( بسم الله الرحمن الرحيم )
"اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے۔"
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ❤️
ناول: زینا
از عائشہ ریاضقسط 1:
* * *
"اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔" (الانفال:30)
ایک اللہ کا پلان ہوتا ہے اور ایک اسکے بندے کا پلان ہوتا ہے۔ مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ کا پلان ہوتا ہے۔ انسان کا پلان ناکام بھی ہو جائے تو بھی اگر سپرٹ یہ رکھ لی جائے کہ اللہ کا پلان کچھ اور ہوگا۔ لازماً اس ذات کی (جو تمام جہانوں کا بنانے والا بہترین کارساز ہے) حکمت ہوگی تو آہستہ آہستہ مگر وہ فیصلہ انسان کے حق میں ہو جاتا ہے۔ ساری بات یقین اور ایمان کی ہے۔ اور سبحان اللہ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ چودہ سو سال پہلے اتارا گیا کلام بالکل الگ حالات میں اتارا گیا تھا۔ وہ دور یکسر الگ تھا مگر آج بھی ہر ایک آیت پڑھ کر یہ اِس وقت کی بات لگتی ہے۔ آپ کی اپنی کہانی لگتا ہے۔ سبحان اللہ ہر آیت ایقان کو پھر سے مضبوط کر دیتی ہے۔"
"کہاں ہیں آپ بابا؟ آپکی بنتی(بیٹی) مشکل میں ہے مر جائے گی پلیز آجائیں۔ آپکی سب باتیں یاد ہیں مگر کچھ سکون نہیں دے رہا۔میرا یقین ٹوٹ رہا ہے۔ پلیز بابا مجھے یہاں سے لے جائیں۔"
اسکا دل ان کلمات کا یوں ورد کر رہا تھا جیسے براہ راست بابا سے مخاطب ہو۔
پچھلے دو روز سے مسلسل رونے کی وجہ سے اسکا حلق بھی بیٹھ چکا تھا۔ آنکھیں لال انگارا ہو رہی تھیں۔ پپوٹے اس قدر سوج چکے تھے کہ آنکھیں کھلی رکھنا محال تھا۔ وہ اب تک ہزار دفعہ اپنا کوئی قصور، کوئی غلطی جو اس سے انجانے میں سر زد ہوئی ہو سوچ چکی تھی۔ مگر کسی سوچ پر گرفت نہیں پڑی تھی۔ اپنے یہاں ہونے کا کوئی جواز اسکی سمجھ میں نہیں آیا تھا اور ہر بار سوچنے پر آنسو نئے سرے سے بہنے کو تیار ہوتے تھے۔
ملگجے سے حلیے میں وہ کمرے کے وسط میں پڑے اس واحد بستر کے ساتھ ٹیک لگا کر سر گھٹنوں پہ دھرے بیٹھی تھی۔ چہرے کے گرد لپٹا حجاب اب ڈھیلے انداز میں سر پر پڑا تھا۔
کھانے کا ایک نوالہ بھی اسکے حلق سے نیچے نہیں اترا تھا۔ پچھلے دو روز سے وہ مسلسل آرہا تھا مگر اسکے انداز میں زرا بھر تبدیلی نہیں آئی تھی۔
باہر نا جانے دن کا کونسا پہر تھا۔ یہ کمرہ کسی بیسمنٹ کی طرح بالکل بند تھا۔ کوئی کھڑکی یا روشن دان نا ہونے کے باعث صرف مصنوعی روشنی سے روشن تھا۔
ESTÁS LEYENDO
Zeena (زینا) Completed ✔️
Espiritualیہ کہانی دو باتوں کہ گرد گھومتی ہے۔ پہلی یہ کہ انسان برا نہیں ہوتا، اعمال برے ہو سکتے ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ چاہے ایک مسلمان کتنا ہی اچھا کیوں نا ہو مگر وہ کبھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتا۔ کوئی نا کوئی کمی اسکی ذات میں پھر بھی رہتی ہے۔ یہ ایک پریکٹسنگ م...