وہ تینوں رات کا کھانا ڈال رہے تھے جب سینٸر سٹاف کی آواز پر جلدی سے راہب نے پلیٹ میں کھانا بھرنا شروع کردیا۔
"اللّٰه کا واسطہ ہے راہب یار اتنا کھا لینا ہے ۔" ہماس نے پلیٹ پر بنے قطب مینار کی طرف اشارہ کیا
"خود تو شرمیلی دھلنوں کی طرح چڑھ کر کرسی پر بیٹھ جاتے ہو ۔۔کھانا میں ڈال کر لایا ہوں نا۔۔میرے ہاتھ میری مرضی۔"
"تم اور تمھاری مرضی دونوں ہی بڑے عجیب ہے یار" معیز ہنستےہوۓ گویا ہوا۔
"یار کتنا سکون ہے نہ میجر احد کہی نظر نہیں آرہے ہے۔" راہب زرہ پھیل کر بیٹھا۔
"بیٹا ان کے علاوہ بھی ہمارے کٸی سینٸرز میس میں موجود ہے تو زرہ تمیز کو دعوت دو اور کھانا کھاٶ۔" ہماس کو صبح والی حالت یاد آٸی۔
راہب بولنے لگا۔۔۔
" ہیرو جیسے ہے قسمے۔ گال پر پڑتا ڈمپل۔۔۔ایک شاہانہ ٹور۔۔۔۔ فوجی ہیٸرکٹ۔۔۔ اسٹاٸلش سی بٸیرڈ۔اور زہانت سے بھرپور نیلی آنکھیں میجر احد کی۔۔"
"میجر کو چھوڑ مجھے یہ بتا تو لڑکا ہو کر لڑکے پر فدا ہوگیا۔" معیز کی بات پر اسنے کانوں کو ہاتھ لگاۓ
"أَسْتَغْفِرُ اللّٰه تف ہے تمھاری سوچ پر۔۔دور دور شرم لحاظ نہیں تجھے زرہ بھی۔" اس نے نانظر آتے آنسو صاف کیے۔
"رہنے دو تم اوور ایکٹینگ کی چلتی پھرتی دوکان۔"
"کیا پرسنیلٹی ہے یار، فوجی یونیفارم میں دیکھ کر بندہ ویسے ہی غش کھا جاۓ۔"
"بندہ بن راہب۔۔"
"نہیں پہلے کیا میں رکشندہ ہوں ہونہہ۔" راہب نے شکل بگاڑی۔
"چل میری رکشندہ راہب مسکرادے نا۔" ہماس کی بات پر وہ غش کھا کر رہ گیا۔
"پورے کے پورے دفع ہو جاٶ۔۔اس فضول نام سے نا بلایا کرو مجھے۔"راہی نے منہ بناتے کھانا شروع کردیا۔
"میں یہاں تو وہاں زندگی ہے کہاں۔" راہب شرارت سے گنگنانے لگا۔ ہماس نے سر پیٹا۔"نیند آتی نہیں یاد جاتی نہیں۔" وہ معیز کی طرف لپکتا گنگنارہا تھا۔
"دفع ہوجا رکشندہ تم ہو ہی فضول۔" معیز نے ہنستے ہوۓ اسے ایک تھپڑ لگایا۔
"ایک وہ دور تھا ہم صدا پاس تھے اب تو ہے فاصلے درميان۔" راہب کے سر لگانے پر ہماس نے اس کا سر پکڑ کر زور سے ہلایا۔
"اول تو تمھاری کوٸی محبوبہ نہیں ہے۔۔اس لیے اتنی ٹھنڈی آہیں نا بھر۔۔۔دوسری بات گانے نہیں سننے چاہٸیے اس سے آپکی میمری سٹور کرنے کی پاور کم ہوتی جاتی ہے۔"
ہماس کی بات پر وہ بگڑتے ہوۓ بولا۔
"میری واحد محبوبہ میری وردی ہے اور میرا واحد عشق میرا پاک وطن ۔۔۔۔دیکھنا ایک دن میں سب سے اونچا ستارہ بن کر چمکوں گا۔۔ ایک دم اپنی اس وردی کے چمکتے ستارے جیسا۔"
![](https://img.wattpad.com/cover/218155059-288-k421918.jpg)
YOU ARE READING
یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)
Fantasyیہ کہانی ہے اپنوں کے سنگ خوشیوں سے بھرپور زندگی جینے والوں کی ۔یہ کہانی ہے ماضی کے غم سے نکل کر نٸ زندگی کا آغاز کرنے والوں کی اور یہ کہانی ہے اپنوں کی خاطر اپنا آپ وار دینے والوں کی۔