قسط ۱۱

11 6 1
                                    

یہ کس پیر ا ہن میں اتر آئی ہے پری
کیا آسمان نے اپنا رنگ بدل دیا ہے

  اشہر تو بس اسے دیکھتے ہی رہ گیا وہ جیسے جیسے قریب آتی جارہی تھی اس کے ہوش اڑ رہے تھے ، بس ایسا لگتا ہے کہ اب میرا ہوش سب ہی جاتا رہے گا وہ خود ی سے کہنے لگا ، ماشاء الله ، میری قسمت کو کسی کی نظر نہ لگے آمین ، یہ حسن اور یہ ادائیں ، اس پر یہ سادگی قربان جاؤں وہ کہتا ہوا اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے پاس چلاگیا ، سر جھکائے گھونگٹ اوڑھ کر وہ شرماتی ہوئی وہیں رک گئی اشہر نے اس کے مرمری ہاتھوں کو اپنے مضبوط ہاتھوں میں تمام لیا اور دونوں قدم سے قدم ملاکر آ کے مسہری پر بیٹھ گئے . آہستہ سے اس نے ہما کے چہرے کو اوپر اٹھایا بس کچھ کہنے کی سننے کی بات نہیں صرف اور صرف خاموش دھڑکنوں کو سننا ہے ،  انوکھے جذبات اور احساسات سے دونوں ہمکنار ہورہے تھے ، آپ کے حسن سے مجھے ڈر سا لگ رہا ہے ، وہ آہستہ سے سر گوشی کرنے لگا . کیوں ؟ وہ دھیرے سے مسکراتی ہوئی پوچھنے لگی ، سنا ہے حسین لوگ قاتل ہوتے ہیں وہ بغیر ہتیھار قتل کرتے ہیں ، وہ کیسے ؟ اپنی اداؤں سے ، مسکراہٹوں سے اور معصومیت سے اور کیسے ، تو بہ آپ نے تو ہمیں ڈرا ہی دیا وہ گھبراتی ہوئی کہنے لگی ، ہمیں بھی ایک اطلاع ملی ہے کیا؟ عاشق دیوانے جو ہوتے ہیں ان سے سنبھل کر رہنا چاہئیے ، کیوں ؟ اپنے عشق کے جنون میں وہ کبھی بھی آپے سے باہر ہو سکتے ہیں تو پھر؟ پھر کیا کبھی خود کو یا کبھی محبوب کو عشق لافانی کے طور پر اور مجنوں کی طرح یا فرہاد کا ریکارڈ توڑنے کے لئے  زبردستی خود کے ساتھ محبوبہ کو بھی موت کے گھات اتارتے ہیں . کیا یہ سچ ہے  . اشہر کو بے اختیار ہنسی آگئی ۔ آپ کو معلومات بہت ہیں جی شکریہ ، ہما ایک بات کہوں ہماری شادی ایک حادثہ تھی مگر اللہ نے ہمیں آسمان پر  ہی جوڑا بنا کر رکھا تھا . دیکھو خواب و خیال میں بھی کبھی ہم دونوں ملنے والے ہیں نہیں سمجھا . میری تمام تر چاہتیں آپ کے لئے ہیں ہما ! بس ایک وعده کرو کہ زندگی  میں کبھی مجھ سے خفا اور جدا نہیں ہونا وہ اپنا ہاتھ آگے کی طرف بڑھاتا ہوا اس سے وعده لینے لگا . وہ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھتی ہوئی کہنے لگی آپ بھی مجھ سے ایک وعده کریں . کیا ؟ کہ زندگی بھر مجھے ساتھ رکھیں گے اور خوشی و غم میں میرا ساتھ اپنائیں گے ایسا نہیں کہ اپنا غم مجھ سے پوشیده رکھیں گے ، کہیے منظور ؟ وہ حیران ہوگیا صرف ایک دن میں اتنی محبت یا خدا میرے تو نصیب ہی کھل گئے ، اوکے ٹھیک ہے وہ اپنا دوسرا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھتا ہوا مان گیا۔
