EPISODE # 16

1K 87 38
                                    

میر کسی نہ کسی طرح جلدی سے ماہا کے پاس پہنچنا چاہتا تھا وہ ماہا کو مومن کی نظروں سے بھی غائب کردینا چاہتا تھا لیکن وہ یہ بھی جانتا تھا اسکو وہاں تک پہنچنے میں راستہ لمبا ہونے کی وجہ سے تھوڑی دیر لگے گی اور وہ ماہا کے معاملے میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتا تھا اسلئے اسنے شہران کو کال کرکے فورن ماہا کے گھر پہنچنے کا کہا

مومن جیسے ہی ماہا کے گھر سے نکلا دروازے پر شہران سے ٹکرا گیا مومن کا بھی بھیگا اور لال چہرہ دیکھ کر شہران ساری سیچوئیشن سمجھ گیا تھا

مومن ___مومن رک

کوئی فائدہ نہیں ہے شہران تو جانتا ہے اس نے کیا کیا ہےسب کچھ برباد کردیا ہے
میں جانتا ہوں مومن بھائی نے جو کیا غلط کیا ہے میں بہت شرمندہ ہوں کہ میں بھائی کو نہیں روک سکتا شہران اسے جو کچھ سمجھا رہا تھا مومن کی سمجھ سے باہر تھا وہ تو بغیر کسی تاثر کے اسے دیکھ رہا تھا

تیرا بھائی؟ شہران کو مومن کا چہرہ دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ اس نے غلط بات غلط وقت پر بول دی ہے ہے

بول شہران یہ سب تیرے بھائی نے کیا ہے ؟ شہران کا شرمندگی سے جھکا سر مومن کے ہر سوال کا جواب دے رہا تھا
____________________________________

ماہا کی کال دیکھ کر میر نے گاڑی کو بریک لگایا

آپ ___آپ کہاں ہیں آواز میں کپکپاہٹ واضح تھی

میں بس پہنچنے والا ہوں میں چھوڑونگا نہیں اس خبیث انسان کو

آپ پلیز یہاں مت آئیں وہ__وہ جا چکا ہے

ٹھیک ہے تو تم ریڈی رھو میں تمہیں لینے آرہا ہوں مجھے نہیں کروانی ہے کوئی رخصتی

نہیں پلیز میری بات سن لیں ایک بار ماہا کی آواز سے احساس ہوا کہ وہ اسکے  غصے سے ڈر رہی ہے اور میر اب یہ بالکل نہیں چاہتا تھا کہ وہ اسکے ساتھ رہتے ہوئے بھی اس سے ڈرے یا ڈر کی وجہ سے کچھ کہ نا سکے اس نے ایک لمبا سانس لیا اور خود کو ریلیکس کرنے کی کوشش کی

بولو ماہا میں سن رہا ہوں

ابا اماں بہت پریشان ہیں پہلے ہی اگر آپ یہاں آئیں گے اور مجھے لے جانے کی بات کریں گے تو ان کی پریشانی بڑھ جائے گی پلیز کچھ ہی دن کی بات ہے آئی پرامس وہ __وہ دوبارہ ایسا نہیں کریگا ماہا کی کچھ ہی دن والی بات نے میر کا غصہ کہیں غائب کردیا لیکن اس نے لہجے کی بناوٹ کو قائم رکھا

ٹھیک ہے تم کہتی ہو تو میں نہیں آرہا ___لیکن یہ سمجھنے کی غلطی بالکل مت کرنا کہ میں اسے دوسرا چانس دوں گا اور ہاں مجھے تمہیں وہاں سے لے جانے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے

بڑا آیا تیس مار خان ماہا کو اسکی آخری بات کچھ زیادہ اچھی نہیں لگی اسکی بڑبڑاہٹ اتنی ہلکی نا تھی کہ میر کے کانوں تک نہ پہنچ سکے

فقط عشق از منی.(Completed)✅Onde histórias criam vida. Descubra agora