۔۔۔۔۔یقین

69 13 6
                                    

۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا تھا سامنے اسے دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہی تھی ۔
اک پل کے لیے وہ سب کچھ بھول گئ تھی ۔آنے والا اور کوئی نہیں مہرین تھی ۔اس کی بیسٹ فرینڈ ۔۔۔

دو سال بعد آج اچانک وہ اس کے سامنے تھی جیسے دو سال پہلے اچانک غائب ہوئی تھی ۔وہ اس سے لڑنا چاہتی تھی ۔بہت گلے شکوے تھے ۔اپنی ہر بات وہ شئر کرتی تھی اس سے اور وہی اس کے مشکل وقت میں اس کے ساتھ نہیں تھی ۔
وہ کچھ بھی نہیں کہہ پائی تھی مہرین سے۔۔۔

زبان خاموش تھی لفظوں کی جگہ آنسوؤں نے لے لی تھی ۔وہ آنسو جو اس نے کب سے روک رکھے تھے آج نہیں روک پائی تھی ۔ان دو سالوں میں کیا کچھ نہیں ہوا تھا ۔

مہرین منال کی تکلیف سمجھتی تھی ۔مگر وہ خود بھی مجبور تھی ۔اور آج یہ وقت اپنی مجبوری بتانے کا نہیں تھا ۔
اس نے منال کی امی کی ڈیتھ کا سنا تھا ۔وہ جانتی تھی یہ بہت بڑا صدمہ منال کے لیے ۔۔۔

وہ دونوں منال کے روم میں تھیں کتنے ہی پل خاموشی کی نظر ہو گئے تھے ۔آخر اس خاموشی کو مہرین نے توڑا ۔۔۔۔

منال میں نے امی کی ڈیتھ کا سنا تھا میں آنا چاہتی تھی پر نہیں آ سکی۔اس مشکل وقت میں مجھے تمہارے ساتھ ہونا چاہیے تھا پر میں نہیں آ سکی۔ مجھے ہمیشہ اس بات کا دکھ رہے گا۔مگر مجھے تسلی بھی تھی کہ میں نہ سہی عمار بھائی اور حارب تو تھے نا تمہارے پاس۔۔۔۔

منال جو اب تک خاموشی اختیار کیے ہوئے تھی اس نام کو سنتے ہی اسے بہت غصہ آیا تھا ۔
نام مت لو اس شخص کا۔۔۔۔۔۔
مہرین کو اس کے یوں شدید ردعمل کی توقع نہ تھی  نا ہی وہ سمجھ پا رہی تھی ۔منال کی آنکھوں میں اس کے لہجے میں حارب کے لیے اتنی نفرت کیوں؟ ؟

وہ اچھی طرح جانتی تھی منال حارب کو پسند کرتی تھی ۔منال نے اسے خود بتایا تھا ۔پھر ان گزرے دو سالوں میں ایسا کیا ہوا تھا جو وہ اس سے اس قدر نفرت کرنے لگی تھی ۔۔۔
اس کا ذکر تو دور اس کا نام بھی نہیں سننا چاہتی تھی ۔
بہت سوال تھے اور جواب صرف منال دے سکتی تھی ۔
وہ بھی مہرین کو سب بتانا چاہتی تھی اپنے اندر کی گھٹن کو کم کرنا چاہتی تھی ۔

      برداشت کر رہے ہیں ہم دونوں
       زندگی کو میں ، مجھے زندگی

♡♡♡♡♡♡

منال پر اس کی امی کی کہی باتیں اثر کر گئی تھیں ۔اب وہ ہر ممکن کوشش کرتی تھی کہ ساری نمازیں ادا کرے۔اور نماز پڑھنے سے دل کو کس قدر سکون ملتا ہے وہ اب سمجھی تھی ۔
اگر کبھی جلدی اٹھ جاتی تو کافی ٹائم قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتی۔اور اس اک اچھی عادت کو اپنانے کے اسے بہت فائدے ہوئے تھے  ۔

فضول باتوں اور پریشانیوں کی بجائے اب اسے نماز کی فکر ہوتی تھی ۔اسی کے باعث وہ جلدی اٹھ جاتی تھی ۔اب تو وہ کالج بھی ٹائم پہ جاتی تھی ۔

شروع میں تھوڑی دقت ہوئی تھی اسے مگر آہستہ آہستہ سب معمول پہ آ گیا تھا ۔

♡♡♡♡♡♡

آج جب وہ کالج آئی تو ہر کوئی چہل قدمی کر رہا تھا ۔پھر پوچھنے پر پتہ چلا تھا کہ آج کلاسز آف ہیں ۔سب گرلز اینڈ بوائز بہت خوش تھے ۔مہرین اور منال نے بھی پورا دن انجوائے کرنے کی پلاننگ کر لی تھی ۔

ابھی وہ دونوں کینٹین میں تھی جہاں اور بھی گرلز تھیں ۔منال مہرین کو اٹھنے کا کہہ رہی تھی جب اس نے حارب کا ذکر کرتے سنا اس لڑکی سے۔۔
وہ لڑکیاں شاید حارب کے متعلق گوسپ کر رہی تھیں ۔

اس کے باہر جاتے قدم رک گئے تھے وہ وہی بیٹھ گئی تھی ۔اسے سننا تھا کہ وہ کیا بات کر رہیں حارب کے متعلق اور کیوں؟ ؟؟

To be continue. .....

Kesa lga ye part frndzzz💕

یقین ۔۔۔۔Onde histórias criam vida. Descubra agora