۔۔۔۔۔یقین

48 7 8
                                    

۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علیشاء واپس آ گئی تھی ۔امی کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسے کچھ دن وہاں رہنا پڑ گیا تھا ۔
جب سے وہ آئی تھی اس نے نوٹ کیا تھا کہ منال اب اپنے کمرے میں ہی رہتی ذیادہ ۔۔
کیا بات ہے منال تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے نا؟؟  اس نے تشویش سے پوچھا
جی بھابھی میں ٹھیک ہوں ۔۔
مجھے تم ٹھیک نہیں لگ رہی ہو۔کیا بات ہے جو تمہیں اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہے ۔وہ اپنائیت سے پوچھ رہی تھی ۔
کچھ نہیں بھابھی ۔کیا بتاوں ؟؟کہا سے بتاوں؟ ؟
زندگی الجھ کر رہ گئی ہے ۔کیا ٹھیک کیا غلط سمجھ نہیں پا رہی ہوں ۔۔۔

بھابھی کیا ایسا ہو سکتا ہے عمر ماموں حارب کی زندگی کا فیصلہ کریں اور وہ اسے بے خبر رکھیں؟ ؟
کیا مطلب؟ ؟؟
عمر ماموں نے جھوٹ کہہ کر ہمارا نکاح کروایا ۔حارب کو تو بتایا ہو گا انہوں نے سب۔۔۔
نہیں ۔۔۔حارب ان سب سے بے خبر ہے منال ۔۔
کیا؟ ؟ اک اور جھٹکا
ہاں منال میری ہوئی کچھ دن پہلے حارب سے بات وہ سچا ہے ۔وہ بھی تمہاری طرح لاعلم تھا ان سب باتوں سے۔اور تم نے بہت غلط کیا بنا مکمل سچائی جانے اسے یہاں سے جانے کا حکم دے دیا ۔۔۔
اور تو اور اس کی اتنی انسلٹ کی۔۔

مگر بھابھی آپ ۔۔۔۔لفظ جیسے دم توڑ گئے تھے وہ کچھ کہنے ، پوچھنے کے قابل نہ رہی تھی ۔

میری اور عمار کی ماموں سے بھی بات ہوئی ۔تمہاری طرح ہمیں بھی ان کے جھوٹ سے تکلیف ہوئی ۔مگر ہم نے ان سے وجہ پوچھی رشتہ ختم نہیں کیا۔
ہمیں یہ بھی یقین تھا کہ ضرور کوئی اہم وجہ رہی ہو گی جو انہوں نے ایسا قدم اٹھایا ۔
نہیں کوئی وجہ بھی ۔۔ماموں نے ممانی کو نیچا دکھانے کےلئے ایسا کیا ۔میں خود ان کی باتیں سنی۔

تم نے جو سنا سچ تھا مگر وہ آدھا سچ تھا ۔اور تم اسی پہ یقین کر بیٹھی ۔چیزوں کو غلط طریقے سے دیکھنا شروع کر دیا۔جبکہ تم جانتی ہو صالحہ آنٹی حارب کےلئے کیا اہمیت رکھتیں تھیں ۔
عمر ماموں کیسے یہ بھی تم جانتے پھر بھی؟؟

علیشاء بول رہی تھی اور اس کا دل کر رہا تھا ۔کہ زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائے ۔
کیسے اس سے اتنی بڑی غلطی ہو گئی تھی ۔اور حارب نے اسے کچھ بھی نہیں کہا تھا ۔

لفظوں کو موت کیوں نہیں آتی ۔۔۔؟؟؟
کیا سوچا ہو گا اس نے ؟؟
وہ اب کس حال میں ہو گا؟؟؟
میرے خدایا   ! اب میں کیا کروں؟؟  وہ زاروقطار رو رہی تھی ۔
جبکہ علیشاء سب ٹھیک ہو جائے گا یہ تسلی اسے دے کر وہاں سے اٹھ گئی تھی ۔۔



♡♡♡♡♡♡


وہ گھر واپس آ گیا تھا ۔اس نے عمر سے معافی مانگ لی تھی۔
نور آفروز کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا دیر سے ہی سہی۔۔
وہ بھی حارب سے کتنی دفعہ معافی مانگ چکی تھیں ۔جبکہ وہ اب ان کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا تھا ۔۔۔۔

اب اسے آگے کا سوچنا تھا وہ کیسے منال کو منائے گا ؟؟؟
کہاں سے بات کا آغاز ہو گا کہاں اختتام؟ ؟؟
دو دن بعد وہ پاکستان جا رہا تھا ۔وہ پیکنگ کر رہا تھا ۔جب وہاں فیرس آئی ۔اسے دیکھ کر اس دفعہ اس کے چہرے پہ مسکراہٹ آ گئی تھی۔

