھوں سے بہتے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے.
کانوں میں ماہی کے کہے الفاظ گونج رہے تھے .
"حیا تم کتنی پتھر دل ہو. کسی کے جزبات کا مذاق بنا رہی ہو."
کیا وہ ہمیشہ سے ایسی تھی؟ اس کے اندر سے آواز آئی .
اس کا دل چاہا وہ چیخ چیخ کر سب کو بتائے وہ ہمیشہ سے ایسی نہیں تھی.
وہ بھی ایک عام لڑکی تھی جو خوابوں کی دنیا میں رہتی تھی....
ہچکیوں کی وجہ سے اس کا پورا جسم جھٹکے کھا رہا تھا.
"تم نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی نہ اس لیے اگر تم نے کبھی محبت کی ہوتی تو ایسا کبھی نہ کہتی..
لیکن تم جیسی انسان کسی سے محبت کرہی نہیں سکتی.."
"محبت....." لب ہلے .
عرصہ ہوا اسے تو اس لفظ سے بھی نفرت ہوگئ تھی.
آنکھوں کے دریچوں پر ماضی کے مناظر ابھرے.
تقریباً چھ یا سات سالہ بچی جینز اور شرٹ میں ملبوس اپنے باپ کی گود میں بیٹھی روتے ہوئے اپنی مام کی شکایت لگا رہی تھی کیونکہ مام نے اسے ڈانٹا تھا.
اس کا باپ اسکے آنسو پونچھنے کے بعد اس کے گالوں پر بوسہ دے رہا تھا.
پھر منظر بدلہ دس سال کی بچی اپنے روم میں بیٹھی دونوں ہاتھوں میں چہرہ چھپائے رو رہی تھی اس کا باپ اس سے دور، ملک سے باہر جا رہا تھا.
باہر سے آتی اپنے باپ کی آواز پر بچی نے جلدی سے اپنے آنسو صاف کیے اور مسکرانے کی کوشش کی وہ نہیں چاہتی تھی اس کا باپ اسے روتا دیکھ کر دکھی ہو.
زندگی میں پہلی بار وہ چھپ کر روئی تھی یہ جانے بغیر کہ اس کے مقدر میں چھپ کر رونا لکھا جا چکا ہے.
اس کے باپ کو گئے ایک سال ہونے والا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ اسے باپ کے بغیر رہنے کی عادت ہورہی تھی.
فون پر بات کرتے وہ اکثر انہیں بتاتی تھی کہ وہ ان کو بہت مس کرتی ہے اور پھر ڈھیر ساری فرمائشیں کرتی تھی
جو کچھ دن بعد پوری ہوجاتی تھی سوائے ایک خواہش کے،
وہ ہر بار کہتی تھی ڈیڈ واپس آجائیں لیکن وہ ہر بار اسے ٹال دیتے تھے.
مام بھی ہر بار کہتی تھی کہ ڈیڈ ابھی بزی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے.
اسے بھی ہر لڑکی کی طرح اپنے ڈیڈ دنیا کے بَیسٹ ڈیڈ لگتے تھے. وہ ڈیڈ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتی تھی.
ESTÁS LEYENDO
💕BHAROSA by Haya Fatima & Maira Hammayun
Romanceدو دوستوں کی کہانی.... کہنے کو تو وہ گہری دوستیں ہیں مگر ایک دوسرے سے متضاد شخصیات کی مالک..❤️❤️ محبت....رشتوں....اور بھروسے کی کہانی...❤️❤️ ماہی اور حیا کی زندگی کا سفر حماد اور مرتضٰی کے سنگ.. ❤️❤️