۔۔۔۔۔یقین

87 13 5
                                    

۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حارب کا جھگڑا ہو گیا ہے۔جلدی آو۔سارا کالج باہر اکٹھا ہو گیا ہے۔تم کس دنیا میں رہتی ہو؟؟
حارب۔۔۔۔
کیا حارب کا جھگڑا؟ ؟کس سے؟؟؟کہاں؟ ؟
بتاؤ بھی مہرین ۔۔وہ اب پریشانی سے پوچھ رہی تھی ۔
چلو باہر خود دیکھ لو۔
مہرین کے ساتھ جب وہ باہر آئی ۔تو وہ بڑی شان سے کالر جھاڑ رہا تھا ۔شاید اس نے کسی کو مارا تھا ؟؟
وہاں کا منظر دیکھ کر یہی لگ رہا تھا ۔۔

وہ اب بھی بہت کچھ بول رہا تھا ۔بہت غصے میں تھا ۔
میں حارب ملک ہوں اور میں نے جھکنا نہیں سیکھا ۔ہمیشہ جو چاہا وہ پایا۔۔

♡♡♡♡♡

بچھڑنا ہے تو خوشی سے بچھڑو
سوال کیسے، جواب چھوڑو!

کسے ملی ہیں جہاں کی خوشیاں
ملے ہیں کس کو عذاب چھوڑو!

۔۔۔۔۔۔

کسی نے آواز دی تھی اسے۔۔۔۔
منال۔۔۔۔منال۔۔۔
اور خیالوں کا تسلسل اچانک ٹوٹ گیا تھا ۔اچانک یاد آیا تھا اسے کے وہ کہاں ہے۔۔۔
اس نے بھی اچانک اسے دیکھا تھا بہت حیرت سے۔اسے شدید جھٹکا لگا تھا ۔منال اور یہاں؟ ؟
میرے روم میں؟ ؟
اور جیسے ہی حارب کی نظر اس پہ پڑی تھی ۔وہ وہاں رکی نہیں تھی ۔

وہ اسے روکنا چاہتا تھا ۔بہت کچھ کہنا چاہتا تھا مگر وہ تو اب وہاں نہیں تھی ۔وہ جاچکی تھی ۔وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ منال وہاں کب آئی؟ ؟
کیوںآئی؟ ؟؟

وہ اس کے پیچھے آیا تھا مگر تب تک وہ دروازہ لاک کر چکی تھی ۔وہ جانتا تھا وہ کچھ بھی کر لے اب یہ دروازہ نہیں کھلے گا۔وہ واپس چلا گیا تھا ۔

پتہ نہیں کب تک وہ روتی رہی تھی ۔۔۔
خود کو غلط کہتی رہی تھی  ۔۔
کیوں گئی میں وہاں؟ ؟؟
حارب تم ۔۔۔۔۔۔بہت برے ہو تم بہت برے ہو حارب ملک۔۔۔۔

♡♡♡♡♡♡

اسے آج بھی امی کی کہی باتیں یاد تھیں ۔کتنا مان تھا ان کو حارب پر ۔۔۔۔
جبکہ منال جانتی تھی وہ جیسا دکھتا ہے۔ویسا حقیقت میں ہے نہیں ۔۔۔
کتنا سمجھاتی تھی وہ حارب کو کہ اللہ کا شکر ادا کیا کرو۔جس نے تمہیں ہر نعمت سے نوازا ہے۔مگر وہ ہمیشہ کی طرح کوئی ریسپانس نہیں دیتا تھا ۔

کس بات کا غرور ہے تمہیں حارب ۔۔۔دولت کا؟
خوبصورتی کا؟؟
کس چیز کا غرور ہے ؟؟
تم کیوں ہر وقت مجھے لیکچر دیتی رہتی ہو۔اپنے کام سے کام رکھا کرو۔
ہوتی کون ہو تم مجھے سمجھانے والی؟ ؟

وہ ہر بات پہ اس کی انسلٹ کرتا تھا ۔
حارب خدا کر عاجز پسند ،رحم دلی پسند، غرور اور تکبر نہیں پسند ۔تم اتنے پڑھے لکھے ہو کر بھی یہ بات کیوں نہیں سمجھتے؟
اگر خدا ہمیں سب کچھ دے سکتا ہے تو سب چھین بھی سکتا ہے ۔کچھ بھی انسان کے بس میں نہیں ہوتا ۔

