Episode 13

1.8K 104 177
                                    

قسط نمبر 13۔

انکی ایک نرم نگاہ
اور ہم ہونے لگے بیقرار
گر وہ جو تھام لیں ہاتھ
اور ٹکا لیں نظریں
پھر سوچو کیسے ہو حالات
دل میں بج رہے ہیں ساز
اور ہم ہو رہے ہیں بےحال
گر وہ کر دیں نظرِ کرم
پھر سوچو کیسے ہو حالات
ہماری چاہتیں ہو رہی ہیں
صرف اور صرف انکے نام
اور وہ بن رہے ہیں انجان
گر یہ کھیل چلتا رہا ایسے
پھر سوچو کیسے ہو حالات......
از منیزہ اختر

وہ ایک خوبصورت شام تھی، جس میں تھوڑی تھوڑی اداسی سی گھلی تھی. حدید علی خان بلکل تیار پورچ میں کھڑا تھا. سب بلکل تیار جانے کے لئے گاڑیوں میں بیٹھ رہے تھے، صرف تین لوگ، جو ابھی تک باہر نہیں نکلے تھے.

"حدید بیٹا.... بس صوفی,  فاطمہ اور حنہ رہ گئی ہیں..... تم اُن کو اپنی گاڑی میں لے آنا.... ہم لوگ نکلتے ہیں، ٹھیک ہے.... ؟" زوہیب علی خان, حدید سے آ کر بولے.

"ٹھیک ہے چاچو جان..." اس نے سر ہلایا تو وہ لمحہ بھر رکے....

"بلکے جاؤ.... اور اُن کو نکالو ... ایسے تو وہ نکلنے والی نہیں...." پھر سے کہا تو وہ سر ہلاتا پلٹ گیا.

شام والی بات کے بعد حدید نے خود کو بڑی مشکل سے کمپوز کیا تھا، ورنہ دل تو چاہ رہا تھا, سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کہیں چلا جائے.... جو ناممکن سا تھا، ابھی بھی وہ کمرے کا دروازہ کھول کر اندر جانے کی کشمکش میں تھا.... حنہ نے اس کو بے حد ہرٹ کیا تھا. وہ سخت خفا ہوا تھا حنہ سے.... لیکن جب رہنا ہی ایک جگہ پے... تو کب تک نظر انداز کیا جائے، گہرا سانس بھرتا, خود کو نارمل دکھانے کی کوشش میں وہ اندر آتے ہی بولا،

"حنہ کتنی دیر ہے... سب نکل چکے ہیں.... " یہ کہتے ہوئے اس نے حنہ کی تلاش میں نظریں گھمائیں اور پھر ٹھہر سا گیا، حنہ ڈریسنگ کے سامنے بیٹھی اپنی جوتی کے سٹریپس بند کر رہی تھی. اس نے آج صوفی کا لایا ہوا سبز جوڑا پہنا ہوا تھا. خوبصورت نفیس میک اپ ہیوی جیولری اور کرل ہوئے بال.... وہ ہمیشہ کی طرح حسین لگ رہی تھی.

حنہ حدید کو دیکھ کر گھبرائی تھی, وہ چاہ رہی تھی حدید اس کے سامنے نہ ہی آئے.... وہ بے حد شرمندہ تھی... اور ایک بار پھر شرمندگی نے بھر پور حملہ کیا.

"میں تیار ہوں...." وہ شرمندہ شرمندہ سی بولی. حنہ کی بات سن کر حدید جیسے ہوش میں آیا تھا. حنہ کنفیوز سی اس کو دیکھ رہی تھی. اب کنفیوژن کے ساتھ ساتھ حیرت بھی تھی. حدید علی خان اس وقت گرین کرتے کے ساتھ وائٹ کاٹن کے سٹریٹ ٹراؤزر میں تھا. حنہ کو وہ پراسرار قسم کا خوبصورت لگا. وہ حیران تھی کے حدید کا اور اس کا سیم کلر محض اتفاق ہے یا اسکو کسی نے بتایا تھا.


تو اگر آپ کو یہ جاننا ہے تو ہم حنہ حدید کو چھوڑ کے کچھ دن پیچھے چلتے ہیں. بلکل اسی دن جب یہ دونوں شاپنگ پے گئے تھے اور رومان حدید سے بات کر کے لان میں آ  گیا تھا.

زنجیرہِ تمایز مکملWhere stories live. Discover now