کھڑکی سے چھن سے آتی سورج کی کرنیں بیڈ پر لیٹے نفس کے چہرے پر پڑیں تو وہ کروٹ بدلے آنکھیں وا کرگیا۔۔۔
دیوار کے ڈیزائن کو غائب دماغی سے دیکھا وہ کچھ سمجھنے کی سعی کرنے لگا۔۔۔
زہن پر زور ڈالنے کے باعث دماغ میں ہلکی ٹھیسیں اٹھیں تھیں۔۔سر تھامتا وہ اٹھ بیٹھا۔۔۔
ہیر کا چہرہ زہن کے پردوں میں لہرا رہا تھا۔۔
شاید۔۔۔۔۔۔
کیا وہ آئ تھی رات میں۔۔۔؟
اور پھر اس کے سر دبانے کے باعث کچھ پل میں ہی نیند نے اسے لپیٹ میں لے لیا تھا۔۔۔
جاگرز بیڈ کے نزدیک بےترتیبی سے پڑے تھے۔۔یہ لڑکی ہمیشہ ادھورے کام کرتی ہے۔۔۔
کوئ اور منظر بھی زہن میں الجھ رہا تھا۔۔۔جیسے--
وہ سر جھٹکتا اٹھ بیٹھا تب وہ غنودگی میں تھا۔۔ہلکی پرچھائیاں تھیں محض۔۔۔وہ سمجھ نا پایا۔۔
اس نے کل رات جسے دیکھا۔۔وہ اسے ڈسٹرب کر گیا۔۔وہ باب جسے وہ مدت سے کہیں دفن کر آی تھا۔۔یوں اچانک آنکھوں کے سامنے آیا تو حساسیت سن ہوئیں۔۔۔منظر ناقابل یقین تھا۔۔۔آنکھوں میں چنگاریاں پھوٹی۔۔۔وہ نکال چکا تھا ان سب چیزوں کو زندگی سے پھر یہ بھیانک خواب کی مانند زہن پر پرچھائ بنے چھا رہا تھا۔۔
نہیں۔۔یہ محض اس کا تخیل ہے اور کچھ نہیں۔۔
سر جھٹک کر الماری سے کپڑے نکالتا وہ واشروم کے جانب بڑھا۔۔۔
~~~~~~~~
باہر آیا تو کافی ٹیبل پر موجود تھیں۔۔آئبرو اچکائے اس نے ایک گھونٹ بھرا۔۔وہ ذائقہ پہچان گیا۔۔یہ عنایات کس لیے۔۔زہن میں کچھ کھٹکا۔۔
جبکہ کچھ یاد آنے پر اس کے ہونٹ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔۔۔
-
وہ چائے کے خالی کپ کے کناروں پر انگلی پھیر رہی تھی جب وہ سیڑھیوں سے اترتا دکھائ دیا۔۔وہ فریش دکھائ دے رہا تھا۔۔رات والے تاثرات یکسر غائب تھے۔۔اگر اس نے اسے رات میں نا دیکھا ہوتا وہ کہہ ہی نہیں سکتی تھی کہ اسے کچھ ہوا ہے۔۔وہ اتنا پرفیکٹ کیوں تھا اپنے تاثرات پر خول چڑھانے میں۔۔۔
اسکے سامنے والے صوفے پر بیٹھے اب وہ موبائل نکال کر بیٹھ چکا تھا۔۔۔جبکہ وہ ہنوز اسے دیکھ رہی تھی۔۔
ازہاد نے کن اکھیوں سے اس کا چہرہ دیکھتے کچھ اندازہ لگانا چاہا۔۔وہ شاید کسی بات کی منتظر تھی۔۔۔؟
ہاں؟۔۔۔وہ یکدم سر اٹھا کر بولا۔۔جس پر وہ ذرہ برابر حجل ہوئے بنا اسے گھور گئ۔۔
کچھ نہیں۔۔چٹخ کر بے دلی سے بولتی وہ اٹھ گئ۔۔
جبکہ وہ کندھے اچکا کر رہ گیا۔۔۔
~~~~~~~~~~
بلو کرتے کے ساتھ وائٹ کیپری پہنے وہ اب جاگرز کے لیسز بند کر رہی تھی۔۔۔
اس نے اپنی تیاری کا جائزہ لیا۔۔۔سٹالر کا ایک سرا آگے اور ایک پیچھے کو تھا۔۔۔معمول کی برعکس آج کنچی آنکھوں کاجل کا پہرہ تھا۔۔۔سنہری آنکھیں مزید گہرائ اور خوبصورتی سموئے تھیں۔۔۔
مگر کسی چیز کی کمی تھی۔۔۔
اس چمک کی۔۔جو ہمہ وقت ان آنکھوں میں جگمگاتی تھی۔۔دل اتنا اکتایا سا کیوں تھا۔۔وہ خود سمجھنے سے قاصر تھے۔۔۔سر جھٹک کر مسکراتے وہ بیگ کندھے پر ڈالے نیچے آئ۔۔گاڑی سے ٹیک لگائے وہ اس کا منتظر تھا۔۔۔
CITEȘTI
دل کی ڈوریاں!!💫
Fantezieشرارتوں اور الجھنوں بھری اک کہانی❤۔۔۔دوستی کے سنگ جینے کی، ماضی کے دریچوں میں جکڑے لوگوں کی، کسی کی محرومیوں کی، کسی کے شرارتوں کی، اور کسی کی محبت کی۔۔یہ کہانی ہے ہیر اور ازہاد کی کھٹی میٹھی محبت اور ایس ڈبلیو جی کی یاری کی!!!🌸✨ کہانی ہیر کی،ناولو...
