بھائی اس سے ملیں یہ میری سب سے پیاری دوست ماہا حبیبہ نے ماہا کی ٹرین کو روکنے کے لیے اس کا تعارف میر سے کروانا چاھا پر کیا وہ اسے سن رہا تھا نہیں اسے تو کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی اسے تو بس دکھائی دے رہا تھا صرف اس پری پیکر کا چہرہ اور وہ اردگرد کو نظر انداز کیے بس اس میں پوری طرح محو تھا
تم_____ بیبہ یہ سن پاوڈر تمہارا بھائی ہے؟
اس نے حیرت سے پوچھاکیا کہہ رہی ہوں ماہا ___بھائی ___ اس نے اپنا ہاتھ اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا تو وہ ایک جھٹکے سے ہوش میں آیا
ہاں ___ روشن اماں اور حبیبہ کے دیکھنے پر نظریں چرا رہا تھا پر نظریں بھٹک بھٹک کر بار بار اسی کے چہرے پر جا رہی تھیں
حبیبہ تمہارے بھائی کے ساتھ کوئی دماغی مسئلہ ہے کیا دیکھ تو ایسے رہا ہے جیسے کبھی پہلے کوئی لڑکی نہ دیکھی ہو؟ ماہا کی ہلکی آواز بھی اس نے بخوبی سنی اور ایک جاندار مسکراہٹ اس کے چہرے پر حاضر ہوئی
ہیلو میں میر ______ میر خان زادہ اینڈ فور یور کائنڈ انفارمیشن میرا دماغی توازن بالکل درست ہے اس نے شرارت سے کہتے ہوئے ہاتھ آگے بڑھایا
جسے ماہانے نظریں چھوٹی کئے غصے سے دیکھا
ماہاتم یہاں آ گئی ہو یار کال تو رسیو کرلیا کرو ریپلائی کیوں نہیں کر رہی تھیں پتہ ہے میں کتنا پریشان ہو گیا تھا مومن جو ابھی ابھی اندر آیا تھا فکر سے ماہا کی طرف بڑھا ماہا کے یونیورسٹی میں نہ ملنے پر وہ سخت پریشان ہو گیا تھا چونکہ اسے ٹریفک میں تھوڑی دیر ہو گئی تھی تو ماہا حبیبہ اور شہر ان کے ساتھ ہی گھر آگئی اور اب شہر ان کے بتانے پر مومن اس کے سر پر حاضر تھا
کسی کی مسکراہٹ تھمی تھی
او ہیلو اپنی چلتی ٹرین کو یہیں روکو ایک تو تم پہلے ہی دن لیٹ ہوگئے میں ابا کو جاتے ہی بتاؤں گی کہ اس لنگور کو میرے ساتھ لگانے کا کوئی فائدہ نہیں
سوری نا یار وہ ٹریفک بہت تھا آئندہ دھیان رکھو گا اور کبھی لیٹ نہیں ہوں گا اس نے ماہا کے کان پکڑ کر شرارتا کہا
مومن کے اس طرح سوری کہنے پر ماہا کی ہنسی نکل گئی
لیکن وہاں موجود کسی نے یہ نوٹ نہیں کیا کہ وہاں پل پل میں کیسے کسی کے تاثرات بدل رہے تھے اس کے ماہا کی طرف بڑھے ہوئے ہاتھ نے اب ایک مٹھی کی شکل لے لی تھی آنکھوں کی لالی خون سے زیادہ لال ہوگئ تھی
چلو بچّو کھانا کھا لو سب کچھ تیار ہے
نہیں آنٹی امی گھر پر ویٹ کر رہی ہوں گی اور ابھی اس چوڑیل کو بھی گھر چھوڑنا ہیں
ہاں روشن خالہ اگر پہلے یہ دن لیٹ ہوگئی نہ تو اماں نے کل سے یونیورسٹی جانے پر بین لگا دینا ہےتمہیں تو میں بعد میں بتاؤں گی بھائی کے آگے کیسے دوست کو بھول جاتی ہو تم وہ حبیبہ سے مل رہی تھی جب مومن اسے کھینچ کر لے گیا
BẠN ĐANG ĐỌC
فقط عشق از منی.(Completed)✅
Ngẫu nhiênجہاں عشق ہوتا ہے وہاں جنون بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی معصومیت کی کسی کی یکطرفہ محبت کی اور کسی کے عشق میں چھپے جنون کی کچی پکی دوستی اور شرارتوں سے بھری یہ کہانی آپ کو انشاءاللہ ضرور پسند آئے گی۔❤️❤️❤️