ہائے  ! کیسے ہو؟ اس نے ہنستے ہوئے پوچھا
تمہارے سامنے ہوں ۔۔۔۔مختصر جواب
یہ تم لڑکوں کو عادت ہوتی ہے ہر بات کا الٹا اور سڑا ہوا جواب دینے کی ۔۔۔وہ بھڑک گئی تھی
جبکہ اس کے یوں کہنے پر حارب کا قہقہہ بلند ہوا تھا ۔
شکر ہے تم ہنستے ہو ۔۔مجھے تو لگا تمہیں مسکرانا آتا ہی نہیں ۔
ویسے وہ تم رابرٹ کا کہہ رہی تھی نا وہ سڑے جواب دیتا ۔۔۔انگریزی میں پٹر پٹر۔۔۔۔۔ وہ اب اسے تنگ کر رہا تھا
جی نہیں ۔۔۔۔آپ کی سماعت کمزور ہے شاید ۔میں نے لڑکوں کی بات کی ۔۔۔۔اس نے وضاحت کی
یو مین ٹو سے ۔۔۔۔رابرٹ لڑکی ہے ۔۔۔؟؟ اس نے اسے گھورا
حارب ۔۔۔۔۔اب کے وہ چلائی
اچھا اچھا ۔۔۔سوری!  میں تو مزاق کر رہا تھا ۔تم اچانک جھانسی کی رانی کیوں بن جاتی ہو ۔
ویسے میں جب سے تم سے ملا ہوں اک سوال ہے مائنڈ میں ۔۔۔۔
پوچھنا چاہتا تھا پوچھ نہیں سکا۔
جی پوچھیں ۔۔۔۔
جہاں تک مجھے پتہ ہے تم یہاں کی ہو ۔یہاں کی پیدائش ۔یہاں ہی رہی۔یہاں ہی سٹڈی کر رہی ہو تو یہاں سب انگلش بولتے تم اتنی اچھی اردو کیسے بول لیتی؟؟؟
شوق۔۔ 
کیا مطلب؟ ؟
مطلب کے مجھے شوق تھا اردو بولنے کا سیکھنے کا ۔نور آنٹی جب انکل سے بات کرتی تھیں تو مجھے انہیں سننا اچھا لگتا تھا ۔یہی وجہ ہے میں بچپن سے یہاں بہت آتی ۔۔۔
انکل آنٹی کی باتیں سنتی ۔۔سمجھ نہ آنے پر ہستی ۔۔
اور پھر جیسے جیسے ہوش سنبھالا اسے سمجھنا سٹارٹ کر دیا ۔اور پھر میں باقاعدہ اردو سیکھی ۔
واہ کیا بات ہے تمہارے شوق کی ۔۔وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔
اس کی پیکنگ ہو گئی تھی باتوں کے دوران ۔۔۔
تو فائنلی تم واپس جا رہے منال کے پاس۔۔۔
ہاں جا تو رہا ہوں ۔پر وہاں جا کر اب پتہ نہیں کیا ہو گا ۔۔۔۔وہ اب بھی الجھا ہوا تھا
تم جاو ۔سب ٹھیک ہو جائے گا۔
مسائل سے بھاگنا ان کا حل نہیں ہوتا ۔ان کو فیئس کرنا چاہیے ۔
ہاں تم ٹھیک کہہ رہی ہو۔۔۔۔

♡♡♡♡♡♡

نور نے منال سے بھی معافی مانگی تھی مگر وہ جوابا خاموش رہی تھی ۔
ابھی وہ صرف اپنے رشتے کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ ایسا کیا کرے کہ سب ٹھیک ہو جائے ۔
کیسے حارب کو منائے؟؟
وہ انہی خیالوں میں گم تھی جب عائزہ نے اسے پکارا
ہیلو میڈم کن سوچوں میں گم ہو  ؟؟ یہ کس کو سوچا جا رہا ہے جو میرے آنے کا بھی پتہ نہیں چلا؟    وہ خوشگوار موڈ میں تھی
منال نے بھی مسکرانے کی بیکار کی سی کوشش کی ۔۔
تم کب آئی؟؟
ابھی جب تم نا جانے کب خیالوں میں گم تھی۔
ارے نہیں یار ایسی بات نہیں ہے ۔تم بتاو کیسے آنا ہوا؟؟؟
مجھے شاپنگ کرنی۔۔۔
تو ؟؟؟
تو تم جانتی ہو ۔میں ہمیشہ تمہارے ساتھ جاتی ہوں ۔تو تم کل میرے ساتھ جا رہی ہو ۔بتانے آئی ہوں تیار رہنا۔کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔۔

عائزہ تم بھابھی کے ساتھ چلی جانا اس دفعہ پلیز میرا نہیں دل کہیں جانے کا ۔ناراض مت ہونا ۔
مجھے کچھ نہیں سننا منال تم جا رہی ہو میرے ساتھ بس۔۔۔۔۔
عائزہ نے حتمی لہجے میں کہا تو منال کو ہاں کرنی پڑی ۔۔۔۔



To be continue. ....

Aj 2nd last epi hai "Yakeen" ki ....read kr k must btaye ga k kesi lgi epi.......

💞💞💕💕

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now