Episode 17

1.1K 63 25
                                    

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم

جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے ﴿۱﴾
اس کاٸنات کی ابتدا سے پہلے اللّٰه اور انتہا کے بعد بھی صرف اللّٰه ہے۔۔۔نور تمھیں پتا ہے۔۔۔سورۃ الحدید کی ابتدا بھی اس کاٸنات کی ابتدا پر ہے۔۔۔We always said SubhanALLAH ۔۔۔منہ سے تسبیح بیان کرنا۔۔۔سب سے پہلے بچے کے پیدا ہوتے اسکے کان میں اذان دی جاتی ہے۔۔۔انسان کے مسلمان ہونے کے لیے اسے کلمہ طبیہ۔۔۔پہلا کلمہ پڑھایا جاتا ہے۔۔۔دین اسلام کی بنیاد ہی توحید ہے۔۔۔لوگ آۓ دن مجھے فلاں سے عشق ہے۔۔۔کہتے پاۓ جاتے ہیں۔۔جبکہ عشق میں انسان اندھا ہوجاتا ہے۔۔۔وہ ایک ایسی تباہ کرتا مرض ہے جس کی دوا ممکن نہیں۔۔۔اللّٰه نے کبھی اپنے محبوب سے محبت میں عشق کا لفظ استعمال نہیں کیا۔۔۔محبت میں اللّٰه کی ذات اول ہے۔۔۔جس میں شرک نہیں ہوتا۔۔۔جس نے اس ذات میں شرک کیا۔۔۔وہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔۔۔۔شرک کی معافی نہیں۔۔۔سب سے بلند بس وہ ہے۔۔۔واحد الف۔۔۔اس جہان کی ابتدا اور انتہا اسی پر ہے۔۔۔

" کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) اللّٰه (ہے) ایک ہے۔ معبود برحق جو بےنیاز ہے۔ نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔"
{ سورۃ الخلاص}

یہ زندگی ہی تو دی گٸی ہے ہمیں۔۔اللّٰه تعالی کے ہرکام میں حکمت چھپی ہے۔۔۔وہ جب نصاب بناتا ہے تو طالب علم کی طاقت دیکھتا ہے۔۔آزمائشیں اسی کا مقدر بنتی ہے جسے وہ اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔۔۔کیا منفرد رشتہ ہے اللّٰه سے ہمارا۔۔۔درد آتا ہے تو تڑپتے ہوۓ اسکے در پر پہنچ جاتے ہیں۔۔۔اورخوشی کےوقت دنیا کی رنگینیوں میں کھو جاتے ہیں۔۔مگر وہ پاک ذات پھر بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑتی۔۔اسی طرح آزمائش دیتا ہے تاکہ اسکا بندہ واپس اسی کے پاس آۓ۔۔۔ اللّٰه تعالی کے خزانے بہت وسیع ہے۔۔۔جب مانگو وہ عطاکرے گا۔۔۔زندگی کبھی اتنی مشکل لگنے لگتی ہے۔۔۔جینے تک کا جی نہیں چاہتا۔۔۔دل کرتا ہے سب چھوڑ چھاڑ کر سکون سے بیٹھ جاۓ۔۔یہ کیا میس پھیل جاتا ہے۔۔۔خود ہی دل اداس ہوتا ہے۔۔۔اتنی ٹینشنیں۔۔۔اپنوں کے غم۔۔۔اس لیے اللّٰه سے سکون مانگا کرو۔۔۔جو دے جتنادے مگر تمھارا دل راضی رکھے۔۔
مگر مجھے خوف آتا ہے ان لوگوں سے جو رورو کر اپنی آزمائش سے پناہ مانگتے۔۔۔سرخرو ہونا مانگا کرو۔۔اپنے لیے مانگا کرو۔۔ایسے سکھ سے آفت بڑھی جس میں اللّٰه ہی نا ہو۔۔۔کیونکہ سب اسی کا ہے۔۔۔سب وہی ہے۔۔سب اسی نے کرنا ہے۔۔۔

پالتا ہے بیج کو مٹی کی تاریکی میں کون
کون دریاٶں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب
کون لایا کھینچ کر پچھم سے بادِسازگاہ
خاک یہ کس کی ہے، کس کا ہے یہ نورِآفتاب
کس نے بھردی موتیوں سے خوشہ۶ گندم کی جیب
موسموں کو کس نے سکھلاٸی یہ خوۓ انقلاب

اسی کی ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی۔وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔وہ ہرچیز پر قادر ہے {٢}

یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)Where stories live. Discover now