ہیلو!ہیلو کون بول رہے ہیں ہاں ہیلو آپ ! جی بات کر یے، کون ہیں آپ کون ہیں بات کیوں نہیں کررہی ہیں .
ہاں ہاں میں عاصمہ آپا بات کررہی ہوں آپ ثقلین رضا ! جی جی اسلام عليكم آ پا بولیے سب خیریت ؟ ہاں سب خیریت سے ہیں مجھے ایک ضروری بات کرنی تھی آپ سے ، جی جی حکم کیجیے آپا ، نہیں پہلے آپ وعده کریں کہ یہ راز رہے گا اور مجھے نا اميد نہیں کروگے ، میں کچھ سمجھا نہیں آپ تفصیل تو بتائیے آپا! ثقلین رضا کی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا آخر بات کیا ہے وہ کشمکش میں مبتلا ہوگئے یہ عاصمہ آپا کس بات کا راز رکھنے کی بات کررہی ہیں ، ہیلو جی جی آپا کیا ہوا بھائی ؟ جی ! آپ بالکل بے فکر رہیں میں کسی کے سامنے راز فاش نہیں کروں گا یہ میرا وعده ہے اور میری دوسری شرط ؟ وہ کیا یہی کہ میری بات کو ہاں میں جواب دینا ہے ؛ مگر آ پا پہلے بات کیا ہے بتائیے تو سہی نہیں ثقلین پہلے رضامند ہو جائیے پھر بتا دوں گی ، وہ ہنسنے لگے آپا آپ بھی چلیے آپ کی بات کے مخالف نہیں جاوں گا اب آپ سکون سے بات کرسکتی ہیں .
********************************
میں بہت پریشان ہوں ثقلین ، اب آپ اسے وقت کی گردش سمجھو یا خدا کی آزمائش ہی سمجھو یا پھر حالات قابو میں نہیں ہیں سمجھو ، جو بھی ہے بس ہر طرف سے میں نے مجبور ہو کر یہ کال کیا ہے اب آپ میری مدد کرسکتے ہیں آپ سے امید لگارکھی ہوں اور شائد اس میں الله تعالٰی کی حکمت کا راز پوشیدہ ہے شائد ، جی وہ عاصمہ کو غور سے سن رہے تھے ،
آپ ساره سے رشتہ توڑ دیں ؛ کیا ؟؟؟؟؟؟؟ ... کچھ دیر تک دونوں طرف سے آواز بند ہوگئی ،
ہاں میرے بھائی مجھ پر نہیں ان تین معصوموں کا خیال کرو ، ان پر رحم کھاؤ اور میرے اشہر کی زندگی کو سکون عطا کردو مہربانی ہوگی وہ رونے لگی ، آ پا آپ نے یہ کیا کہہ دیا ، مجھے کس کشیدگی میں مبتلا کردیا آپ نے ، آخر کار کوئی تو وجہ ہونی چاہیے اس طرح کے فیصلے کے لئے ، اور ویسے بھی میں بھلا ساره سے رشتہ کیوں کر توڑ سکتا ہوں ، میں نے خود پسند سے اسے اپنایا ہے ، آپ یہ کیسی باتیں کررہی ہیں آپا ؟ ثقلین رضا اپنے بے تحاشہ آنے والے غصہ پر قابو پاتے ہوئے کہنے لگے ۔ دیکھو تم جو بھی کہنا ہے کہو مجھے کوئی اعتراض نہیں مگر میری بات اٹل ہے بس اس پر عمل کرنا لازم ہے ورنہ ... ورنہ کیا آپا ؟ بولیے ورنہ آپ کیا کریں گئیں ؟ وہ بھی اب ضد پر آگئے تھے ، کسی معصوم کو بغیر کوئی قصور اورخطا اس طرح سے داغ دار بنانا کہاں کی بڑائی اور دین داری ہے ، ہم اپنے مفاد کے لئے دوسروں کے ساتھ کچھ بھی سلوک اور برتاؤ کرسکتے ہیں کیا؟ اور ایسا کرنے سے ہماری پریشانیوں ، الجھنوں میں اور مسائل میں راحت مل پائے گی ؟ ایسا کرنے سے کیا الله تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے گا اور ہمارا ضمیر خود ہمیں کس حد تک معاف کرے گا ، پلیز آپ یہ بات چھوڑ کر دوسری ہزاروں باتیں کہیے میں کرنے کو تیار ہوں ، مگر ثقلین مجھے صرف اور صرف ساره چاہیے بس اور کچھ نہیں تم بھی بدلے میں جوچا ہو میں دینے کے لئے تیار ہوں ۔ چاہو تو میری ساری جائیداد تم اپنے نام کروالے سکتے ہو ، یا پھر بینک بیلنس بھی تمہارے اکاونٹ میں ٹرانسور کرا دوں گی ، چھی ... آپ ایسا سونچ بھی کیسے سکتی ہیں آپا! آپ مجھے خریدنا چاه رہی ہیں ؟
YOU ARE READING
زندگی کے رنگ
Romanceزندگی میں محبت کے مختلف رنگ ہوتےہیں ، ہر رنگ ہماری زندگی کو ایک پیغام دیتا ہے کبھی خوشی تو کبھی غم کا ـ محبت کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے ، اس کہانی میں ایسی ہی لڑکی کی محبت ہے جو شادی شده سے محبت کر تی ہے کیا اسکی محبت کامیاب ہو پائے گی ؟ جاننے کے لئے پ...