یہ آنکھ شدت گریہ سے لال تھوڑی ہے
ملال ہے مگر اتنا ملال تھوڑی ھےجسے تو حسن سمجھتا ہے میرے چہرے کا
تری نظر ھے یہ میرا جمال تھوڑی ہےپروں کو کاٹ دیا ہے اڑان سے پہلے
یہ خوفِ ہجر ھے شوق وصال تھوڑی ہےسزا سمجھ کے تجھے یاد رکھونگی تاعمر
وگرنہ تجھکو بھلانا محال تھوڑی ہےجورقص دل سے نہیں پاؤں سے کیا جائے
وہ رقصِ ذات ھے کوئی دھمال تھوڑی ھےمزا تو جب ہے کہ جب ہار مان کر ہنس دو
ہمیشہ جیت ہی جانا کمال تھوڑی ہےلگانی پڑتی ھے ڈبکی ابھرنے سے پہلے
ھر ایک غروب کا مطلب زوال تھوڑی ہےسب اپنے واسطے ہی فکر مند ہیں روحی
یہاں کسی کو کسی کا خیال تھوڑی ہےدروازے پر ہوتی دستک کی وجہ سے اس کے سوۓ ہوۓ اعصاب آہستہ آہستہ بیدار ہونے لگے۔ بمشکل آنکھیں کھولتے ہوۓ اس نے بایاں ہاتھ منہ پر رکھ کر جمائی روکی۔
کچھ پل بے توجہی سے چھت سے لٹکتے فانوس کو دیکھنے کے بعد جب اس کا ذہن پوری طرح بیدار ہوا تو اس نے خود کو شایان خان کے کمرے میں موجود پایا۔
رات کے مناظر یاد آتے ہی وہ ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھی اور گردن پھیر کر اپنی دائیں جانب دیکھا تو اس کا رکا ہوا سانس بحال ہوا، شایان بیڈ پر موجود نہیں تھا۔
دروازے پر دستک اب بھی ہو رہی تھی۔ مناہل نے ایک نظر گھڑی پر ڈالی جو دن کے بارہ بجا رہی تھی۔ اس نے ایک ہاتھ سے بال سمیٹے اور دوسرے ہاتھ سے دوپٹہ اٹھا کر کاندھے پر ڈالا۔
بیڈ سے اترتے ہی پاؤں کے نیچے دبیز قالین کی نرمی محسوس ہوئی تھی۔
اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو سامنے حِنا اور سفینہ چہرے پر مسکراہٹ سجاۓ موجود تھیں۔ مناہل نے دروازہ پورا کھولا اور خود پیچھے ہٹ گئ۔
"گڈ مارننگ دلہن صاحبہ۔ آج تم نے جاگنے میں بہت دیر کر دی۔ میں تو صبح سے تمہارے جاگنے کا انتظار کر رہی ہوں۔ شایان لالہ تو صبح آٹھ بجے ہی ڈائیننگ ہال میں موجود تھے لگتا ہے تم کچھ زیادہ ہی تھک گئ تھی۔"
حِنا اسے کچھ بھی بولنے کا موقع دیۓ بغیر خود ہی بولے جا رہی تھی ۔
وہ ایسی ہی تھی جب بولنا شروع کرتی تھی تو خاموش ہونا بھول جاتی تھی۔ سفینہ خاموش سی حِنا کے ساتھ کھڑی مناہل کو دیکھ رہی تھی۔
"ہاں... اتنا بھاری جوڑا تھا اور ہیلز کی وجہ سے بہت تھکن محسوس ہو رہی تھی اس لیۓ پتا ہی چلا اور میں اتنی دیر سوتی رہی۔ آپ نے پیکنگ کر لی؟" مناہل نے باتوں کا رخ بدلنا چاہا۔
حِنا ، اسفندریار اور فیروز خان آج شام واپس جا رہے تھے۔ حِنا کی لندن کی فلائٹ تھی جبکہ اسفندریار اور فیروز خان ترکی جا رہے تھے۔
YOU ARE READING
MOHABBAT by Haya Fatima
Romanceیہ کہانی ہے انتقام اور محبت کی۔ مناہل سکندر، ایک ایسا کردار جو انتقام کی بھینٹ چڑھ کر اپنی محبت اور سب رشتوں کو کھو دیتی ہے۔ شایان خان، وہ کردار جو اپنے انتقام کی تکمیل کی خاطر اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو پیروں تلے کچل دیتا ہے۔ یہ کہانی کمزو...