تین لڑکیوں کے بعد ہونے کی وجہ سے اسکو بہت لاڈ وپیار کیا جاتا تھا ، ایک تو لڑکا ، دوسرے اکلوتا اور تیسرے بہت سالوں بعد ، اب کیا ہے ، بڑی بہن کے لڑکے ا شہر سے وہ صرف دو سال بڑا تھا یعنی مامو بھانجے میں صرف دو سال کا معمولی سا فرق تھا اس لئے بھی دونوں کافی گہرے دوست تھے ، قد، رنگت اور جسامت دونوں کی بالکل ایک جیسی تھی مامو احمر اور بھانجا ا شہر ہر کام ایک دوسرے کے رائے مشوره سے کیاکرتے تھے . کپڑوں کی بات ہو یا کوئی دوسرے معملات دونوں کا ایک ہی سلکشن ایک ہی نظریہ ہوتا تھا . اگر کوئی انجان آدمی دونوں کو یک ساتھ دیکھ لیتا تو جوڑواں بھائی کہتا . محمود صاحب کا بڑا اور اچھا خاصہ بزنس ٹراویلس (ذرائع حمل و نقل) کا تھا انکی تجارت بہت سے علاقوں میں پھیلی ہوئی تھی . زیاده مشہور ومعروف اور مصروف ترین شخصیت ہونے کی وجہ سے گھر کی ساری ذمہ داری بیگم محمود یعنی اختر بیگم پر زیادہ پڑگی اور اب بیٹا ہاتھ کو آیا تو زیاده تر سارا کام کاج احمر کو سونپ دیا گیا . شہر کے امیر ترین اشخاص میں انکا شمار تھا . آج اس مقام پر محمود صاحب کی پہنچ کے پیچھے انکی انتھک محنت کا راز ہے کسی بھی انسان کی موجوده ترقی سے ہم یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ وہ شروع ہی سے اس درجہ پر قائم ہے جبکہ ہم انکی اگر حالات زندگی اور ماضی کا مطالعہ کریں گے تو جو محنت اور کوشیش اور قربانیاں ان لوگوں نے دی اسکا اندازه لگانے میں دیر نہیں لگتی ، کچھ اسی طرح سے محمود صاحب کی ترقی کے پیچھے بھی ان کی بہت محنت چھپی ہوئی ہے معمولی سے ایک ڈرایئور کے پیشے سے ان کی کہانی شروع ہوتی ہے ، نہ ذاتی
مكان نہ کوئی بینک بیالنس اور نہ ہی گھر والوں کا کوئی سپورٹ یعنی ساتھ دینا اور نہ ہی کوئی اعلیٰ تعلیم ، بس ایک ہنر جو آگے چلکر آج انھیں اس قدر بلندی پر پہنچایا کہ لوگ رشک کرتے ہیں ، اختر بیگم جو انکی بیوی کم اور رہبر زیادہ بنی رہی ہر مشکل اور ہر آڑے وقتوں میں ایک اچھی ساتھی بن کر انکا ہمیشہ سے ساتھ دیا اور ویسے کہتے ہیں نا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے وہ ان پر مصداق ہے ،
محمود صاحب نے داماد بھی اسی میدان سے چن لئیے ، بڑی لڑکی عاصمہ کے شوہر مظفر کو بھی ٹراویلس کا بزنس ہے جن کو ایک لڑکا اشہر اور ایک لڑکی ردا ، دوسری لڑکی آسیہ کے شوہر معز کا بھی یہی بزنس دو لڑکیاں سارہ اور زارا ، اور تیسری لڑکی عرشیہ کے شوہر مجاہد جوکہ سعودی میں مقیم تھے اب وه بھی یہیں پر اس بزنس سے جڑ گئے ، صرف ایک لڑکی عفانہ بتول ہے
YOU ARE READING
زندگی کے رنگ
Romanceزندگی میں محبت کے مختلف رنگ ہوتےہیں ، ہر رنگ ہماری زندگی کو ایک پیغام دیتا ہے کبھی خوشی تو کبھی غم کا ـ محبت کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے ، اس کہانی میں ایسی ہی لڑکی کی محبت ہے جو شادی شده سے محبت کر تی ہے کیا اسکی محبت کامیاب ہو پائے گی ؟ جاننے کے لئے پ...