تیز تیز قدم اٹھاتی وہ لائبریری سے باہر نکلی۔۔اتھل پتھل ہوتی سانسوں کو سنبھالتی وہ سامنے موجود سیڑھیوں پر جا بیٹھی۔۔۔
افف۔۔چہرے پر ہاتھ مارتے وہ دوبارہ سوچوں کے بھنور میں جا پھنسی۔۔۔زالان شاہ کا رویہ اس کی سمجھ سے بالاتر تھا۔۔اور اسے اس سے کیا فیور چاہیے ہوسکتی تھی۔۔۔؟
تبھی ایک پیپر کا جہاز اُڑتا ہوا اس کے قدموں میں آ گرا۔۔۔بےساختہ بدک کر وہ پیچھے ہٹی۔۔۔
جہاز پر باقاعدہ 'سیکرٹ' لکھا ہوا تھا۔۔اس نے جھنجھلا کر وہ کھولا۔۔۔
پورے صفحے کے وسط میں محض لال مارکر سے لکھی ایک سطر تھی۔۔۔جو روحہ نور کو حواس باختہ کرنے کے لیے کافی تھی۔۔
'Are'nt you kinda cute?'
غصے سے اس نے ان گنت ٹکڑے کر کے ہوا میں اچھالے۔۔۔لمحوں میں وہ یہ جان گئ تھی کہ یہ انہونا کام کون کر سکتا ہے۔۔۔
زالان شاہ نے اسے دیکھ کر بے ساختہ ہنسی ضبط کی تھی۔۔اور پھر سر جھٹکتا لاپرواہی سے وہ چین ہاتھ پر گھماتا کار کی جانب بڑھا۔۔۔روحہ نور کا کانٹا زہن سے نکل چکا تھا۔۔۔مگر یہ لاپرواہی اسے عجب دوراہے پر لاکھڑا کرنے والی تھی۔۔۔۔
~~~~~~~~~~~~~~
آج ایک ہی کلاس تھی۔۔۔ہیر اور مرال گھر جاچکی تھی۔۔وہ بھی باہر کے مناظر پر نظریں ٹکائے بھٹکے زہن کے ساتھ بیٹھی ناخنوں سے کھیل رہی تھی۔۔۔
گھر پہنچتے ہی وہ فریش ہوکر بیڈروم کے ساتھ اٹیچ رام میں داخل ہوئ۔۔۔گلاس وال سے دھنکتی سورج کی کرنیں روشنی بکھیرے ہوئے تھیں۔۔۔کافی کا کپ سائیڈ ٹیبل پر رکھتی وہ برش پکڑتی کینوس کے پاس آئ۔۔۔
اس نے ہیر اور مرال کو بھی بہت سی پینٹنگز بنا کر دی تھیں جو انہوں نے رومز میں لگا رکھی تھیں۔۔۔
رنگوں کو کینوس پر بکھرتی وہ جانے کس جہان میں گم ہوئ تھی۔۔۔
یہ جانتے ہوئے بھی کہ 'جاگتی آنکھوں کے دیکھے گئے خواب چھن سے ٹوٹیں تو روح کو بھی زخمی کرجاتے ہیں۔۔۔'زہن بھٹکتا چلا جارہا تھا
~~~~~~~~
مہندی دھو کر وہ مسلسل ہاتھوں کو گھور رہی تھی جہاں گہرا رنگ اس کے ہاتھوں پر بہت سج رہا تھا۔۔
بے تاثر چہرے پر ہاتھ پھیرتے وہ اٹھی اور رائٹنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھ کر قلم اٹھایا۔۔۔بھاری ہوتا دل اسکے ہاتھوں سے کچھ بھی لکھنے کی صلاحیت ثبت کر چکا تھا۔۔
پورا کمرہ خاموشی میں قید تھا۔۔۔سورج کی۔شعائیں رستہ بناتی ورق پر گر رہی تھیں۔۔۔
کالی سیاہی کا ایک قطرہ راہ بناتا ورق پر گرتا پھیلتا چلا گیا۔۔وہ ہلکا سا مسکرائ تھی۔۔۔
آنسوؤں پر خول چڑھاتی وہ صفحے پر جھکی۔۔۔
مگر نا تو دل ساتھ دے رہا تھا نا ہی قلم۔۔اس سے گہرا سانس کھینچا

YOU ARE READING
دل کی ڈوریاں!!💫
Fantasyشرارتوں اور الجھنوں بھری اک کہانی❤۔۔۔دوستی کے سنگ جینے کی، ماضی کے دریچوں میں جکڑے لوگوں کی، کسی کی محرومیوں کی، کسی کے شرارتوں کی، اور کسی کی محبت کی۔۔یہ کہانی ہے ہیر اور ازہاد کی کھٹی میٹھی محبت اور ایس ڈبلیو جی کی یاری کی!!!🌸✨ کہانی ہیر کی،ناولو...