مگر وہ انسان ٹس سے مس نہیں ہوا تھا ۔- وہ سمجھتا تھا اسے کوئی جھکا نہیں سکتا ۔مگر وقت بہت بےرحم ہوتا ہے۔انسان کو ہمیشہ سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے ۔کیا پتہ اگلے ہی پل وقت کیسا ہو؟

آج اس انسان کو بکھرا ہوا،ہارا ہوا دیکھ کر اسے لگا کے وقت پر لگا کر واپس آ گیا ہو۔وہ شخص آج خالی ہاتھ تھا ۔کہاں گیا وہ غرور؟ ؟؟

پوچھنا چاہتی تھی وہ حارب سے کہ کیوں نہیں وہ اپنے وقت کو بدلنے سے روک پایا؟؟؟
کیوں آج وہ تنہا؟ ؟
مگر وہ اس شخص کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھی ۔

♡♡♡♡♡♡

کاشف رضا اپنی فیملی کے ساتھ رہتے تھے۔سب بھائیوں میں بہت پیار تھا ۔مگر ماں باپ کی وفات کے بعد اک اک کر کے سب علیحدہ ہو گئے ۔
کاشف رضا اور ان کی بیوی صالحہ بہت ملنسار طبعیت کے مالک تھے۔
ان کے دو ہی بچے تھے ۔بڑا بیٹا عمار اور بیٹی منال۔۔جو عمار سے چار سال چھوٹی تھی  ۔اور سب کی لاڈلی تھی ۔

ان کے علاوہ اس گھر کے اوپر والے پورشن میں حارب رہتا تھا ۔جو صالحہ کے بھائی کا اکلوتا بیٹا تھا اور بہت عزیز تھا ۔حارب اپنے پیرینٹس سے ذیادہ پھوپو سے اٹیچ تھا ۔یہی پلا بڑا تھا اور یہی پاکستان میں سٹڈی کر رہا تھا ۔

جہاں منال شرارتی، لڑتی جھگڑ تی، شوخ چنچل لڑکی تھی ۔
حارب خاموش طبیعت، بہت سلجھا ہوا،اپنے کام سے کام رکھنے والالڑکا تھا ۔
اسے اچھا لگتا تھا وہ مگر جب کوئی اس کی تعریف اسے سمجھانے کے لیۓ کرتا تھا تب وہ اسے زہر لگتا تھا ۔اس کی حارب سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔بس وہ اس بات سے چڑتی تھی کہ اسے اس کے ساتھ کمپیئر کیوں کیا جاتا ہے۔



♡♡♡♡♡♡


آج وہ صبح سے اداس تھی ۔رات کو رونے کی وجہ سے اور جاگتے رہنے کی وجہ سے آنکھیںبھی درد کر رہی تھیں ۔اسے آج ہر چیز میں اداسی نظر آ رہی تھی۔
پرندے خاموش تھے کیا وہ بھی اداس تھے؟ ؟
ہوا بھی اداس ہے کیا وہ بھی تھم گئی ہے؟؟؟
معمول کے کام کر کے وہ اس وقت فارغ بیٹھی تھی ۔ابو چاچو کے گھر گئے تھے ۔عمار آفس جا چکا تھا ۔وہ اکیلی تھی ۔

سوچیں بار بار اسے اسی طرف لے جا رہی تھی جدھر وہ نہیں جانا چاہتی تھی ۔اس کی ذات الجھ کر رہ گئی تھی ۔
وہ دل اور دماغ کی اسی جنگ میں الجھی ہوئی تھی ۔جب دروازے پر دستک ہوئی ۔
وہ بوجھل قدموں سے چلتے ہوئے دروازے تک آئی تھی ۔

آنے والے نے بھی شاید ہاتھ پکا ڈور بیل پر رکھ دیا تھا ۔اسے بہت غصہ آیا تھا ۔
آ رہی ہوں ۔۔۔۔۔آتے آتے وہ دو تین آوازیں لگا چکی تھی ۔جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا تھا سامنے اسے دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہانہیں رہی تھی۔۔۔۔۔

To be continue. .....

Kesa lga ye part frndz btayega must.....😻

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now