سویرے سویرے کی بارش کے بعد صبح کا خوبصورت منظر اور خوبصورت ہو گیا تھا فجر پڑھ ماہا کھڑکی کھولے بارش کے بعد کے اس دھلے دھلے نظارے سے مسرور ہو رہی تھی ابھی بھی تیز ہوا کے ساتھ ایک دو قطرے وقفے وقفے سے اس کے گالوں سے ٹکرا رہے تھے ایک لمبا سانس لے کر اس نے گیلی مٹی کی تازہ ہوا کو اپنے اندر اتار ا ہلکی ہلکی روشنی میں آس پاس کے ہریالی بہت پیاری لگ رہی تھی دیکھتے ہی دیکھتے اس کی نظر بائیں طرف بنی حبیبہ کی بالکنی پر گئی جہاں اس وقت کوئی نہیں تھا اس جگہ پر نظر پڑتے ہی دماغ میں ایک یاد کا سایہ لہرایا جب میرا سے اپنے جذبات سے آشنا کروا رہا تھا کتنا غصہ تھا اس کے لفظوں میں ایک ڈر تھا اس وقت اسے ماہا کو کھو دینے کا وہ پلٹی تو وہ ڈر اب اس چہرے پر کہیں نہیں تھا سکون سے ماہا کے تکیے کو پکڑے کے وہ سورہا تھا ایک مسکراہٹ سے وہ گلابی لب بے خیالی میں پھیلا گئے
کتنا کچھ بدل گیا تھا اس کی زندگی میں لیکن بدلاؤ ہمیشہ برے نہیں ہوتے ماہا کی زندگی کا یہ بدلاؤ اس کی خوش نصیبی کی نشانی تھا کیا کچھ نواز دیا تھا اللہ تعالی نے اسے ان چند دنوں میں اپنا گھر اتنے خوبصورت رشتے ایک شدید محبت کرنے والا شوہر دل کی دھڑکن کی رفتار آج پہلی بار میر کے لئے بڑھی تھی
وہ تم سے محبت کا اتنا دعویٰ کرتا ہے لیکن بھروسا اسے بالکل نہیں ہے تم پرنہ جانے کیوں یہ بات اسے اس وقت یاد آئی تھی اس کی سوچوں کا حصار مومن کے ایک جملے نے توڑ دیا تھا
کیا سچ میں میر مجھ پر بھروسہ نہیں کرتے تو پھر یہ محبت کیسی ہے ؟؟؟کیا محبت میں بھروسہ نہیں ہوتا ؟؟؟
وہ خود اب تک محبت کے م سے بھی واقف نہیں تھی لیکن اتنا تو جانتی تھی کہ محبت میں بھروسا کتنا ضروری ہے اس لئے وہ یہ سارے سوال اپنے دل کے سامنے رکھ رہی تھی
گردن اٹھائی تو آنکھیں خود بخود بند ہو گئے اور دل نے سچی نیت سے ہاتھ پھیلا کر آج پہلی بار اپنی نئی زندگی کے لئے کچھ مانگا تھا
یا اللہ اس نئے رشتے کو محبت کے ساتھ بھروسہ کے رنگ سے بھی ہمیشہ جوڑے رکھنا کہتے ہیں نہ کہ جب ہم دل سے معاملات اس خالق کے سپرد کرتے ہیں تو ہمارے دل بھی ہلکے ہو جاتے ہیں ماہا کے خدشات بھی اس کی دل سے نکلی دعا کے ساتھ ساتھ نکل گئے تھے وہ اطمینان سے اپنے محرم کو دیکھتی پھر سے مسکرا رہی تھی آج اسے میر پر پہلی بار جی بھر کر پیار آ رہا تھا کہ نظریں ہٹانے کا دل نہیں کر رہا تھا وہ اس کا بایاں ہاتھ اسکے سینے سے ہٹاتی اس کے سینے پر سر رکھ سکتی آنکھیں موندے لیٹ گئی تھی جس سے میر کی نیند میں تھوڑا سا خلل آیا تھا وہ پکی نیند کے زیر اثر اسے اپنے دونوں بازو کے حصار میں بھرتا پھر سے سو گیا شاید اس سب کو خواب سمجھ کر
________________________________________بھائی آپ مالدیپ ڈن کریں اپنے ہنی مون کے لیے ____تم تو چپ کرو آلو تمہیں کوئی آئیڈیا نہیں ہے اس بارے میں برو سوئٹزرلینڈ ہنی مون کے لیے بیسٹ ہے شہران اور حبیبہ دونوں میر کے ہنی مون ٹرپ کےلئے اتنے ایکسئیٹڈ تھے جیسے وہ میر اور ماہا کا ہنی مون نہیں بلکہ ان دونوں کا ہو لیکن ابھی تک وہ دونوں اپنے اپنے لیپ ٹاپ کھولے اس ہی بات پر لڑ رہے تھے کہ میر اور ماہا کو کہاں جانا چاہیے اور میر ان دونوں کی سن سن کر پک گیا تھا چوڑی پیشانی پر شکنیں بار بار آرہی تھیں اوپر سے ماہا بھی کب سے غائب تھی
ŞİMDİ OKUDUĞUN
فقط عشق از منی.(Completed)✅
Rastgeleجہاں عشق ہوتا ہے وہاں جنون بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی معصومیت کی کسی کی یکطرفہ محبت کی اور کسی کے عشق میں چھپے جنون کی کچی پکی دوستی اور شرارتوں سے بھری یہ کہانی آپ کو انشاءاللہ ضرور پسند آئے گی۔❤️❤️❤️