قسط 19

169 14 11
                                    

"سوری میں لیٹ ہوگیا"۔۔زالان شاہ کی لاپرواہ آواز نے وہاں موجود نفوس کو سکتے سے باہر نکالا۔۔ قسمت کا دھارا مڑنے میں وقت ہی کتنا لگتا ہے۔۔۔

مگر اس کی آواز پر ماہ پارہ یکدم چونکی۔۔جیسے کوئ حسین خواب ٹوٹا ہو۔۔۔مگر یہ حسین خواب ہی بدترین خواب تھا۔۔

'یہ میں نے کیا کیا'۔۔۔گرم سیال گالوں پر بہتا جارہا تھا۔۔نظریں پل میں جھکی تھیں۔۔

'میں نے اللہ تعالی سے کیے وعدے کا پاس نہیں رکھا۔۔میں نے اپنی آنکھوں پر اختیار کیسے کھو دیا'۔۔یکدم اسے شرمندگی نے آن گھیرا۔۔۔دل یکدم ہر چیز سے اچاٹ ہوا۔۔۔

ایک بار اور نظریں اٹھانے کی غلطی،غلطی سے بھی اس سے سرزد نا ہوئ۔۔۔اسے احساس بھی نا ہو پایا کہ ان گنت پل ان سوچوں کے نظر ہوچکے تھے۔۔

"کیا آپکو قبول ہے"۔۔۔
مولوی صاحب کی آواز پر بھی ماہ پارہ سوچوں کی بھنور سے آزاد نا ہو پائ۔۔جب عزہ نے اسکا کندھا ہلایا۔۔

"ق۔قبول ہے"۔۔۔اس کی آواز کپکپائ۔۔
"قبول ہے"۔۔۔دل سے ہر جذبہ آزاد ہوا تھا۔۔۔۔
"قبول ہے"۔۔۔اور وہ عاری ہوئ تھی جیسے۔۔جذبات سے احساسات سے۔۔۔۔

اک دوسرے کو مبارک دیتی آوازیں مسلسل اسے کانوں میں گونجتی محسوس ہورہی تھیں۔۔مگر وہ کچھ سمجھنے سے قاصر تھی۔۔مگر ایک بات تو طے تھی۔۔اسے خود کو مضبوط کرنا تھا۔۔اس ایک ڈور کی خاطر۔۔جس میں وہ بندھ چکی تھی۔۔۔

~~~~~~~~~~~

گاڑی ہاسپٹل کے سامنے رکی۔۔وہ بنا سیکنڈ ضائع کیے گاڑی سے اتری۔۔۔زندگی ہاتھ سے پھسلتی ہوئ محسوس ہورہی تھی۔۔

'اس کو کچھ نہیں ہوگا'۔۔۔آنکھیں میچے جیسے اس نے خود کو تسلی دی تھی۔۔

ابھی ہی تو اِس نے اسے پایا تھا۔۔۔ایک طویل مدت کے بعد۔۔ایک ان گنت انتظار کے بعد۔۔
ابھی ہی تو اُس نے مسکرانا سیکھا تھا۔۔زندگی کو جینا سیکھا تھا۔۔۔۔
مگر قسمتوں کی چلتی سرد ہوا نے خواہشوں کے محل کو پل میں زمین بوس کردیا تھا۔۔

آنکھوں میں امڈتی نمی اندر اتارتی وہ ریسپشنٹ کی جانب بڑھی۔۔۔روم کا پوچھتی وہ تیزی سے اس جانب بڑھی۔۔جب اس روم سے نکلتے ڈاکٹر کو دیکھ کر اس کے قدم زنجیر ہوئے۔۔

زرد رنگت پر ہمیشہ جمگمگاتی بھوری آنکھیں اپنے اندر بے چینی اور نمی سموئے ہوئے تھیں۔۔۔

اس نے مناسب الفاظ تلاشتے کچھ کہنے کے لیے لب وا کیے ہی تھے جب ڈاکٹر کی آواز نے اسے امید کی چھاؤں سے تپتے صحرا میں لا پٹہا تھا۔۔۔

"Sorry..He is no more..."

اس کی آنکھوں کی پتلیوں میں بے ساختہ بے یقینی ابھری۔۔لب ساکت رہ گئے تھے۔۔آواز کہیں کھو گئ تھی۔۔اور اپنے احساست شل ہوتے محسوس ہوئے۔۔

'نن۔۔نہیں'۔۔اسے اپنی آواز کسی گہری کھائ سے آتی محسوس ہوئ۔۔۔اس سے پہلے وہ زمین بوس ہوتی کسی نے اسے سرعت سے تھاما۔۔۔

دل کی ڈوریاں!!💫Where stories live. Discover now