Episode 22

970 49 5
                                    

قسط نمبر :22

ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے
اس کے ہونٹوں کی خموشی بھی سند ہوتی ہے

پھولوں کے شہر پشاور میں دو روز سے مسلسل بارش ہو رہی تھی.... اور ہر چیز جہاں نکھر کر چمک رہی تھی وہیں سردی بھی اپنے جوبن پے آگئی تھی.... اس روز بھی ہلکی ہلکی بارش نے ہر چیز کو بھیگا بھیگا سا کیا ہوا تھا. "خان محل" کے لان اور پودے بھی بارش کی ہلکی ہلکی پھوار کو محسوس کرتے مست سے جھوم رہے تھے... ایسے میں اگر رہائشی حصہ کی طرف آؤ تو سب لوگ ڈائیننگ ایریا میں موجود ناشتہ کرنے میں مصروف تھے. پچھلے ایک مہینے والی رونق اور افراتفری تو نہیں تھی لیکن پھر بھی ماحول میں سکون سا تھا.

حدید نے حنہ کو دیکھا جو اس دن کے بعد ٹھیک سے بات نہیں کر رہی تھی، بس ہوں ہاں.... میں جواب دیتی اسکو بھی کوئی مسلئہ نہیں تھا کیونکہ وہ خود بھی کافی مصروف تھا، مگر اب ایسے ہی حدید کو اچانک شرارت سوجھی۔

"ڈیڈ... " اس نے مہناج علی خان کو مخاطب کیا تو سب چونکے.
"فارم ہاؤس میں گھوڑے ہوتے تھے.... کیا ابھی بھی ہیں..... ؟"وہ سنجیدہ انداز میں پوچھ رہا تھا.

"ہاں اب تو تین چار گھوڑے ہیں.... کیوں خیریت... ؟" وہ جواب دے کر پوچھنے لگے.
"ہاں... حنہ نے وہاں گھڑ سواری کی تھی اور اسکا مزید سیکھنے کا دل کر رہا ہے تو میں نے سوچا فارم ہاؤس والے گھوڑوں سے کام لیا جائے...."
ناشتہ کرتے حنہ کے ہاتھ ساکت ہوئے... اس نے بے حد شاکڈ نظروں سے حدید کو دیکھا تھا... جبکہ وہ آملیٹ کے ساتھ انصاف کرتا پر سکون تھا.

"ارے واہ... آپ کو شوق ہے گھڑ سواری کا... ؟" طحہ نے بھی حیرت سے پوچھا حنہ سے نوالہ نگلنا مشکل ہوا.

"بہت زیادہ... " جواب حدید کی طرف سے آیا تھا. حنہ نے گہرا ضبط کیا تھا، وہ جب سے واپس آئے تھے حنہ حدید کو مسلسل اگنور کر رہی تھی وہ ابھی بھی خفا تھی اور حدید اسکو جان بوجھ کر تنگ کر رہا تھا تاکہ وہ کچھ تو بولے.

"واؤ بھابھی... یہ تو بڑے مزے کی بات ہے.... ہم سب فارم ہاؤس جائیں گے بہت مزہ آئے گا... " فاطمہ کے کہنے پے حنہ گڑبڑائی.
"اب یہ اتنا بھی ضروری نہیں ہے کہ ہم اس کے لیے اسپیشل فارم ہاؤس جائیں.... " حنہ نے بات کو ٹالنا چاہا... حدید نے مسکراہٹ دبائی.

"سیریسلی... وہاں تو میرا سر کھا دیا تھا.... " حدید مصنوعی حیرت سے بولا تو اب کی بار حنہ نے اسکو ملامت بھری نظروں سے دیکھا.

"ویسے بھی فارم ہاؤس کونسا دور ہے. واکنگ ڈسٹینس پے ہے... گاؤں کی دوسری طرف اور آپ تو ایک بار بھی وہاں نہیں گئیں.... " فاطمہ نے یہ مسلئہ بھی حل کر دیا اور حنہ جس کا غصہ بڑھتا جا رہا تھا اب کی بار چپ رہی.

"بی بی جان آپ اسکو لےجائیے گا فارم ہاؤس... میں تو کافی مصروف ہونے والا ہوں... باقی اسکی مرضی گھڑ سواری کرنا چاہتی ہے یاں نہیں..." حدید نے خود کو بری الذمہ کر دیا.... بی بی جان کے ماننے پے فاطمہ کوئی تجویز دے رہی تھی. مگر حنہ بس حدید کے ناشتہ ختم کرنے کی منتظر تھی.

زنجیرہِ تمایز مکملWhere stories live. Discover now