استنبول کا موسم آج کافی خوشگوار تھا۔۔۔بلیک جینز پر گرے شرٹ پہنے وہ لڑکی ہر چیز سے بے نیاز چل رہی تھی۔۔اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد جھنجھلاہٹ سے کچھ بڑبڑا بھی رہی تھی۔۔۔اس کا موڈ کافی ناخوشگوار لگ رہا تھا۔۔جس کی وجہ اس کے پیچھے چلتے دو وجود تھے۔۔۔
"تم دونوں میوٹ مشینز میرا پیچھا کرنا بند کرو"۔۔۔اپنی برداشت ختم ہونے پر وہ مڑتی ہوئ دانت پیس کر بولی
مگر وہ سپاٹ چہرے سے اسے دیکھ رہے تھے۔۔۔
وہ اس کے دو باڈی گارڈ تھے جو اس کے حفاظت کے لیے اسکے ڈیڈ نےہائر کیے تھے۔۔۔مگر ان کو مسلسل اپنے پیچھے سہہ کر ہیزل کا دماغ گھوم گیا۔۔۔کہاں وہ کسی ایڈونچر کے لیے نکلی تھی اور کہاں یہ چلتے پھرتے سی سی ٹی کیمرے اس کے پیچھے لگ گئے تھے تھے۔۔ اس نے خود کر ریلیکس کرنے کیے گہرا سانس بھرا اور مال کی طرف بڑھ گئ
••••••••••••••••••••
وہ عمارت کی دسویں منزل پر روم کی کھڑکی سے نیچے دیکھ رہا تھا۔۔جہاں آج بھی ہر روز کی طرح گہما گہمی تھی۔۔۔کون جانتا تھا کہ مافیا کو اپنی انگلیوں پر نچانے والا اندر سے کتنا بکھرا ہوا ہے ناجانے کتنے ہی تاریک راز اس کے دل کی تہ خانوں میں دفن تھے جن تک آج تک کوئ رسائ حاصل نہیں کر پایا تھا۔۔۔کیونکہ وہ ایسا نہیں چاہتا تھا۔۔۔
سر"کسی کی آواز آنے پر بھی وہ ہنوز ویسے ہی کھڑا رہا۔۔
"ہمیں شہر کے سب سے بڑے مال میں ڈیل کرنی ہے۔۔۔ڈیلر پہنچنے والا ہوں گے"کہنے والے نے اپنی بات جاری رکھی۔۔
"موڈ نہیں"بے تاثر لہجہ
"سر اس ڈیل سے بہت فائدہ ہوگا۔۔مال کی مالیت کروڑوں میں ہے"
"میں نے پوچھا؟"اب کی بار آواز سرد تھی۔۔
"نن۔نہیں سر"وہ ادب سے کہتا جا چکا تھا۔۔
۔
ٹیبل میں پڑا اس کا موبائل بجا۔۔نمبر شناسا تھا۔۔حالانکہ سیو نہیں تھا۔۔مگر اسے کچھ بھول جاتا یہ کیسے ممکن تھا۔۔
"بلیک کو تمہاری ڈیل کی خبر ہو چکی ہے۔۔اور جگہ کی بھی۔۔کیا سمجھے؟"کال اٹھانے پر آنے والی آواز نے اسے مسکرانے پر مجبور کردیا۔۔استہزائہ مسکراہٹ۔۔
اس نے بنا کچھ کہے کال بند کردی جس پر مقابل نے بے ساختہ آنکھیں گمھائ مگر ڈی کے سے کسی بھی بات کی توقع کی جاسکتی تھی۔۔
وہ باہر گیا اور سامنے موجود آدمی سے کہا مال جانے کی تیاری کرو۔۔جس پر وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگا۔۔مگر وہ جانتا تھا کہ اس میں بھی کوئ مقصد پنہاں ہے۔۔۔
وہ تیزی سے تیاری کرنے لگا۔۔
۔
گاڑی کے رکتے ہی وہ کالی آنکھوں پر گلاسز لگاتا باہر نکلا۔۔۔کئ نظریں اس کی جانب اٹھیں تھیں۔۔مگر وہ جیسے ہر چیز کو نظر انداز کرنے کا عادی تھا۔۔معمول کے مطابق چہرہ ماسک میں ڈھکا تھا۔۔۔
STAI LEGGENDO
دل کی ڈوریاں!!💫
Fantasyشرارتوں اور الجھنوں بھری اک کہانی❤۔۔۔دوستی کے سنگ جینے کی، ماضی کے دریچوں میں جکڑے لوگوں کی، کسی کی محرومیوں کی، کسی کے شرارتوں کی، اور کسی کی محبت کی۔۔یہ کہانی ہے ہیر اور ازہاد کی کھٹی میٹھی محبت اور ایس ڈبلیو جی کی یاری کی!!!🌸✨ کہانی ہیر کی،ناولو...