ایک ہاتھ میں برگر اور کوک کی بوتل پکڑے اور دوسرے ہاتھ سے سپیڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی وہ مزے سے ٹریڈ مل پر بھاگ رہی تھی جیسے اسکا ہی راج ہو۔۔۔
ازہاد کے مسلسل گھورنے کا بھی اس پر کوئ فرق نہیں پڑ رہا تھا کیونکہ وہ تو انجوائے کرنے آئ تھی۔۔۔ایک بار تو اس نے سپیڈ اتنی تیز کردی کہ گرتی گرتی بچی۔۔۔مگر شرم و حیا آڑے آ جانے والے لوگوں کی فہرست میں ہیر کا نام تو دور دور تک نہیں تھا
برگر ختم کرکے وہ ازہاد کے پاس جاکر کھڑی ہوگئ جو پسینے میں نہایا ہوا تھا۔۔۔اور اس کے گیلے بال ماتھے پر پڑے تھے۔۔۔اس کا شدت سے اسکے بال پیچھے کرنے کا دل چاہا ۔۔مگر بولی تو اسکے برعکس۔۔۔
"کس کو امپریس کرنے کا ارادہ ہے"۔۔وہ ببل منہ میں ڈال کر بولی۔۔۔جس پر ازہاد ماتھے سے بال ہٹا کر ہاتھ پھیرتا اسے گھور کر دیکھنے لگا۔۔۔
"مجھے پتہ ہے کہ انتہائ حسین و جمیل ہوں پر گھورنے سے نظر بھی لگ سکتی ہے۔۔۔"باز آجائے اور ہیر؟ناممکن۔۔
"اچھا میوٹ کریلے ہٹنا زرا میں ٹرائے کرتی ہوں"۔۔۔وہ جوش سے اسے ہٹاتی ہوئ بولی۔۔۔جس پر ازہاد نے مسکراہٹ دبائ۔۔پتا بھی تھا اتنی وہ تیس مار خان نہیں ہے۔۔
ہیر نے پوری قوت لگا کر سٹرپس کھینچی مگر وہ بھی اس جیسی ہی ڈھیٹ تھیں۔۔۔جوں کی توں ہی رہی۔۔۔ہیر نے دانت بھینچ کر ایک بار پھر پورا زور لگایا۔۔۔مگر سٹرپس نے ہلنے کا نام بھی نہیں لیا۔۔۔
اب کی بار ہیر نے غصے اور بیچارگی سے سٹرپس کو ایسے گھورا جیسی انہیں کا قصور ہے جس پر ازہاد نے ہنسی دبائ۔۔۔
اور اسنے ہیر کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر سٹرپس کھینچی تو ایک ہی بار میں ہوگئیں۔۔اور ہیر سٹل کھڑی تھی۔۔۔
" جان سینا کی بھتیجی۔۔۔تمہارے بس کا نہیں ہے یہ کام"۔۔ازہاد نے اس کے کان کے نزدیک ہوکر بے نیازی سے کہا۔۔۔جس پر ہیر کے دل نے ایک بیٹ مس کی۔۔
"تم اپنے ڈیڈ کو کو جان سینا بول رہے ہو"۔۔ہیر نے مصنوعی حیرت سے اسے دیکھا۔۔۔
جبکہ ایک طرف وہ اس کی حاظرجوابی سے امپرس ہوا تھا مگر اپنے ڈیڈ کے نام پر اسکا چہرہ سپاٹ ہوا تھا ہیر کو جب احساس ہوا کہ کیا بول گئ تو بے ساختہ اسے دیکھا۔۔۔
"ایم اوکے۔۔۔چلو آنی ویٹ کر رہی ہوں گی۔۔۔" وہ ہیر کے منہ کھولنے سے پہلے ہی بول پڑا اور ایک بار اسی خول میں واپس آگیا۔۔۔
"جب ہم درد کو سہنے کے بجائے اپنے خول،میں قید ہوجائیں،تو کبھی اس اذیت سے چھٹکارا نہیں حاصل کرسکتے۔۔۔"ہیر کے الفاظ پر وہ ساکت رہ گیا۔۔۔
"تم سے اتنے گہرے الفاظ کی توقع نہیں تھی"۔۔۔وہ مسکرا کر بولا۔۔اس نے صاف بات بدلی تھی۔۔ہیر نے گہرا سانس بھرا۔۔۔
"تمہیں کیا پتا میرے اندر ایک فلاسفر کی روح بھی ہے۔۔آئ ایم ملٹی ٹیلیمٹڈ"۔۔وہ مصنوعی کالر جھٹک کر بولی۔۔

YOU ARE READING
دل کی ڈوریاں!!💫
Fantasyشرارتوں اور الجھنوں بھری اک کہانی❤۔۔۔دوستی کے سنگ جینے کی، ماضی کے دریچوں میں جکڑے لوگوں کی، کسی کی محرومیوں کی، کسی کے شرارتوں کی، اور کسی کی محبت کی۔۔یہ کہانی ہے ہیر اور ازہاد کی کھٹی میٹھی محبت اور ایس ڈبلیو جی کی یاری کی!!!🌸✨ کہانی ہیر کی،ناولو...