قسط 2:
ناول: زینا
تحریر: عائشہ ریاض( بسم الله الرحمن الرحيم )
"اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے۔"
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ❤️
* * *
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَاؕ-اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌۚۖ(۲۲) لِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِ ۙ ﹰ(۲۳)
"زمین میں اور تمہاری جانوں میں جو مصیبت پہنچتی ہے وہ ہمارے اسے پیدا کرنے سے پہلے (ہی) ایک کتاب میں (لکھی ہوئی)ہے بیشک یہ اللہ پر آسان ہے۔تاکہ تم اس پر غم نہ کھاؤ جو تم سے جاتی رہے اور اس پر اتراؤ نہیں جو تمہیں اللہ نے دیا ہے اور اللہ ہر متکبر، بڑائی جتانے والے کو ناپسند کرتاہے۔"
* * *
ایڈم زینا کا یہ انداز سمجھنے سے قاصر تھا۔ وہ انجان تھی یا بن رہی تھی۔ یہ اکڑ تھی کسی بات کا گھمنڈ تھا یا توجہ حاصل کرنے کا کوئی حربہ وہ سمجھ نہیں پایا۔ خیر میں بھی یہاں ہوں اور یہ مس مسٹری بھی۔ دیکھا جائے گا۔
وہ سر جھٹک کر آگے بڑھ گیا۔ جبکہ زینا نے اب کہ رخ موڑ کر دور تک اسے جاتے دیکھا۔ وہ ایڈم کی وہاں موجودگی سے بے خبر نہیں تھی۔ شاہمیر اخی کے کیبن میں ہی ایڈم کی پاورفل پرسنالیٹی اسے متوجہ کر گئی تھی۔ اسکی لاتعلق سرد آنکھیں، بھنچے ہوئے جبڑے، اسکے چہرے کا وہ لاپرواہ سا تاثر اسے بے ساختہ متوجہ کر گیا تھا۔ وہ انتہا کا وجیہہ انسان جو اپنے اردگرد سے بے نیاز مگر ایک دنیا کو اپنے ساتھ چلانے والا انسان نا چاہتے ہوئے بھی اسکے اعصاب پر سوار ہوا تھا۔
استغفر اللہ واتوب الیہ۔
اپنی سوچوں کا احساس ہونے پر بے ساختہ شرمندگی سے سر جھٹکا۔ شیطان پھر سے پریشان کر رہا ہے۔ اسے اور کوئی نہیں ملتا بھٹکانے کو۔ بے ساختہ سوچا۔
مگر وہ اس بات سے انجان تھی کہ شیطان کی سرگوشیوں کے علاوہ ایک نفس بھی ہوتا ہے جو اکثر و بیشتر سر اٹھاتا رہتا ہے۔
اپنے اعمال و افعال کی ساری زمہ داری شیطان کے سر پر نہیں جاتی کچھ بار نفس کا بھی ہوتا ہے جو اسے ہی اٹھانا ہوتا ہے۔
ŞİMDİ OKUDUĞUN
Zeena (زینا) Completed ✔️
Spiritüelیہ کہانی دو باتوں کہ گرد گھومتی ہے۔ پہلی یہ کہ انسان برا نہیں ہوتا، اعمال برے ہو سکتے ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ چاہے ایک مسلمان کتنا ہی اچھا کیوں نا ہو مگر وہ کبھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتا۔ کوئی نا کوئی کمی اسکی ذات میں پھر بھی رہتی ہے۔ یہ ایک پریکٹسنگ م...