یوں ہم ملے
از
نازش منیر
*************
بسم اللّٰه الرحمن الرحیمیہ کہانی کسی مخصوص کردار کے گرد نہیں گھومتی۔اس میں مختلف شخصيات اپنا آپ خود منواۓ گی۔زندگی کی کسوٹی پر کھڑے اترتے زندگی کا اصل معنی سمجھا جاۓ گے۔ایسے لوگ حقیقت میں کم ہی ملتے ہیں مگر انمول ہوتے ہیں۔جنہیں ملتے ہیں وہ قسمت والے ہوتے ہیں۔ان کے دل و دماغ میں رب کی محبت راج کرتی ہے۔
ان کی آنکھوں میں زندگی کے قوس و قیاس کے تمام رنگ چمکتے ہیں۔
جب کبھی زندگی کی آزمائش میں ڈگمگاتے ہیں۔
تو اپنے رب کو یاد کرتے ہیں۔
جو زندگی کے ہر موڑ پر خوش رہنا جانتے ہیں۔
ڈگمگاتی راہوں کے مسافر زندگی کی الجھی ڈور سلجھاتے نم آنکھوں سے مسکراتے ہمیشہ اپنے اپنے سے لگتے ہیں۔
انھیں کے نام یہ داستان ملن جو اپنے رب کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھتے ہیں۔
آٸیے ملتے ہیں انمول ستاروں سے جو اپنی چمک سے اس جہاں کو روشن کرتے دیکھاٸی دیتے ہیں۔"اٹھ بھی جاٶ مرحا ۔۔"
فوزیہ بیگم نے کوٸی پانچویں دفعہ اپنی چھوٹی بیٹی کو آواز دی۔۔۔۔۔
سب نے مل کر بیگاڑ رکھا ہے اسے ۔۔جاٶ آئرہ بیٹا اٹھاٶ اسے
"جی ماما ابھی دیکھتی ہوں۔۔حیدر تم باہر چلو میں بس ابھی آٸی ۔۔"وہ ایک ساتھ دونوں کو مخاطب کرتےکمرے کی طرف بڑھ گٸی"اب آۓ گا مزہ مرحا دادی جب صبح صبح چھوٹی ماما سے عزت افزائی ہوگی ۔۔"حیدر سیٹی پر دھن گنگناتا باہر کی طرف بڑھ گیا
__________آئرہ کمرے کا دروازہ دیکھیلتی اندر داخل ہوئی
پورا کمرہ نفاست سے سجا ہوا تھا ۔۔ایک طرف دیوار گیر الماری پھر باتھ روم دوسری طرف ڈریسنگ سجا تھا۔ کچھ فاصلے پر بالکونی نما کھڑکی تھی جو باہر سجے خوبصورت لان میں کھلتی تھی۔ سفید اور بھورے پردے اس پر سجے تھے۔ داٸیں جانب روم سوینگ تھا۔۔باٸیں جانب دیوار پر بسم اللّٰه الرحمن الرحیم کی خوبصورت کیلوگرافی سجی تھی۔ سامنے ڈبل بیڈ پر سفید شفاف چہرے والی لڑکی باہر کی دنیا سے بےخبر گردن تک لحاف لیے سو رہی تھی۔بیڈ کے اوپر چمکتے رنگ میں بڑی سی تتلی بناٸی گٸی تھی۔جس کے ساتھ بہت سی تتلیاں چمکتی افق سا سماں باندھ رہی تھی۔بیڈ کے ساٸیڈ ٹیبل پر پڑی گھڑی کا الارم بج بج کر پاگل ہوگیا تھا ۔جو آٸرہ مرحا کے لیے لگا کر گٸی تھی۔۔۔آئرہ نے آگے بڑھ کر بالکونی کے پردے ہٹاۓ ۔۔پھر مرحا کے اوپر سے لحاف کھینچ کر اتارا ۔۔سوٸی ہوئی لڑکی زرہ سا کسماٸی جیسے نیند میں خلل پیدا ہوا ہو ۔۔شاید کوئی اس اٹھارہ سال کی لڑکی۔۔۔جس کے نقوش باہر جاتے نوجوان سے ملتے تھے ۔۔۔ کو دیکھ کر یقین نہ کرتا کہ یہ اپنی شرارتوں کی وجہ سے اگلے کی ناک میں دم کرنے کاہنر رکھتی تھی۔
YOU ARE READING
یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)
Fantasyیہ کہانی ہے اپنوں کے سنگ خوشیوں سے بھرپور زندگی جینے والوں کی ۔یہ کہانی ہے ماضی کے غم سے نکل کر نٸ زندگی کا آغاز کرنے والوں کی اور یہ کہانی ہے اپنوں کی خاطر اپنا آپ وار دینے والوں کی۔