السلام علیکم سر۔
وعلیکم السلام تم نے اسایمینٹ(assignment)
میں کیا لکھا ہے عائشہجی سر میرا مطلب کہ۔۔۔۔
یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجیے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
(جگر مرادآبادی)(تشریح)
شاعر اسمیں عشق کی پریشانیاں گنوا رہا ہے کہ سچا عشق اس دنیا میں نہیں کر سکتے یہ دنیا ہمیشہ عاشق کا امتحان لیتی ہے اورا اسے اپنے معشوق سے ملنے نہیں دیتی آپ اسکی مثال میں لیلی مجنوں کو لیں یا رومیو جولیٹ کو یا پھر شیریں فرہاد کو۔ سارے سچے عاشق اس دنیا میں رسوا ہوتے ہیں اگر عشق کرنا ہی ہے تو اپنے خالق سے کرو نہ کہ انسان سے۔اب بتاؤ کیا تھا یہ حارث سر پڑھ کر سناتے ہیں اسکو
تو سر میں نے غلط کیا لکھا ہے آپ خود بتایے
عائشہ۔۔۔
ارے ینگ مین تم کب آۓ؟
اندر آؤ۔السلام علیکم سر۔
وعلیکم السلام
اندر آ جاتے۔ کب آۓ؟بس جب آپ یہ تشریح پڑھ رہے تھے وہ مسکراتے ہوۓ بولتا ہے
بیٹھو
اور عائشہ میں تم سے بعد میں بات کرتا ہوں اوکے آیندہ سے ایسی تشریح بالکل مت لکھنا ایم اے کی سٹوڈنٹ ہو میچور ہو جاؤ اب۔جی سر
میں جاؤں؟ہمم جاؤ۔
ویسے تشریح اتنی بری بھی نہیں تھی سر
یہ میرے ٹاپر اسٹوڈنٹ کا کہنا ہے آئ کانٹ بلیو۔۔
خیر ان باتوں کو چھوڑو یہ بتاؤ کہ راستہ کیسے بھول گیے۔بس سوچا آپ سے مل لوں۔
آپکو بتایا تھا کہ میری سسٹر اب یہاں ہی پڑھ رہیں تو بس اسی سلسلے میں آیا تھا۔۔او اچھا ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہوا سر نے کیوں بلایا تھا تمہیں؟
میرے اسائمنٹ کی تعریف کرنے کے لیے
اک۔۔۔۔ ماہم جو پانی پی رہی تھی اسے کھانسی آ جاتی ہے یہ سن کر
سیریسلی!!میں نے پہلے ہی بولا تھا یہ مت لکھو اسائمنٹ اتنا اچھا بنایا پر ایک پیرا کو ایسا خراب کیا کہ اللہ کی پناہ
اب دانت نہ دکھاؤ زیادہ میں پہلے ہی بول رہی تھی کہ مجھے اردو نہیں لینا پر تم سب نے اوپشنل میں زبردستی اردو رکھوایا اب میں کیا کروں مجھے نہ کوئ شعر یاد ہوتا ہے نہ کچھ سمجھ آتا ہے
اب منہ مت بسورو عاشی
تم یاد کب کرتی ہو جب ہم بولتے کہ کوئ شعر یاد کر لو تو تم عاشق کا مزاق اڑانے لگتی یا شاعر کا
یاد کب کرتی ہوبالکل ٹھیک بول رہی ہو ثانیہ تم
اور پورا دن جو موبائل پر ناول پڑھتی ہو وہ کیا ہے؟؟
آخر میں ثنا بھی اس گفتگو میں حصہ ڈالتی ہے
YOU ARE READING
أه! يہ زندگی Complete
Non-Fictionآہ! یہ زندگی زینیا نوری یہ حقیقت پر مبنی ایک فرضی کہانی ہے ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جسکی مرکزی کردار عائشہ ہے اور پوری کہانی عائشہ کے ارد گرد گھومتی ہے میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں اس کہانی میں عائشہ مظلوم ہے یا ظالم بن رہی؟ رشتوں سے بھاگ کر