پورے راستے وہ بولتی ہوئی آئی تھی اور حبیبہ سنتی ہوئی یا شاید صرف سننے کے تاثرات دے رہی تھی کیونکہ ہواس تو لاپتہ ہوگئے تھے آنکھیں برسنا چاہتی تھیں دل پر ہمت سے ذیادہ بوجھ بڑھ رہا تھا ایک موقع چاہیے تھا خود کو سنبھالنے کا اور وہ میسر نہیں تھا
بیبہ ____اس نے حبیبہ کو بازو سے ہلایا
ہاں ___ہاں ہم پہنچ گئے کیا؟وہ اچانک ہی ہوش میں آئی
لو بھئی یہاں میں نے اپنی پوری داستان سنادی اور تم پتا نہیں کس دنیا میں ہو
نہیں وہ کچھ نہیں بس ایسے ہی تھک گئی ہوں نا اور پھر اسائنمنٹ کا بھی ٹینشن ہے وہ پریشانی چھپاتے ہوۓ بولی
اچھا یار ہم کب پہنچیں گے مجھے بہت بھوک لگ رہی ہے
ہاں بس ہم پہنچ گئے دیکھو
گاڑی میر ہاؤس کے عین گیٹ پر رکی تھی ماہا کی آنکھیں تو اس سفید رنگ گیٹ پر پڑتی روشنی سے چمک رہی تھیں گیٹ ایک ہارن پر کھلا تھا اور گاڑی اندر کی طرف بڑھ گئی میر خود اسے کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا مگر اسکا گھر دیکھ کر وہ اسے داد ضرور دے رہی تھی بیبہ یہ تمہارے اس میسنے بھائی کا گھر ہے آنکھیں دائیں سے بائیں گھماتے ماہا نے اندرونی گیٹ سے لے کر گارڈن تک کا جائزہ لیا تھا
ماہااا__ حبیبہ نے تنبیہ کیاچھا نہ بھئی مذاق کر رہی ہوں گھر تو بہت خوبصورت ہے تمہارے بھائی کا وہی میں کہوں تمہارا اپنے گھر میں دل کیوں نہیں لگتا وہ جانے کیا تانے بانے اپنے ہی دماغ سے جوڑ رہی تھی
آپ کی بکواس ہوگئی ہو تو اندر چلیں_____
ہاں __ہاں جلدی چلو
مہمان جا چکے تھے لیکن روشن اماں ابھی بھی ہال میں صوفے پر بیٹھی سپارہ پڑھ رہی تھیں جب ہی حبیہ اور ماہا کو آتا دیکھ وہ مسکرائیں
اسلام وعلیکم امی
اسلام وعلیکم روشن خالہ دونوں نے ساتھ سلام کیاوعلیکم السلام بچوں
بھائی کہاں ہیں ؟ گھر کی پر افسوس فضا آتے ہی محسوس ہوئی تھیوہ ڈرائنگ روم میں ہے مہمانوں کے ساتھ ابھی تمہارا پوچھ کر گیا تھا
ٹھیک ہے بھائی فری ہوجائیں تو میں ملتی ہوں ماہا چلو ہم روم میں چلتے ہیں پھر ہم فریش ہو کر بکس دیکھتے ہیں
اوکے ___ وہ دونوں اوپر کی طرف چلی گئیں
بیبہ یہ تمہارا روم ہے اسکی انسپیکشن ابھی تک ختم نہیں ہوئی تھی
ہاں یار یہ روم بھائی نے میرے لئے سیٹ کیا ہے تاکہ میں جب بھی یہاں آؤں تو مجھے یہ ہرگز نہ لگے کہ میں اپنے گھر میں نہیں ہوں میر کے نام پر حبیبہ کا دل مان سے بھر جاتا تھا
جبھی میں کہوں تم کیوں _____؟؟؟؟
اب تم فضول گوئی بند کرو اور فریش ہو کر آ جاؤ جب تک میں کھانے کا کہہ کر آتی ہوں
______________________________________
ŞİMDİ OKUDUĞUN
فقط عشق از منی.(Completed)✅
Rastgeleجہاں عشق ہوتا ہے وہاں جنون بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی معصومیت کی کسی کی یکطرفہ محبت کی اور کسی کے عشق میں چھپے جنون کی کچی پکی دوستی اور شرارتوں سے بھری یہ کہانی آپ کو انشاءاللہ ضرور پسند آئے گی۔❤️❤️❤️