۔۔۔۔یقین

54 9 8
                                    

۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نمرہ حارب سے بہت اٹیچ تھی ۔جب بھی کچھ پوچھنا ہوتا سمجھنا ہوتا تو وہ اسی کے پاس آتی تھی ۔اور وہ بھی بنا غصہ کیے سمجھا دیتا تھا ۔وہ چھ سالہ نمرہ اسے بھی بہت کیوٹ لگتی تھی ۔

جب بھی وہ گھر آتی تھی گھر میں رونق ہو جاتی تھی ۔وہ جتنی کیوٹ تھی باتیں بھی اتنی کیوٹ کرتی تھی ۔بولتی بھی بہت تھی جب وہ بول رہی ہوتی تو کون تھا جو اسے چپ کرا سکتا تھا ۔ابھی بھی وہ آتے ہی سٹارٹ ہو گئی تھی ۔

حارب بھائی آپ ہمارے گھر کیوں نہیں آتے؟؟ہمیشہ مجھے ہی آنا پڑتا ہے۔
وہ اسے بھائی کہتی تھی شاید یہی وجہ تھی کہ وہ بھی اس کا اتنا کرتا تھا وہ بھی تو اکیلا تھا وہ نمرہ کو اپنی سگی بہن مانتا تھا ۔

کیوں نہیں آتا۔آتا تو ہوں ۔۔اس دفعہ کےلئے سوری تھوڑا بزی تھا تو نہیں آ سکا۔
نہیں کوئی سوری نہیں ۔آپ ہر دفعہ ایسا ہی کرتے ہیں ۔اب میں آپ سے بات نہیں کروں گی۔
وہ جو منال سے بات کرنے آیا تھا بات وہی رہ گئی تھی ۔
نمرہ ۔۔۔۔بھائی سے ناراض نہیں ہوتے۔سمجھایا تھا نا میں نے۔اچھا بتاؤ اب راضی کیسے ہونا ہے؟؟
جیسے ہی اس نے پوچھا تھا وہ جھٹ سے بولی۔۔۔
آئسکریم۔۔۔۔
کیا آئسکریم؟؟
آئسکریم کھلائیں ۔پھر نمرہ آپ سے راضی ۔
ٹھنڈ میں کون کھاتا ہے آئسکریم ۔گلا خراب ہو جاتا ہے اور کچھ کھانا ہے تو بتاؤ؟ ؟
مجھے آئسکریم ہی کھانی ہے مجھے نہیں پتہ۔۔۔بھائی آپ کو آئسکریم نہیں پسند؟ ؟
نہیں مجھے نہیں پسند ۔۔
تو پھر آپ کو کیا پسند؟ ؟
مجھے ۔۔۔۔۔۔آگے وہ کچھ کہتے کہتے رک گیا تھا ۔یہ کیا کہنے لگا تھا وہ ۔۔منال؟ یہ نام کیوں آیا تھا اس کی زبان پہ؟؟
بتائیں ناں بھائی آپ کو کیا پسند؟ ؟وہ سوال پہ سوال کر رہی تھی ۔
مجھے نہیں پتہ۔۔۔
مگر مجھے پتہ ہے آپ کو نمرہ پسند ہے۔
وہ اس کی اس بات پہ ہنس دیا تھا ۔
اچھا جی۔۔۔۔

بھائی ہمارے سکول میں کمپیٹیشن ہو رہا ہے۔سب نے اپنی اپنی پسند کے بارے میں بتانا ہے۔اور کون سی چیز کیوں پسند وہ بھی بتانا ہے۔میں کیا بتاوں؟ ؟
جو تمہیں پسند وہ بتانا۔۔۔۔۔
مجھے تو آئسکریم پسند ۔۔۔اس کی بات گھوم پھر کر آئسکریم پہ پھر آ گئی تھی ۔
اس کے علاوہ کچھ نہیں پسند تمہیں؟ ؟؟
اب وہ باہر پھولوں کی طرف دیکھ رہی تھی ۔مجھے پھول پسند بھائی ۔۔۔
گڈ۔۔!  انہی کا بتا دینا۔
وہ بات کو جتنا سمیٹ رہا تھا وہ بھی نمرہ تھی سوال پہ سوال کر رہی تھی ۔
بھائی پھول توڑنے کیوں نہیں چاہیے ؟
کیوں کہ وہ شاخ پہ ہی اچھے لگتے۔۔۔
پھول کب لگتے؟؟
بہار کے موسم میں ۔۔۔۔
وہ کب آتا ہے؟؟  کیسا ہوتا ہے؟؟
اب وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا تھا ۔۔
بتائیں ناں بھائی؟ ؟ وہ پوچھنے پر بضد تھی ۔
تبھی حارب کے دماغ میں اک خیال آیا۔یہ بات تو تمہیں تمہاری منال آپی بتا سکتی ہیں ۔۔
کیوں آپ کیوں نہیں؟ ؟
انہیں ذیادہ پتہ ہے ناں اس لیے ۔۔اب جاو ان سے پوچھو۔۔
چلو بات نہ سہی وہ اسے دیکھ ہی لے گا۔اس کی آواز تو سن لے گا نا نمرہ کے ذریعے ۔۔۔
نمرہ اب اس کا ہاتھ پکڑے منال کے روم میں آ چکی تھی ۔

To be continue. ....

Nimrah is part mn mjy bht axhi lgi apko kesi lgi btaye ga zrur....💕

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now