قسط ٣٨

9 3 1
                                    

دیکھا اشہر میں نہ کہتی تھی اس کا تو دماغ چل گیا . آسیہ نے صبح صبح اوپر سے ا شہر کو آواز دیتی ہوئی آواز دینے لگی ۔ معز انکل پیچھے سے آگئے اور اشہر کو اوپر آنے کا اشاره کرنے لگے ۔

               *************

اسلام علیکم انکل اشہر  آسیہ کے شوہر معز الدين کو ادب سے سلام کرتے ہوئے ڈرائنگ روم میں داخل ہوگئے ۔

بیھٹو بیٹے آپ سے تھوڑا رائے مشوره کرنا تھا  معز صاحب  اشہر سے کہنے لگے .جی انکل اشہر نے پوری توجہ سے کہا۔

بات دراصل یہ ہے کہ جو رشتہ ساره بیٹی کو آیا ہے وہ میرے دوست کے رشتے دار کا لڑکا ہے جان پہچان کے لوگ ہے ، مجھے پورا بهروسہ ہے . کوئی انجان لوگ نہیں اس لیے آپکی آنٹی اور میں اس رشتے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں . ورنہ امریکہ یا کسی اور ابراڈ کے رشتوں کے میں خود مخالف ہوں ، معز الدین نے تفیصل بتائی ۔ جی اشہر جستجو سے سنتے رہے ۔ اب مسلہ یہ ہے کہ ہماری بیٹی کو اس رشتے میں کوئی دل چسپی نہیں . کیا کریں ۔

اچھا ا شہر نے جواب دیتے ہوئے کہا ،

آسیہ آنٹی نے اپنی بات شروع کردی ، اس کا کہنا ہے کہ وہ رشتہ اگر اتنا ہی قابل قبول ہے تو زارا کے لئے ہاں کردیں ۔

کیا ؟ اشہر چونک کر آسیہ کو دیکھنے لگے 

ہاں ساره نے ایسا کہہ دیا ہے ، معز صاحب نے بیوی کی بات کی تصدیق کرڈالی ۔

پھر برا کیا ہے ؟ اشہر  بھی ساره کے فیصلے کو ووٹ دینے لگے ، میرا مطلب ہے اگر زارا رضا مند ہے تو انھیں زارا کا  رشتہ بھیج دیں۔

تو کیا آپ بھی ساره کی بات سے متفق ہیں۔ معز الدین نے اشہر سے پوچھا ،

مجھے بھی یہ یہی مناسب لگ رہا ہے ،

                **************

ٹھیک ہے زارا سے دریافت کرکے میں انھیں اطلاع دے دوں گا اور ہاں میں جواب آگیا تو بہتر ہے ورنہ سونچیں گے کیا کیا جائے معز صاحب بھی پر سکون انداز سے کہنے لگے ۔

رشتے خوشی اور پسند سے ہونے میں ہی پائیداری قائم رہتی نا آنٹی اشہر نے خالہ کو دیے لفظوں میں بتایا ، آپ اگر زبردستی کریں گئیں تو پھر بعد کی ذمہ دار بھی آپ ہی رہیں گئیں۔

ہاں بیٹا وہی تو مجھے بھی ڈر ہے اس بے وقوف لڑکی سے آسیہ نے بھانجے کی ہاں میں ہاں ملادی 

 اچھا تو پھر میں چلو ں ؟ ہاں ! ناشتہ ہوگیا ؟ کہاں ابھی ہوگا ا شہر مسکراتے ہوئے کہنے لگے ۔

یہاں کرلو بھئی ہمارے ہاں کبھی کبھی ہمیں بھی مہمان نوازی کا شرف بخشو معز الدین نے ا شہر کے اٹھتے ہوئے قدم کو اپنی باتوں سے روک دیا ۔

زندگی کے رنگWhere stories live. Discover now