۔۔۔۔یقین

48 7 5
                                    

۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا کہہ رہا ہوں؟ ؟  اور کیا غلط اس میں؟ ؟
مجھے سب پتہ ہے نور اور اس سب کےلئے میں آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔آپ کو آپ کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔۔

نہیں عمر میں نے کچھ نہیں کیا ۔۔۔وہ کانپتے ہوئے لہجے میں بولی
میں جانتا ہوں آپ نے کیا نہیں کیا ۔۔۔اور ہم اکیلے جا رہے واپس ۔آپ کےلئے واپسی پر سرپرائز ہے میرے پاس۔جو آپ کو وہی جا کر ملے گا۔

اور ہاں حارب کو لے کر جانے کا مقصد اب آپ کا ادھورا رہ گیا ۔اس کی شادی منال سے ہو گئی ہے ۔
عمر صالحہ ایسا نہیں کر سکتی میں جانتی ۔یہ سب آپ نے کیا ہے ۔

جب وہ آپ سے آپ کا بیٹا چھین سکتی تو میں ان کی بیٹی سے آپ کے بیٹے کی جھوٹ بول کر شادی نہیں کروا سکتا ؟؟؟  وہ اک اک لفظ پہ زور دیتے ہوئے بولے

وہ جو ان کےلئے چائے لے کر آئی تھی دروازے میں عمر کے یہ لفظ سن کر اس کے قدم جیسے برف ہو گئے تھے ۔نہ آگے آنے کی ہمت تھی نا واپس پلٹنے کی۔

اتنا بڑا دھوکا ہمارےساتھ؟؟ عمر ماموں ایسے کیسے ؟؟  اور حارب وہ ایسے کیسے کر سکتا؟؟؟
شکستہ قدموں سے وہ واپس پلٹ گئی تھی ۔۔۔

کیا کچھ نہیں کیا ان کےلئے میری ماں نے ۔اور ان سب نے یہ صلہ دیا۔۔۔اسے اتنا دکھ اس دن نہیں ہوا تھا جب صالحہ بیگم اسے اکیلے چھوڑ گئی تھیں جتنا آج ہو رہا تھا ۔۔

منال نے پوری بات نہیں سنی تھی ۔اور جتنی سنی تھی وہ اسے ہی سچ مان رہی تھی ۔اور اس سب سے بے خبر عمر اور نور جانے کی تیاریاں کر رہے تھے  ۔

♡♡♡♡♡♡


منال میں نہیں مانتی کہ اس سب میں حارب بھی شامل ۔۔۔
وہ بہتاچھا لڑکا ہے منال  ۔
نہیں مہرین تم اسے نہیں جانتی۔۔میں اسے جانتی ہوں وہ کچھ بھی کر سکتا ۔

نہیں منال مجھ سے بہتر اسے کون جان سکتا ہے ۔آج اس کی وجہ سے میرا گھر بسا ہوا ہے ۔میں اپنے گھر میں خوش ہوں ۔اور اسی کی وجہ سے آج تمہارے پاس تمہارے ساتھ ہوں ۔تمہیں ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ۔حارب بہت اچھا لڑکا ہے ۔ہاں وہ تھوڑا اکڑو ہے مگر وہ کسی کے ساتھ اتنا غلط نہیں کر سکتا۔۔۔

کیا مطلب ہے تمہارا؟ ؟

میرے اچانک کالج چھوڑنے کی وجہ میری شادی تھی منال۔
اور پھر شادی کے بعد بھی عاشر مجھ سے بدظن تھے ۔سب حارب کی وجہ سے ٹھیک ہوا۔
اس نے منال کو سب بتا دیا۔۔۔۔

اور کچھ ٹھیک ہوا تھا یا نہیں مگر اک معمہ حل ہو گیا تھا ۔منال کے دل و دماغ میں جو اک سوال تھا وہ مٹ گیا تھا ۔وہ جو کئی بار کتنے کتنے دن گھر سے باہر رہا تھا ۔وہ عاشر کے پاس جاتا تھا ۔
وہ بدل گیا تھا وہ جانتی تھی ۔۔۔
صرف اک چیز رہ گئی تھی اک گلہ ۔۔۔

جب اس کی ماں نے اس شادی کا نہیں کہا تھا تو جھوٹ بول کر یہ شادی کیوں کی گئی ۔۔۔اور حارب سب جانتے ہوئے کیسے مان گیا ۔۔؟ آخر ماموں نے حارب سے تو کچھ نہیں چھپایا ہوگا نا؟؟

مگر ایسا بھی تو ہو سکتا ہے وہ بھی تمہاری طرح بے خبر ہو اس سب سے۔۔۔؟
مہرین ہر ممکن کوشش کر رہی تھی اسے سمجھانے کی ۔۔

نہیں ماموں ایسا نہیں کر سکتے؟؟
مہرین چلی گئی تھی اور اپنے پیچھے آدھے ادھورے سوال چھوڑ گئی تھی ۔
ایسا تو میں نے سوچا ہی نہیں کہ کیا پتہ وہ بھی میری طرح انجان ہو۔۔۔

اور اگر یہ سچ ہوا تو کیا میں نے اک بے گناہ کو سزا دی؟؟
جیسے جیسے سوچتی جا رہی تھی ۔ہر چیز واضح ہوتی جا رہی تھی ۔دل سے یہ ہی دعا نکل رہی تھی کہ حارب بھی اس کی طرح انجان ہو۔۔
جبکہ دماغ یہ سوچ سوچ کر پھٹا جا رہا تھا کہ اگر وہ سچا تو کس منہ سے اس کا سامنا کرے گی ۔

اس کا چہرہ بار بار آنکھوں کے سامنے آ رہا تھا ۔کیا سے کیا ہو گیا تھا وہ شخص اس کےلئے ۔۔اس کی وجہ سے۔۔۔

اف خدایا!   یہ میں نے کیا کر دیا۔۔
اب کیا ہوگا؟؟ کیا کروں ؟؟ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا اسے۔۔

To be continue. ..

😖😖😖😖

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now