    بس آج مجھے تھوڑا غم ہے ... دیکھو اس غم میں میں آپ کو شریک نہیں کرسکتا ، آپ نے ابھی وعده کیا ہے ! اور ابھی کے ابھی وعده خلافی ؟ زندگی میں ایک خلاء ہے اسے کوئی پُر نہیں کرسکتا . آپ کہہ کر تو دیکھئے شاند ہم کر سکتے ہونگے ، وه بہت کچھ کہنا چاه رہا تھا پر زبان ساتھ نہیں دے پا رہی تھی ، دل نے کہا ان حسين لمحوں میں غم کی بات کیوں کررہا ہے ، پری جمال کی سنگت میں خود کو کھو دے بس آج تو اور ہما ہے تیسرے کی بات نہیں . زندگی کے خوشگوار لمحات کو کبھی بھی مس نہیں کرنا چاہیے ، نصیبوں والوں کو ملتے ہیں ، کیا ہوا آپ خاموش ہوگے ؟ وہ ہوچھنے لگی ، کچھ نہیں ! ہمیں اب صرف پیار محبت کی بات کرنی چاہیے دوسری کوئی بھی نہیں ، اور ہم آج آپ کے حسن کے سحر میں ڈوبنا چاہتےہیں ہمیں اجازت دیجیے ؟ وہ کھسکتا ہوا اس کے قریب آگیا وہ خود کو اشہر کے حوالے کردی ، بس دو پیار کرنے والے دل آج ایک ہوگے یہ اللہ کی رحمتوں والی گھڑیاں تھیں جس کو کوئی جدا نہیں کرسکتا . ہما اور کچھ نہیں بس مجھے اپنے دل میں جگہ دے دو، آپ تو میری روح میں بس گئے ہیں دل کی بات کررہے ہیں ، اوہو میری جان میری زندگی وہ ہما کو باہوں میں بھرتا ہوا چاہنے لگا .
   ایک بات کہوں جی ، کل تک مجھے آپ کو آنکھ بھر دیکھنے کو ڈر لگ رہا تھا اور کہاں اب آپ میری باہوں میں ، اس بات کا سارا کریڈٹ میرے پیارے دوست کو جاتا ہے ، اچھا وہ کیسے ؟ آج اس نے کل کے ہارے میں دریافت کیا میں نے نفی میں جواب دیا پھر وہ بہت خفا ہوگیا اور مجھے سمجھانے لگا کہ اب ہما صرف اور صرف تمھاری ہے اور گزرے حالات پر پردہ ڈالنا چاہئیے ، ہما تمہاری بیوی ہے اور تم بیوی کے حقوق کو فراموش کر بیٹھے ، اور میں نے کہا کہ اگر وہ راضی نہیں تو ، قہد نے کہا تم پہل کرو ! وہی بات کو لیکر میں تناؤ میں آگیا اور باہر لان میں ٹہل رہا تھا . الله کا کرم ہوا جو آپ خود میرے پاس آ گئیں
آپ کی طرح مجھے بھی میری فرینڈ نے تاکید کی اور بہت طریقے سے سمجھایا اس لئے میں نے آج آپ کا انتظار کیا سچ میں دوست بہت اچھے ہوتے ہیں نا ، ہاں ہما آج ہمارے ملن کا سہرا ہم دونوں کے دوست کے سر ہی  جاتا ہے . اور یہ سب نکاح کا مضبوط بندھن ہے ، ہاں وہ دھیرے سے مسکراتی ہوئی اس کے ہاتھ کو بوسہ دینے لگی . جواب میں ا شہر  نےبھی اس کی پیشانی کو چومنے لگا .
بے رنگ وجود تھا یہ میرا
تو نے آ کر رنگین کردیا .
  جو برے حالات ہم پر گزرے ہیں اسے بھول جاؤ ایک بُرا سپنا سمجھ کر دل سے نکال دینا اور آئندہ کی زندگی کو قوس قزح کے رنگوں سے بھر دينا . . ..

زندگی کے رنگWhere stories live. Discover now