"آخر۔۔۔تم۔۔ہو ۔۔کون؟"
" تم گھر سے کیا کہہ کر نکلی ہو؟"اس نے اس کا سوال نظر انداز کرتے دوبارہ پوچھا-
"میں نے-- ان کو بتایا تھا کہ میں آج واپس آجاؤں گی"وہ ابھی بھی بغور اس کا جائزہ لے رہی تھی-
"ہمم--یہ لو۔۔ان کو کہو تم آج نہیں آسکتیں"اس نے موبائل فرشتے کی طرف بڑھایا-وہ موبائل فرشتے کا ہی تھا-
"واٹ۔۔پلیز دیکھو تم یہ نہیں کر سکتے میں نے کہا نا کہ میں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی تمھارے بارے میں" فرشتے اب واقع میں پریشان ہو گئ تھی-
"ہاہ-- مجھے تمھیں یہاں رکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے-تم بس ابھی نہیں جا سکتی اور اس وقت تو بلکل نہیں اور مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آتا کہ تم آخر یہاں آ کیسے گئی" فرشتے کو وہ الجھا ہو ا لگا-لیکن وہ خود اس سے زیادہ الجھی ہوئی تھی-
"تمھارا کیا مطلب ہے میں سمجھ نہیں پا رہی-کیا مطلب میں اس وقت نہیں جا سکتی اور میں نے بتایا تھا نا کہ کل رات سڑک سنسنان تھی کسی نے نہیں دیکھا تھا مجھے"وہ جو کہہ رہا تھا فرشتے کے سر کے اوپر سے گزر رہا تھا-
"لیکن سیکیورٹی کیمرہ نے بھی نہیں دیکھا؟" وہ سوال نہیں کر رہا تھا حیران تھا-
"مجھے تو کوئی سیکیورٹی کیمرہ نظر نہیں آیا"اب وہ خود بھی حیران تھی-
"پچھلی طرف ایک سیکیورٹی کیمرہ لگا ہے تمھیں رات کے اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آیا ہوگا-اور میں اسی لیے حیران ہوں کہ تم آخر اس کیمرے کی نظر سے بچ کیسے گئیں" اب وہ اپنی پیشانی مسل رہاتھا-
"تم--کون ہو اور یہ اتنی سیکیورٹی کس لیے ہے؟کیا--کیا تم کوئی --خفیہ ایجنٹ وغیرہ ہو؟"فرشتے کا دل زور سے دھڑکا تھا-
"تمھیں کچھ بتانا ہوتا تو اس طرح نہ آتا تمھارے سامنے اور تم ابھی خود پہ فوکس رکھو کہ یہاں سے کیسے نکلو گی"
"مجھے--مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہا -خیر ویسے اگر پولیس مجھے نکلتے ہوئے دیکھ بھی لے تو میں ان کو بتا دوں گی کہ ایسے ہی تفریح کے لیے آئی تھی یہ کوئی اتنا بڑا جرم تو نہیں ہے اور تھوڑی بہت ڈرنے کی ایکٹنگ بھی کر لوں گی تمھیں نہیں پتا لیکن میں ایکٹنگ بہت اچھی کر تی ہوں" اور اپنے بال پیچھے کو جھٹکے-
"اس سے پہلے کہ پولیس تمھیں پکڑے تمھیں شوٹ کر دیا جائے گا" فرشتے کا دماغ بھک سے اڑ گیا-
"واٹ--مگر کون کرے گا --- اور کیوں؟"
"تمھارے لیے اتنا جاننا کافی ہے کہ تم نے ہم دونوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے اور اب یہ فون پکڑو اور گھر کال کرو اور اگر تم نے ان کو کچھ بھی بتایا انجام کی ذمہ دار تم خود ہو گی" تنبیہہ کرتا اس کو موبائل پکڑا کر خود وہ صوفے پر بیٹھ گیا- فرشتے کو نمبر ملاتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں ہلکی سی لرزش محسوس ہوئی-
DU LIEST GERADE
بخت (complete)
Mystery / Thrillerبخت یعنی قسمت انسان کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ بھی آتا ہے جب اس کی زندگی بدل کر رکھ دی جاتی ہے اور پھر اسے ہر جگہ اندھیرا دکھائی دیتا ہے کوئی راہ فرار نظر نہیں آتی تو پھر وہ آزمائش کے مراحل سے گزرتا ہے؟ یہ ٹیسٹ کیوں لیا جاتا ہے؟ اس لیے کہ دیکھا جات...