قسط 4

4K 197 25
                                    

وقت کا کام ہے گزرنا اور وہ گزر گیا ...شاہزیب کی چھٹیاں ختم ہوئیں تو وہ ہاسٹل واپس چلا گیا ....رومانہ بیگم اور ارسلان صاحب زوہیب کو پسند کر گے ....انوشے کی جاب اچھی جارہی تھی ...وہ اُداس تھی کہ اسے اپنے ماں باپ کو چھوڑ جانا پڑے گا ...مگر وہ لڑکے سے نا واقف تھی ...
. .. . . . .. . . . .. . . . . ..  . . .. . . . . .. . .
"انوشے بچے ...."
وہ جو بالوں کو جوڑے میں لپیٹے کام کرنے میں مصروف تھی ..ماں کی آواز پر متوجہ ہوئی....
"جی امی ...."
"بچے میں اور تمہارے بابا ...آپ کی شادی کی تاریخ رکھنا چاہتے ہیں ..تو آپ اس سے پہلے اگر لڑکے کی تصویر دیکھ لو ...تو ہم مطمین ہو جائیں گے ..."
"امی آپ نے اور بابا نے میرے لیے بہتریں چنا ہو گا ..مجھے بالکل پاک راشتہ چاہیے ...مجھےآپ دونوں پر یقین ہے ...."
" خوش رہو  ..میرے بچے ..اللہّ تمھیں ہر خوشی سے نوازے ..."
ماں دعا دیتے ہوۓ...کمرے سے چل دی ..اور وہ سوچنے لگی کہ اس کی خوشیاں اسے ملیں گیں کے نہیں ....
. . . .. . . .. . . . . .. . .. . . . .. . . . .. . .. .
"میجر شاہ ...آپ جو قدم اُٹھانے جارہے ہیں ..اس میں آپ دونوں کی ..جان کا خطرہ ہے ..."
آفیسر علی کڑک دار آواز میں بولا ...
"سر ..ہم آرمی والے ماں باپ کو چھوڑ کر ..اس زمیں کی حفاظت ...اس پر رہنے والے لوگوں کی حفاظت کے لیے جیتے ہیں ....شہید کے رتبے سے کون سا بڑا رتبہ ہو گا ..سر موت سے تو اب ڈر نہیں لگتا ..بس اس زمیں کے لیے کچھ کرنا ہے ...."

بےشک شہید مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے .....

"proud of u ...میجر ..تمہاری جان اس زمیں کی امانت ہے...اور امید ہےاور تم اپنا فرض پورا کرو گے اور کامیاب ہوکر واپس آو گے ...."
"آمین..."
کمرے میں موجود تمام نوجوان آفیسر یک زبان ہوکر بولے ....
. .. . . . .. . . . .. . . . . . . . .. . . . . . .. . . .. . .. .
" ہیلو...جی شاہزیب ارمغان سپکینگ"
شاہزیب جو جانے کون سے کاغذوں میں سر دیا بیٹھا تھا ..فون اُٹھاتا سیدھا بولا...
"بے شرم ...ہزار بار کہا ہے ..سلام کیا کرو مگر نا جی ..ہماری آج تک سنی ہے ..."
فون پر ماں کی آواز سن کر مسکرا دیا ...پوری طرح ماں کی طرف متوجہ ہوا ...
بےشک ماں سے ضروری کچھ نہیں ...
"اوو سوری میری پیاری ماما....آئیندہ آیسا نہیں ہوگا ....خیر آپ تو ایک ویک میں ہی میرے بغیر اُداس ہوگئیں ہیں ..."
"چلو ...تو جس کا جوان بیٹا ..اتنا دور ہو ...وہ بھی ماں سے جھوٹ بول کر اسے کیا اُداس نہیں ہونا چاہیے ...."
"کیا مطلب ماما..."
وہ گھبرا گیا ...
"شانی میری جان میں سب سچ جانتی ہوں ...تم میرے پاس أجاو نا ..مجھے سکون نہیں ملے گا ..."
"یہ ضرور بابا ..نے بتایا ہوگا ...ان سے کچھ پیٹ میں رکھا نہیں جاتا ..."
اس نے مزاح کا رنگ دے کر بات ٹالنی چاہی....
"انھو نے کچھ نہیں بتایا ..میں نے تمہاری فائلز پڑھی تھیں ...ایک سال سے زیادہ ہوگیا اور تم ماں سے جھوٹ بولتے رہے ..."
"امی میں آکر اس پر بات کروں گا ..موت تو خدا کے ہاتھ میں ہیں ...گھبرائیں نہیں ..اچھا یہ تو بتائیں آپ نے کال کیوں کی تھی ..."
"تم کب واپس آو گے ..ہم نے شادی کی تاریخ رکھنی ہے .."
"امی ..آپ اس مہینے کی آخری تاریخیں دیکھ لیں ..بعد میں تو کیونکہ مشکل ہے ..."
وہ حجل سا ہوکر بولا ...
"ہمم ٹھیک ہے ..میرے بچے ..جلدی آنا ...اللہّ میرے بیٹوں کی حفاظت کرے ...
آمین..."
"فی امان اللہّ ...گھر میں سب کو سلام امی ..."
. . . .. . . . .. . . . . . . . . . .. . . . . . ... .   ... . . ..
"یار لیزے تم نے مریم کے بارے میں سنا کیا ہوا ہے بیچاری کے ساتھ...؟ "
دانیہ اور علیزے دونوں یونی کے کیفڑیا میں بیٹھی تھی جب دانیہ ایک دم بول پڑی ..
"نہیں کیوں ..کیا ہوا ہے .."
علیزے نے جوس کی سپ لیتے ہوۓ....حیرانگی سے کہا ..وہ ایک حساس دل رکھنے والی لڑکی تھی ...
"یار اس کی کل رات ڈیتھ ہو گئی ہے ..اس نے نشہ کرنا شروع کر دیا تھا ...اس کے بعد موت سے ہی جا کر ملی ..."
"نہیں یار ..دانی چپ کر جاؤ..."
یہ سن کر اس کی آنکھوں میں آنسو آگے ...
"میں میں انو کے پاس جارہی ہوں ...وہ ہمیشہ سے ہی ایسے گھبرا جاتی تھی ..نا جانے کیوں...دانی یہ بات جانتی تھی ایک دم سنبھلی اور بولی ...
"اوو یار میری جان ..تجھے پتہ ہے ..ہمارے نئے سر آرہے ہیں ..اگلی کلاس اُن کی ہی ہے ..."
"ہییں ...یہ کیسے ..مطلب ایک دم سے نئے سر ...اللہّ کرے کوئی اچھے سے ہوں ..."
وہ نورمل ہوگئی ...اور اسے کیا پتہ تھا کہ یہ قبولیت کا وقت ہے ...وہ کوئی اور دعا کر لیتی ....
. . ..  .. . . . . . . . .. . . . . .   .. . . . .. . ..
انوشے اور ذوہیب کی شادی کی تاریخ پکی ہوگئی تھی ...انوشے تو اتنی جلد بازی پر حیران تھی ..جبکہ ذوہیب کی طرف سے مکمل خاموشی تھی ....وہ اپنے آنے والے ہمسفر سے غافل تھے ...ایک دنیا و مافیہ کی پریشانیوں میں گم تھا ...تو دوسرا ماضی کی بھول بھلیوں میں ...

زندگی کا سفر از علمیر اعجاز  Completed✅Donde viven las historias. Descúbrelo ahora