مدھم سسکجیاں تاریک کمرے میں ارتعاش پیدا کرتی اندر موجود نفس کے درد کی عکاسی کر رہی تھیں۔۔
یہ کمرہ۔۔۔کھڑکی کے باہر چمکتا چاند اس نفس کے ہر آنسو اور درد کا گواہ تھا۔۔۔مگر آج یہ درد اس شخص کے لیے نہیں۔۔اپنی اس نادانی پر تھا جسکا دیپ وہ ان چند سالوں میں دل کے کسی تاریک کونے میں سمیٹے ہوئے تھی۔۔۔اس شخص کی محبت کا دیپ جو ایک پل کو آنکھیں موندنے سے بھی چھن سے ذہن میں آ سماتا تھا۔۔۔
کیا اس کی محبت اتنی مضبوط نا تھی کہ اس کی شمع مقابل کے دل کو چھو بھی نا سکی۔۔۔
دروازہ کھلنے کی آواز نے اسے لاتعداد سوچوں کے بھنور سے باہر لا پٹخا تھا
"ماہ اب تک جاگ رہی ہو؟"پیار بھری آواز پر اسکا شدت سے دل چاہا کہ وہ غائب ہو جاتی کجا ان بے نام بے مول ہوتے آنسوؤں کا راز کہیں آشکار نا ہوجائے۔۔۔۔مگر شاید ان جذبات کی ہوا ہر کسی تک پہنچی تھی۔۔ماسوائے اس مخصوص شخص کے۔۔اس نے شدت سے سر جھٹکا۔۔جیسے اس کا خیال دل سے جھٹکنا چاہتی ہو۔۔
لب دبا کر ضبط کرتی وہ خاموشی سے اٹھی۔۔
"ماں آپ یہاں کیسے"۔۔ہمیشہ کی طرح نرم سی آواز میں کہتی وہ ان تک پہنچی۔ پائل کی مدھم آواز کمرے میں سر بکھیرتی چلی گئ۔۔۔
"سوئ کیوں نہیں اب تک شہزادی؟"کندھوں چادر سر پر سلیقے سے دوپٹہ اوڑھے وہ بارعب سی عورت لہجے میں نرمی سموئے ہوئے تھیں۔۔
'اس کا شدت سے دل چاہا کہ کہہ دے کہ یہ جو میرا دل ہے نا یہ اپنی بے حِسی اور بے بسی پر چیخ چیخ کے روتا ہے اور یہ شور مجھے سونے نہیں دیتا...'
مگر دل پر قفل لگائے وہ ان کو مطمئن کرتی ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ گئ۔۔
وہ تھک گئ تھی اس ان دیکھی جنگ میں۔۔اس شخص کے حصار میں۔۔۔دل یکدم اطمینان سے بھرا تھا۔۔وہ بے ساختہ آنکھیں موند گئ۔۔۔
"ماہ؟بی جان زالان شاہ کو راضی کر لیں گی۔۔"اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرتی وہ سامنے دیکھتی پر سوچ سی بولیں۔۔
مگر مقابل کا اطمینان محض ایک سیکنڈ کے عرصے میں ہوا ہوا تھا۔۔
کیا یہ آزمائشیں ہی اس کی زندگی کا سرمایہ ہیں؟یا اللہ اتنی جلدی کیوں۔۔؟دھڑکنیں تو معدوم ہوئیں ہی تھیں مگر ایک پل کو لب بھی ساکت ہوئے تھے۔۔ایک آنسو چپکے سے پلکوں کی باڑ توڑتا بالوں میں جذب ہوتا چلا گیا۔۔
"ماں دل کا سیاہ ہونا کیا ہوتا ہے"؟اس کے سوال پر وہ چونکیں۔۔۔وہ کچھ بھی سمجھنے سے قاصر تھیں۔۔مگر فل وقت اسے جواب دینے لگیں۔۔
"دلوں میں اللہ بستا ہے۔۔۔جب یہ اس کی محبت اس کے کے ذکر سے خالی ہونے لگتا ہے۔۔تو سیاہ قرار پاتا ہے۔۔اور جب مہر لگ جاۓ تو انسان کچھ بھی سوچنے، سمجھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے اور گمراہی کی طرف چل پڑتا ہے۔۔۔"۔۔اس کی الجھن دور ہوئ۔۔۔

VOCÊ ESTÁ LENDO
دل کی ڈوریاں!!💫
Fantasiaشرارتوں اور الجھنوں بھری اک کہانی❤۔۔۔دوستی کے سنگ جینے کی، ماضی کے دریچوں میں جکڑے لوگوں کی، کسی کی محرومیوں کی، کسی کے شرارتوں کی، اور کسی کی محبت کی۔۔یہ کہانی ہے ہیر اور ازہاد کی کھٹی میٹھی محبت اور ایس ڈبلیو جی کی یاری کی!!!🌸✨ کہانی ہیر کی،ناولو...