نام پڑھنے پر اس نے بے ساختہ چونک کر دراب کو دیکھا۔۔۔
"ضروری تو نہیں کہ دنیا میں ایک ہی زالان حیدر ہو"۔۔وہ اداس سا مسکرا کر بولا
"مگر وہ ایک ہی تھا۔۔۔اکلوتا"۔۔دراب کی بات پر وہ بس گہرا سانس بھر کر رہ گیا۔۔۔مگر کون جانے کہ قسمت تینوں کو کونسے دوراہے پر لا کھڑا کرنے والی تھی۔ ۔۔~~~~~~~~~
"کیسی شرط"۔۔ان کا لہجہ پل میں بیگانہ ہوا۔۔۔
"کچھ لوٹانے کی شرط"۔۔۔وہ بے تاثر مسکراہٹ چہرے پر سجاتا ہوا بولا۔۔۔
"اس گھر سے اٹھی ایک معصوم روح اور میری جنت لوٹانے کی شرط۔۔۔لوٹا سکتی ہیں آپ مجھے"؟وہ اس شدت سے چیخا تھا کہ وہ بے ساختہ کان پر ہاتھ رکھ گئیں۔۔۔ان کے دل میں ایک درد اٹھا۔۔پرانے زخموں کو تازہ کرنے والا درد۔۔۔وہ بالکل خاموش تھیں۔۔۔"آپکو وہ پرانا زالان یاد نہیں آتا بی جان؟"اس کے اس بے تاثر انداز پر اور پھر اس کے منہ سے نکلے الفاظ پر وہ ایک پل کو ساکت ہوئیں۔۔کیسا شخص تھا وہ۔۔شکوہ بھی کرتا تھا تو بےگانگی کا لبادہ اوڑھ کر۔۔۔
انہوں نے کچھ کہنے کے لیے لب کھولے مگر وہ جاچکا تھا۔۔ان سے دور۔۔مگر ان سے دور تو وہ شاید ایک مدت سے ہوچکا تھا۔۔۔"مجھے ماہ پارہ کی خوشی بہت عزیز ہے زالان شاہ"۔۔انہوں نے خود کو کہتے ہوئے سنا تھا اور اس کے ساتھ ہی وہ اپنے بیٹے کے کمرے کی جانب بڑھیں۔۔
~~~~~~~~
جانے کن سوچوں میں گم وہ سڑک کے کنارے پر چل رہی تھی۔۔۔ڈرائیور سے اجازت لے کر وہ تھوڑی دیر کے لیے ٹہل رہی تھی۔۔۔
اپنی ساری زندگی اس نے دوسروں کی خواہشوں ان کہ باتوں پر عمل کرتے گزاری تھی۔۔۔اس نے اپنے احساسات کو جیسے قید کر دیا تھا۔۔۔سکول سے کالج تک اس کی ایک رسٹرکشنز بھری مختصر سی زندگی۔۔۔۔جس میں اس کا ایک دوست بس اس کا پینٹنگ روم تھا۔۔۔کینوس پر رنگ بکھیرتی وہ اپنا سارا دن تخیل میں گزار دیتی تھی۔۔۔دنیا سے کٹے رہنے کے باعث وہ ان احساست سے بھی خالی تھی۔۔دنیا کے کھیلوں سے وہ ناواقف لڑکی ہیر اور مرال کے اپنی زندگی میں آنے بعد ان خوبصورت جذبات سے آشنا ہوئ تھی۔۔۔
مگر اب اس کا دل اس شخص کی جانب مائل ہورہا تھا جو اس کی پہنچ سے دور تھا یا شاید بہت دور۔۔اسے بس اسے جاننے کی خواہش تھی مگر یہ تو محض اس کا اپنا تجزیہ تھا۔۔۔سوچوں میں غلطاں وہ روڈ کے بیچ میں آچکی تھی جب اچانک کسی نے اسے بازو سے پکڑ کر اپنی جانب کھینچا اور ایک کار کے گزرتے ہی تیز ہوا کا جھونکا اسے ایک سرد احساس کرواتا گزرا۔۔
"ابھی اس کا ایکسیڈنٹ ہوجانا تھا"۔۔اس نے مشکور نظروں سے سامنے موجود شخص کو دیکھا مگر آنکھوں میں بے ساختہ حیرت امڈی تھی۔۔۔~~~~~~~~
ہیر تو شکر ادا کرتی نہیں تھک رہی تھی کہ اسے بخار ہوا ہے۔۔۔اسے صیحح خدمت کروانے کا موقع مل چکا تھا۔۔۔
کیونکہ وہ بہت کم ہی بیمار ہوتی تھی۔۔جراثیم بھی اس میگا جراثیم سے دور بھاگتے تھے۔۔۔اب بھی وہ کتاب کے اندر سیل فون فِٹ کیے ناول پڑھنے میں مصروف تھی مگر دور سے دیکھنے پر ایسے معلوم ہوتا تھا کہ اس سے پڑھاکو کوئ ہو ہی نہیں سکتا اور ایسے ہی کچھ ناقص خیالات ہیر کو دیکھ کر اسکی ڈارلنگ کو آرہے تھے جس پر وہ صدقے واری جاری تھی۔۔۔۔

VOUS LISEZ
دل کی ڈوریاں!!💫
Fantasyشرارتوں اور الجھنوں بھری اک کہانی❤۔۔۔دوستی کے سنگ جینے کی، ماضی کے دریچوں میں جکڑے لوگوں کی، کسی کی محرومیوں کی، کسی کے شرارتوں کی، اور کسی کی محبت کی۔۔یہ کہانی ہے ہیر اور ازہاد کی کھٹی میٹھی محبت اور ایس ڈبلیو جی کی یاری کی!!!🌸✨ کہانی ہیر کی،ناولو...