Episode 6

244 28 72
                                    

"اٹھو عرشی تیار ہوجاو۔تمھارے بابا آکر اتنی جلدی مچائیں گے کہ تیار ہونے کا وقت نہیں ملے گا۔"
عرشی کی والدہ نے ٹی وی دیکھتی عرشی کو کوئی تیسری دفعہ کہا 

"ایک تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سالگرہ پر اتنا شور شرابا کرنے کی ضرورت کیا ہے؟خاموشی سے وسیم انکل اسکی سالگرہ کر دیتے۔لیکن ناں جی۔دکھاوا بھی تو کرنا ہے۔"عرشی نے ریموٹ رکھ کر اٹھتے ہوئے کہا

"یہ تو مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہوتا ہے۔"عرشی کی والدہ نے اسکی بربڑاہٹ کو سن کر کہا

ابھی وہ کوئی جواب دینے ہی والی تھی کہ انہیں جاوید صاحب کی گاڑی کا ہارن سنائی دیا۔

"لو آگئے تمھارے بابا۔"
وہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔۔جبکہ عرشی اپنے کمرے کی طرف چلدی۔

"آگئے آپ؟"جاوید صاحب کو گرل کھول کر اندر آتے دیکھا تو انھوں نے پوچھا

"جی"۔۔انھوں نے جواب دیا۔

"تم لوگ تیار ہوجاو۔تھوڑی دیر میں نکلتے ہیں"۔وہ کہتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئے۔

۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔

"یہ لڑکا ابھی تک نہیں آیا۔کہا بھی تھا کہ وسیم کی پوتی کی سالگرہ میں جانا ہے"۔انھوں نے گھڑی کو دیکھا جو آٹھ بجا رہی تھی۔

"لگتا ہے بھول گیا ہے۔کال کرتا ہوں"۔انھوں نے دل میں سوچا اور اسے کال ملائی۔

"ہیلو!" پہلی بیل پر ہی اسنے کال ریسیو کر لی۔

"کہاں ہو یار؟ بتایا بھی تھا کہ  آج وسیم کی پوتی کی سالگرہ ہے۔ادھر جانا ہے۔"انھوں نے جھنجھلاتے ہوئے کہا

"مجھے یاد تھا پاپا۔آرہا ہو"۔۔اسنے ہنستے ہوئے کہا

"جلدی آو"۔۔انھوں نے کہہ کر کال بند کر دی۔

تقریبا تیس منٹ کے بعد وہ گھر پر موجود تھا۔انھوں نے ناراضگی سے اسے دیکھا

"او مائی لولی ڈیڈ"۔۔کہتے ہوئے علی نے انکے شانوں کے گرد اپنا ہاتھ پھیلایا۔

"اگر جانے کا موڈ نہیں تھا تو تم بتا دیتے"۔انھوں نے ناراضگی سے اسکے ہاتھ ہٹاتے ہوئے کہا

"میں راستے میں تھا پاپا۔ٹریفک زیادہ تھا اسلئے لیٹ ہوگیا"۔اسنے لیٹ ہونے کی وجہ  بتائی۔

"انہی کپڑوں میں جاوگے"؟انھوں نے مزید ڈانٹنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اسے کہا

"نہیں!ابھی جاکرچینج کرتا ہوں"۔اسنے کہا

"تو جاو۔ جلدی کرو۔پہلے ہی لیٹ ہو گئے ہیں۔"انھوں نے کہا تووہ اٹھ کھڑا ہوا۔

۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔

"دکھاوا ہی دکھاوا ہے۔"
عرشی لان کی پچھلے حصے میں رکھی گئی ٹیبلوں میں سے ایک پر بیٹھی عادت کے مطابق منہ ہی منہ میں بڑبڑا رہی تھی۔

یادگار لمحے (Completed)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora