دور ہوتی عشا۶ کی آذان کی آواز اس کی سماعتوں سے ٹکراٸی .......
کھڑکی کے باہر سے آتا اندھیرہ گواہی دے رہا تھا کہ رات چھاگٸی ہے۔۔۔
حدید نےمندی مندی آنکھیں کھولی...کمرے میں نیم تاریکی تھی۔۔۔۔حدید نے موباٸل پر ٹاٸم دیکھا۔۔۔رات کے آٹھ بج رہے تھے ۔۔۔ہشام کی کافی مسڈ کالز تھی۔۔۔۔تبھی کال آنے لگی ۔۔۔۔حدید نے موباٸل کان سے لگایا
اسلام وعلیکم۔۔!"وعلیکم اسلام۔۔۔برخودار کہاں تھے آپ۔۔؟ عجیب آدمی ہو یار گھر یو ایس بی لینے گٸے تھے۔۔۔میل آگٸ مگر لڑکا آفس نہ آیا ۔۔۔“
"بابا دیکھٸے اب ذیادہ ہو رہا ہے ۔۔۔ پچھلے دو دن سے آپ کے کام میں لگا ہوں۔۔۔یونی بھی جاتا ہوں۔۔پڑھنا بھی ہوتا ہے ۔۔۔مجھ معصوم کا تو کوٸی خیال ہی نہیں ہے۔۔۔"
حدید یونی سے آفس جاتا تھا۔۔۔آج بھی وہ گیا تھا مگر پچھلے دو دن سے ہشام صاحب کے دیے گٸے کام میں وہ ایسا الجھا تھا کہ پڑھاہی کیا۔۔دن رات کا بھی ہوش نہیں تھا۔۔۔صبح یو ایس بی یونی جاتے وقت جلدی میں گھر رہ گٸ۔۔۔وہ وہاں سے پھر گھر آیا تھا ۔۔۔آفس میل کرکے وہی صوفے پر لیٹ گیا۔۔۔دو دن کی تھکاوٹ تھی کہ اسے احساس نہ ہوا۔۔۔اب آنکھ کھلی تو دیکھا کچھ گھنٹوں کی نیند اس کے اعصاب کے لیے مفید ثابت ہوٸی تھی۔۔۔ وہ کافی فریش فیل کر رہا تھا۔۔۔
"بیٹا آپ کا ہی تو خیال تھا ورنہ آدھے دن کی چھٹی کمپنی میں کسی کو نہیں ہوتی ۔۔۔"بابا جان نے بوس والا روب جھاڑا۔۔۔
"احسان نہ جتاۓ ذیادہ ان دو دن کے کام کی الگ پے لوں گا۔۔۔"حدید نے دانت نکالے
وہ باپ بیٹا دوستوں سے کم نہ تھے۔۔۔ہشام نے اسے بہت پیار سے پالا تھا۔۔۔
"ہو پھر پورے شانزے کے بیٹے ۔۔۔حساب ہمیشہ برابر رکھتے ہو۔۔۔"
" میں آپ کا ہی بیٹا ہوں ۔ یہ گن میں نے اپنے ابا حضور سے سیکھا ہے ۔۔“ حدید نے واڑروب کھولی ۔۔۔چینج کرنے کیلٸے سادہ شلوار سوٹ نکالا۔۔
"دیکھو بیٹے تو میرے ہی ہو ۔۔۔آج کی لیو نہیں لی تھی تم نے ۔۔۔ تو ٹھیک ہے اس چھٹی کے اس مہینے کی تنخواہ سے کاٹ لوں گا۔۔۔" باس والا روب جھاڑنا نہ بھولے۔۔۔ہشام صاحب نے بامشکل اپنی ہنسی روکھتے پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی ان لاک کی۔۔۔
"یار بابا آپ اس قدر کنجوس نکلے گے مجھے اندزہ نہ تھا۔۔۔میں ابھی آپ کی بیگم کے پاس جارہا ہوں۔۔۔فون لاڈ سپیکر پہ کرتا ہوں۔۔۔آپ کی زوجہ محترمہ بھی سنے کہ آپ کے ان کے بارے میں کیا خیالات ہے۔۔۔"حدید نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا
وہ اب کافی حد تک فریش تھا۔۔۔
"ہنستے کھیلتے ہم میاں بیوی میں پھوٹ ڈلوانے والے۔۔۔شرم کرو ۔۔۔میری بیوی لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی "
YOU ARE READING
یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)
Fantasyیہ کہانی ہے اپنوں کے سنگ خوشیوں سے بھرپور زندگی جینے والوں کی ۔یہ کہانی ہے ماضی کے غم سے نکل کر نٸ زندگی کا آغاز کرنے والوں کی اور یہ کہانی ہے اپنوں کی خاطر اپنا آپ وار دینے والوں کی۔