"کیا؟ پاگل تو نہیں ہو گئ وه؟"
صاد جیسے اُس کی باتوں کو سمجھ نہیں پا رہا تھا۔" میں خود کچھ بھی سمجھنے سے قاصر ہوں، پتا نہیں کس مصیبت میں پھنس چکا ہوں! "
حمید چھت پر بیٹھا صاد کو اپنے اُوپر گزرنے والی آزمائش کی روداد سنا رہا تھا۔
آخر کو وه اُس کا ہم راز اور قریبی دوست تھا۔
" مجھے تو یہ سمجھ نہیں آ رہی، آخر انکل یہ سب قبول کیسے کر سکتے ہیں؟ "
وہ ابھی تک صدمے میں تھا۔" پتا نہیں کون سا جادو کیا ہے اُس نے بابا پر۔ "
حمید جل کر بولا۔"سن تُو کہے تو میں انکل سے بات کروں؟ انہیں سمجھاؤں؟"
" کوئی فائدہ نہیں ہے صاد جب بابا نے اپنے بچوں کی نہیں مانی تو اور کسی کی کیا سنیں گے۔ "
ایسا کہتے حمید کا چہرہ بجھ سا گیا تھا۔" لیکن ہم یہ بھی تو نہیں ہونے دے سکتے نہ کچھ تو سوچنا ہوگا اِس بارے میں۔ اچھا فکر مت کر سب ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ. "
صاد نے اُسے ہمت دلانی چاہی۔" انشاءاللہ۔"
حمید نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سر ہلایا۔****************
"کیسی ہو؟ "
ماہی اپنے کمرے میں بیٹھی فون پر حیا سے مخاطب تھی۔"الحمدللہ۔ تم سناؤ؟"
" الحمدللہ سب ٹھیک ہے۔"
" یہ بتاؤ مرتضٰی بھائی کیسے ہیں؟ کیا یوں کہوں تم مرتضٰی بھائی کے ساتھ کیسی ہو؟ "
" ٹھیک ہیں۔ کیوں ان کو اور مجھے کیا ہونا ہے؟ "
دوسری جانب سے روکھا سا جواب آیا۔" دیکھو حیا! زندگی ہمارے فیصلوں سے نہیں چلتی تم نہیں کرنا چاہتی تھی شادی مگر اللہ نے تمہارے نصیب میں مرتضٰی بھائی کا ساتھ لکھا تھا۔
اور جتنی جلدی تم اِس رشتے کو قبول کر لو گی، تمہارے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا! "
کچھ لمحے خاموش رہنے کے بعد ما ہی بڑی سنجیدگی سے بولی تھی۔" تم تو خوش ہوگی تمہاری زندگی میں تمہیں تمہارا من پسند شخص جو مل گیا ہے۔"
" پلیز حیا ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ کئی بار ہمیں زندگی میں آن چاہے لوگوں کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے لیکن اِس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم اپنی زندگی سے مایوس ہو جائیں؟
اور ویسے بھی تم مانو یا نہ مانو مرتضٰی بھائی جیسے لوگ ہر کسی کو نہیں ملتے، وہ تمھاری کتنی قدر اور تم سے کتنی محبت کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر تمہاری عزت......"
" مجھے یہ بتاؤ تم کب سے اتنی بڑی فلاسفر بن گئ ہو؟ "
حیا نے اُس کی بات کاٹتے ہوئے پوچھا۔" یہ فلاسفی نہیں حقیقت ہے! اور لوگ اکثر وہ نہیں ہوتے جو وہ دکھائی دیتے ہیں حیا۔ "
لہجے میں مزید سنجیدگی در آئی۔
YOU ARE READING
💕BHAROSA by Haya Fatima & Maira Hammayun
Romanceدو دوستوں کی کہانی.... کہنے کو تو وہ گہری دوستیں ہیں مگر ایک دوسرے سے متضاد شخصیات کی مالک..❤️❤️ محبت....رشتوں....اور بھروسے کی کہانی...❤️❤️ ماہی اور حیا کی زندگی کا سفر حماد اور مرتضٰی کے سنگ.. ❤️❤️